ہم شہداء کے پاکیزہ خون کے وارث ہیں اور کبھی اپنے شہداء کے مقدس مقاصد کو مٹنے نہیں دیں گے، علامہ اعجاز بہشتی

17 اکتوبر 2020

وحدت نیوز(کراچی) مرکزی سیکرٹری شعبہ جوان مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ اعجاز حسین بہشتی کا شھید احسان رضا رضوی کی برسی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کےہم شہداء کے پاکیزہ خون کے وارث ہیں اور کبھی اپنے شہداء کے مقدس مقاصد کو مٹنے نہیں دیں گے۔

علامہ اعجاز حسین بہشتی کا کہنا تھا کہ مکتب تشیع چودہ سو سالوں سے ظالموں اور فرعونوں سے نبردآزما ہے لیکن ہم نے کبھی بھی اپنے عقائد، نظریات اور شہداء کے خون پر کمپرومائز نہیں کیا. ھم اپنے شہداء کے وارث ہیں. شہداء کے مقاصد کو زندہ رکھنا اور ان کی راہ پر چلنا ہمارا فرض ہے۔

حالات حاضرہ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی بھی بے گناہ کے قتل کی مزمت کرتے ہیں اور فرقہ واریت پھیلانے والوں سے اظہار برائت کرتے ہیں۔مگر حکومت اور دوسرے ادارے یہ سن لیں عزاداری کے خلاف کسی بھی سازش کو ہم برداشت نہیں کریں گے۔ ملک بھر میں عزاداروں کے خلاف ایف آئی آر کے سلسلہ کو بند کیا جائے اور جھوٹی آیف آئی آرز کو فوری ختم کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree