احساس کفالت پروگرام کےنام پر کئی مقامات پر اب بھی رشوت کے طور مستحقین سے رقم وصول کی جا رہی ہے، علامہ مقصودڈومکی

12 اپریل 2020

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے قرآن و احادیث کی روشنی میں انسانوں کی قسمیں کے موضوع پر سلسلہ وار درسی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسان زمین پر خلیفہ خدا ہے کیونکہ وہ امانت الہٰی یعنی دین و شریعت کا حامل ہے۔ اس لئے انسان کو اشرف المخلوقات کہا جاتا ہے اعلی انسانی اخلاق و کردار اور خدائی احکامات کی اطاعت کرکے ہم اشرف المخلوقات کے منصب پر فائز ہو سکتے ہیں۔ قرآن کریم کی روشنی میں انسان جسم و روح پر مشتمل دو حقیقتوں کا مجموعہ ہے۔ جسم کی تخلیق مٹی سے جبکہ روح امانت الہی ہے۔انسان کی سعادت اور کامیابی کے لئے الہی نظام حیات اور الہی رہبر کی اطاعت ضروری ہے۔ جو انسان کو صراط مستقیم پر گامزن کرکے خدا تک پہنچاتے ہیں۔

انہوں نے موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کا احساس کفالت پروگرام قابل تعریف ہے مگر مراکز پر مستحقین کے رش کے باعث وبا پھیلنے کا خطرہ ہے جبکہ کئی مقامات پر اب بھی رشوت کے طور مستحقین سے رقم وصول کی جا رہی ہے۔ انہوں نےکہا کہ صوبائی حکومتیں بھی عوام کو راشن اور امداد کا صاف شفاف نظام قائم کریں۔ تاکہ امداد اور راشن با اثر لوگوں کی بجائے غریب خاندانوں تک پہنچے۔

انہوں نےکہا کہ ایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں نے جذبہ حب الوطنی اور خدمت انسانیت کے تحت ملک بھر میں جو خدمات انجام دی ہیں وہ قابل ستائش ہیں۔ مستحقین کو راشن کی فراہمی اور وائرس سے تحفظ کے لئے اسپرے کے علاوہ مختلف قرنطینہ مراکز میں خدمت کرکے المجلس ڈزاسٹر مینجمنٹ سیل نے قابل تعریف اقدام انجام دئیے ہیں۔ اھل خیر اور صاحب ثروت افراد کو آگے بڑہ کر مصیبت کی اس گھڑی میں مستحقین کا سہارا بننا چاہئے جو یقینا اجر و ثواب کا باعث ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree