وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی شعبہ تربیت ، شعبہ تنظیم سازی اور شعبہ جوان کا مشترکہ مشاورتی اجلاس مرکزی سیکریٹریٹ میں منعقد ہواجس میں تینوں شعبوں کے مرکزی سیکریٹریز علامہ غلام شبیر بخاری مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی ، علامہ ڈاکٹر محمد یونس حیدری مرکزی سیکریٹری امور تربیت اور علامہ اعجاز بہشتی مرکزی سیکریٹری شعبہ جوان کے علاوہ ان کے ڈپٹی سیکریٹریز ،شعبوں کے کوآرڈینیٹرزاور صوبائی سیکریٹری تربیت ، تنظیم سازی اور یوتھ نے شرکت کی ۔
اس اجلاس میں کئی ایک اہم فیصلے کیے گئے ۔ تمام مرکزی سیکریٹریز نے شعبہ جات کی فعالیت پر اظہار اطمینان کرتے تمام ذمہ داران کے جذبوں کو سراہا ۔ اجلاس میں طے کیا گیا اس کمیٹی کا ہر ماہ اجلاس منعقد کیاجائے گا تاکہ کارگردگی کا جائزہ لیا جاسکے اور کام کی پیشرفت کو بڑھایا جا سکے ۔