وحدت نیوز(کوٹ ڈیجی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان تعلقہ کوٹ ڈی جی کے زیر اہتمام اربعین کے موقع پر پیدل مارچ مشی کے روٹ پر لگائے گئے موکب میں گفتگو کرتے ہوئے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ پاکستان کے عاشقان اہل بیت اور حسینیوں نے لاکھوں کی تعداد میں اپنے گھروں سے نکل کر یہ ثابت کر دیا کہ ذکر امام حسین علیہ السلام کے راستے میں کوئی بھی رکاوٹ اور پابندی قابل قبول نہیں ہے جو چند ہزار افراد کو جمع کرکے عزاداری امام حسین علیہ السلام کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں وہ آج پاکستان کے گلی کوچوں میں آ کر دیکھیں کہ کس طرح لاکھوں کروڑوں حسینی رنگ نسل کی تفریق سے بالاتر ہوکر کر شھدا کربلا کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اور سندھ کے مختلف مقامات پر عزاداران امام حسین علیہ السلام کے خلاف ایف آئی آرز اور مقدمات درج کر کے موجودہ حکومت نے ایک شرمناک کام انجام دیا ہے حکمرانوں کو یہ بات سمجھ جانی چاہیے کہ ذکر امام حسین علیہ السلام کو مقدمات کے اندراج کے ذریعے نہیں روکا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ شرپسند اور کالعدم جماعتوں نے ملک کے مختلف شہروں میں یزید پلید کی حمایت میں ریلیاں نکالیں اور شرانگیزی کی مگر ان کے خلاف مقدمہ درج نہیں ہوئے أور نہ ہی انہیں گرفتار کیا گیاانہوں نے کہا کہ عزاداران امام حسین علیہ السلام کے خلاف مقدمات کا اندراج امتیازی سلوک ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فی الفور عزاداروں کے خلاف درج مقدمات واپس لے ورنہ عوام مجبور ہو کر احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے۔انہوں نے اس موقع پر بہترین موقع پر لگا کر کر ہزاروں کی کی خدمت کرنے پر پر مجلس وحدت مسلمین تعلقہ کوٹ ڈیجی ضلع خیر پور کے ذمہ داران کو خراج تحسین پیش کیا کیا انہوں نے کہا کہ عزاداروں نے امام حسین علیہ السلام کی خدمت کرنا عظیم عبادت ہے اور مجلس وحدت مسلمین کے کارکنوں کو اپنے آپ نے خادمہ رویے پر فخر ہے۔