صدر اور وزیراعظم پاکستان کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز کے تحت عزاداری کے اجتماعات پر صوبائی حکومتوں کا رکاوٹیں کھڑی کرنا افسوسناک عمل ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

12 مئی 2020

وحدت نیوز (اسلام آباد) عزاداری ہمارا قانونی و آئینی حق ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔حکومت کی طے شدہ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے عزاداری کے مراسم کو ادا کیا جائے ،صدر اور وزیراعظم پاکستان کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز کے تحت عزاداری کے اجتماعات پر صوبائی حکومتوں کا رکاوٹیں کھڑی کرنا افسوسناک عمل ہے۔ان خیالات کا اظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے میڈیاسیل سے جاری بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں عزاداری کے اجتماعات میں رکاوٹ ڈالنے سے باز رہیں۔لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد عزاداری میں رکاوٹ ڈالنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہا ۔ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے عبادات کو آزادی سے سر انجام دینا ہر لحاظ سے درست اور قانون کے مطابق ہے ۔صدر، وزیر اعظم ، آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان صوبائی حکومتوں کی ہٹ دھرمی کا نوٹس لیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree