امت مسلمہ عرب حکمرانوں کی خیانت پر چپ کا روزہ توڑدے، علامہ مقصودڈومکی

12 ستمبر 2020

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ غاصب اسرائیل کو تسلیم کر کے متحدہ عرب امارات اور بحرین نے امت مسلمہ اور فلسطين سے خیانت کی ہے جبکہ آل سعود اور نام نہاد امام کعبہ بھی غاصب اسرائيل کے تحفظ اور بقا کے لئے قبلہ اول اور مسجد اقصی کا سودا کر چکے ہیں۔ امت مسلمہ عرب حکمرانوں کی خیانت پر چپ کا روزہ توڑدے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان امت مسلمہ کا اہم ملک ہے پاکستانی عوام نے ہمیشہ قبلہ اول بیت المقدس اور فلسطين کی جدوجہد آزادی کی حمایت کی ہے۔ لہذا سامراجی قوتیں اور ان کے خائن اتحادی پاکستان میں فرقہ واریت کو ہوا دے رہے ہیں۔ تاکہ امت مسلمہ خائنوں کا تعاقب کرنے کی بجائے آپس میں الجھی رہے۔

انہوں نے کہا کہ قائد کے شہر کراچی سمیت ملک بھر میں کالعدم دہشت گرد اور تکفیری گروہ بیرونی امداد کے نتیجے میں ایک دفعہ پھر سرگرم ہو چکے ہیں اور انہوں نےبانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی یوم وفات پر ان کے مسلک کو کافر کہہ کر توہین کی ریاستی ادارے اس مجرمانہ عمل کا فوری نوٹس لیں۔ پاکستان دشمن قوتیں ایک دفعہ پھر وطن عزیز کو فرقہ واریت اور دھشت گردی کی آگ میں جلانا چاہتی ہیں۔ محب وطن قوتیں متحد ہوکر دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree