بھارت کافرقہ واریت میں ملوث ہونا100فیصدحقیقت لیکن100ملین ڈالر کی تقسیم سے بھی آنکھیں نہیں چرائی جاسکتیں،علامہ احمد اقبال رضوی

13 اکتوبر 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے جسے کمزور کرنے کے لیے یہود و نصاری اور عالمی استکباری قوتیں پوری قوت کے ساتھ سرگرم ہیں۔پاکستان کے پُرامن ماحول کو فرقہ واریت کے ذریعہ خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔معروف عالم دین ڈاکٹر علامہ عادل خان کا قتل ان ملک دشمن عناصر کی کاروائی ہے جو پاکستان کے امن و سلامتی کے دشمن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت کا ملوث ہونا سو فیصد حقیقت ہے لیکن عالمی ذرائع ابلاغ اور ریاستی اداروں کی جانب سے کیے جانے والے اس انکشاف سے بھی آنکھیں نہیں چرائی جا سکتیں کہ وطن عزیز میں فرقہ واریت پھیلانے کے لے سو ملین ڈالرتقسیم کیے گئے ہیں۔مادر وطن کو کمزور کرنے کا دشمنوں کے پاس سب سے آسان حل بھائی کو بھائی سے لڑانا ہے۔شیعہ سنی وحدت کا عملی اظہار کر کے ہم نے دشمن کی اس چال کو ناکام بنانا ہے۔

ان کامزیدکہنا تھاکہ ۔بےگناہ انسانی جان کا ضیاع ایک ناقابل تلافی نقصان ہے جس کی کوئی بھی باشعور حمایت نہیں کرسکتا۔گزشتہ تین دہائیوںکے دوران سترہزار سے زائد افراد انتہا پسندی کی بھینٹ چڑھ گئے لیکن اس کا الزام کبھی بھی کسی مسلک پر نہیں لگا کیونکہ کسی بھی مسلک میں قتل ایک حرام فعل ہے۔پاکستان کے عوام تکفیریت اور دہشت گردی سے نفرت کرتے ہیں ۔ہم سب نے مل کر انتہاپسندی سے لڑنا اور اسے شکست دینی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree