وحدت نیوز(رحیم یار خان) ڈسٹرکٹ کورٹ خواجہ فرید ہال میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار کے زیر اہتمام امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،اس کانفرنس سے جناب ناصر عباس شیرازی ایڈوکیٹ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین نے صدارتی خطاب کیا۔ناصر شیرازی کی ڈسٹرکٹ بار آمد پرڈسٹرکٹ بار کے صدر ،کابینہ ،معزز اراکین پنجاب بار و ممبران ڈسٹرکٹ بار نےوالہانہ استقبال کیا۔
ناصر عباس شیرازی نے امام حسین ؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امام حسین علیہ السلام نے دور حاضر میں پسے ہوئے اور محروم طبقات کو عزت سے جینے کا ہنر عطا کیا ۔مستضعفین کو مستکبرین سے مقابلہ کی آمادگی دی اور یہی وہ طاقت ہےجو عالمی نظام عدل کے قیام کا حوصلہ عطا کرتی ہے ۔صدر بارایسوسی ایشن نے آخر میں معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا ۔