مرکزی ترجمان ایم ڈبلیوایم علامہ مقصودڈومکی کی پی پی پی کےرکن قومی اسمبلی سید ایازشاہ شیرازی سے ملاقات

15 ستمبر 2020

وحدت نیوز(ٹھٹھہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید ایاز شاہ شیرازی سے ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سندہ دھرتی عاشقان اہل بیت کی سر زمین ہے یہاں رہنے والے ھندو بھی نواسہ رسول امام حسین عالی مقام سے محبت رکھتے ہیں۔ سادات کرام محبت اہل بیت کے پیغام کو عام کریں کیوں کہ عشق آل رسول کی شمع تاریک دلوں کو منور کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مکتب اہلبیت سے تعلق رکھنے والے اراکين اسمبلی ملت کے مسائل کے حل کے لۓ بھی اپنا کردار ادا کریں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوۓ ایم این اے سید ایاز شاہ شیرازی نے کہا کہ ہمارے خاندان پر اللہ تعالی کا خصوصی کرم ہے کہ اس نے ہمیں مکتب اہلبیت سے وابستہ کیا ہے۔ ہم نے ہمیشہ رنگ و نسل و مذہب سے بالاتر ہوکر حلقے کے عوام کی خدمت کی ہے اسی لۓ عوام نے ہمیشہ ہم پر اعتماد کیا ہے۔ہمیں یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ ہم عزادار اور فرش عزا بچھانے والے ہیں۔اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایم این اے ایاز شاہ شیرازی کو قرآن کریم اور کتاب القول المعتبر فی الامام المنتظر کا تحفہ پیش کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree