وحدت نیوز(صحبت پور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی سیکرٹری جنرل بلوچستان علامہ برکت علی مطہری نے ضلع صحبت پور کا تنظیمی دورہ کیا اس موقع پر ضلعی سیکریٹری جنرل برادر سید شاہد حسین شاہ غلام حسین شیخ اور دیگر رہنما ان کے ہمراہ تھے۔
انہوں نے بزرگ شیعہ رہنما سید مہر علی شاہ کاظمی کی وفات پر ان کے فرزند سے تعزیت کی اس موقع پر ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر ملک بھر میں عظیم اجتماعات ہوں گے شیعہ سنی مسلمان مل کر نواسہ رسول امام حسین علیہ السلام اور شہدا کربلا کا غم مناتے ہیں اور ان سے اپنی عقیدت اور عشق کا اظہار کرتے ہیں. سنی شیعہ متحد ہوکر تکفیریوں کو شکست دیں گے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوٸے علامہ برکت علی مطہری نے کہا کہ چہلم شہدا کے موقع پر بلوچستان بھر میں مجالس عزا اور جلوسہاۓ عزا ہوں گے حکومت سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرے۔اس موقع پر رہنماؤں نے صحبت پور بھنڈ شریف اور گوٹھ کٹوہر کا دورہ کیا۔