کستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی حمایت کرنےوالا فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون امت مسلمہ کا مجرم ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

27 اکتوبر 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے گستاخانہ خاکوں کی حمایت کرنے پر فرانس کے صدر ایمانوئیل کو امت مسلمہ کا مجرم قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فرانسیسی صدر کو عالم اسلام کے جذبات مجروح کرنے پرن سے معافی مانگنی چاہیے ۔دین اسلام اپنے روشن نظریات اور عادلانہ تعلیمات کے باعث دنیا بھر میں تیزی سے فروغ پا رہا ہے۔یہود و نصاری اور طاغوتی طاقتوں کو اسلام کی مقبولیت ہضم نہیں ہو رہی۔اسلامو فوبیا کا شکار یہ عالمی طاقتیں مسلمانوں کے مذہبی احساسات کو آئے روز نت نئے طریقوں سے نشانہ بنا کر توہین اسلام کے مرتکب ہو رہے ہیں۔انہیں روکنے کے لیے مسلمان حکمرانوں کو سخت زبان استعمال اور غیر معمولی اقدامات کرنے ہوں گے۔

ان کاکہنا تھا کہ یورپی معاشرے میں مسلمانوں کو سماجی نا انصافی کا سامنا ہے۔اس عدم مساوات کے خلاف جب تک امت مسلمہ کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار نہیں کیا جاتا تب تک متعصب اسلام دشمن حکمرانوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ دینی حمیت کو جب للکارا جائے تو پھر خاموش رہنا غیرت ایمانی کا تقاضہ نہیں۔تمام مسلمان ممالک فرانسیسی مصنوعات کے مکمل بائیکاٹ اور سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کر کے یہ ثابت کریں کہ ہمیں نبی کریم صلی الله علیہ والہ وسلم کی ذات مبارکہ ہر دنیاوی تعلق پر مقدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالم کُفر، عالم اسلام کے مقابلے میں مجتمع ہو رہا ہے۔عالم اسلام کا اتحاد دشمنوں کی کسی بھی شرپسندی کا سب سے موثر جواب ثابت ہو سکتا ہے۔نبی کریم ص کی ذات اقدس کو مرکز اتحاد بنا کر عالم اسلام کا شیر وشکر ہونا ہی اپنے تشخص کو برقرار رکھنے اور سالمیت و بقا کا واحد حل ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree