ہم اسرائیل کو قبول نہیں کریں،ہم وقت کے یزید کو قبول نہیں کریں اور ہم ظلم کے خلاف ڈٹ جائیں گے، علامہ اعجاز بہشتی

13 اکتوبر 2020

وحدت نیوز(کراچی) ہر سال کی طر ح امسال بھی آئی ایس او جامعہ کراچی اور دفتر مشیر امور طلبہ کی جانب عظیم الشان یوم حسین ؑ کا انعقاد کیا گیا جسکی صدارت شیخ الجامعہ ڈاکٹر خالد عراقی نے کی،جبکہ خصوصی خطاب قبلہ علامہ اعجاز بہشتی، علامہ فیصل عزیز ی اور علامہ امین شہیدی نے کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ اعجاز بہشتی نے کہاکہ آج منعقد ہونے والے یوم حسین ؑ علی کی بیٹی حضرت زینب کی دعا کا نتیجہ ہے کیونکہ انہوں نے شہادت امام حسین کے بعد امام حسین کے نعرہ ھیھات من الزلہ (زلت ہم سے دور) ہے کے نعرے کو عملی جامعہ پہنچایا،آج ہم بھی ذلت کو قبول نہیں کریں گے، ہم اسرائیل کو قبول نہیں کریں،ہم وقت کے یزید کو قبول نہیں کریں اور ہم ظلم کے خلاف ڈٹ جائیں گے، مقررین نے کہا کہ کربلا دین کی حفاظت کا نام ہے، یزید نے دین کی شکل بگاڑنا چاہتاتھا، یزید دین کی بنیاد کا انکاری تھا، یزید رسالت اور وحی کا مذاق اُڑا رہا تھا، اس موقع پر فاطمہ کے بیٹے نے مدینے سے قیام کیا اور اعلان کیا مجھ جیسا یزید جیسے کی بیعت نہیں کرسکتا۔

تحریک منہاج القران نے رہنما ء علامہ فیصل عزیز ی نے کہاامام حسین علیہ سلام  سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دین صرف اسلام ہے اور امام حسین نے دین اسلام کو بچانے کے لئے کربلا میں قربانی دی، کیونکہ یزید کو امام حسین کی نماز سے کوئی پریشانی نہیں تھی، یزید کو امام حسین کی تہجد اور روضہ رسول پر حاضر ی کا کوئی خو ف نہیں تھا یزید اور یہ خوف تھا کہ حسین دین کی با ت کرتے ہیں، دین یعنی نظام زندگی، دین نماز روضہ کا نام نہیں دین نظام زندگی کی بات کرتا ہے اور یزید کو یہی خوف تھا۔

 انہوں نے کہاکہ سوال کیا جاتا ہے کہ اکثریت نے یزید کی بیعت کرلی تھی حسین نے کیوں نہیں کی۔انہوں نے کہاکہ یہ سوال یوں ہونا چاہیئے جب حسین نے یزید کی بیعت نہیں کی تو اکثریت نے یزید کی بیعت کیوں کرلی؟انہوں نے مزید کہاکہ یزید کا سگا بیٹا کہہ رہا ہے کہ میرے باپ نے حسین ابن علی کو قتل کیا لیکن آج یزید کے معنوی بیٹے یزید کہتے ہیں نہیں نہیں وہ قاتل نہیں تھا۔

علامہ امین شہید ی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج پاکستان میں یزید کی حمایت میں اُٹھنے والی آواز کے پیچھے وقت کے یزید وں کا ہاتھ ہے۔انہوں نے کہ پاکستان میں فرقہ واریت کا بیچ بو کر عرب ممالک کی اسرائیل کے ساتھ بڑھتی ہوئی دوستی اور تعلقات کو چھپانے کے لئے بویا جارہاہے، انہوں نے کہا عالمی استعمار کا ایجنڈا ہے کہ پاکستان میں بدامنی پھیلادی جائے اور پاکستان کو مجبور کردیا جائے کہ وہ اسرائیل کو قبول کرے انہوں نے کہا حسین ابن علی کے ماننے والے کبھی بھی وقت کے یزید کے ہاتھ پر بیعت نہیں کریں گے اور اپنے ملک کو بھی اس اقدام سے باز رکھیں گے۔

 انہوں نے پاکستان میں جاری بدامنی اور فرقہ واریت کو ساز ش قرار دیا اور مطالبہ کیا ملک کے مقتدر ادار ے اس سازش کو ناکام بنانے میں اپنی حکمت عملی ترتیب دیں۔وائس چانسلر جناب ڈاکٹر خالد عراقی نے یوم حسین سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جامعہ کراچی کا یوم حسین جامعہ کی شان ہے، انہوں نے کہاکہ امام حسین علیہ سلام کی سیرت پر عمل کرکے ہم ظلم کا خاتمہ کرسکتے ہیں، انہوں نے کہا تعلیمی اداروں میں کربلا شناسی پر ریسرچ ہونا چاہئے اور ہم اس میں اپنا کردار ادا کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree