اربعین حسینیؑ کےعظیم اجتماعات میں شریک شیعہ سنی عوام نے اپنی وحدت و اخوت کو دنیا بھر پر واضح کر دیا ہے، ناصرشیرازی

07 اکتوبر 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی نے وفاقی دارالحکومت میں اربعین کے جلوس کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی یوم اربعین کا دنیا بھر میں آغاز ہو چکا ہے۔20صفر کو ملک کے تمام بڑے شہروں سے مرکزی جلوس برآمد ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ یوم اربعین امام عالی مقام حضرت حسین علیہ السلام سے عقیدت و عشق کے اظہار کا دن ہے۔کچھ قوتوں نے ڈالر اور ریال کے زور پر ملک میں فرقہ وارانہ فضا پیدا کرنے کی کوشش کی جسے اہل تشیع اور اہل سنت نے دانش وبصیرت سے ناکام بنایا۔ نواسہ رسول حضرت محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عشق سے شرسار کروڑوں افراد کے دنیا بھر میں اجتماع اس حقیقت کا عکاس ہے کہ مذہبی منافرت یا تعصب عقیدت کا سامنا نہیں کر سکتے۔ذاتی منفعت یا تعصب کی بنیاد پر ہونے والااحتجاج بے وقعت اور محض وقت کا ضیاع ہے۔آج حسینیوں کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر حسینی طاقت و ولولے کا والہانہ اظہار ہے۔دنیا نے یہ ثابت کر دیا کہ اس وقت سرزمین اسلام پر صرف دوہی گروہ آباد ہیں ایک حسینی اور دوسرے یزیدی ۔

انہوں نے کہا کہ مختلف علاقوں سے پیدل آنے والے عزاداروں کی سہولت کے لیے راستوں میں موکب اور کیمپ لگائے گئے ہیں تاکہ انہیں کھانے پینے کی سہولت مل سکے۔بعض علاقوں میں موکب اور کیمپ لگانے والے افراد کو انتظامیہ کی طرف سے تنگ کرنے کی بھی اطلاعات آئی ہیں۔تمام صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ُپرامن ملت تشیع کے خلاف کسی بھی قسم کی انتقامی کارروائی ناقابل قبول ہے۔عزاداری ہماری عبادت ہے جس میں کسی کو خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔انہوں نے کہا آج کے اجتماع میں موجود شیعہ سنی افراد نے اپنی وحدت و اخوت کو دنیا بھر پر واضح کر دیا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree