تاریخ انسانی میں لکھا گیا کہ دین اسلام محمدی الوجود و حسینی البقاء ہے، علامہ مقصودڈومکی

30 مارچ 2020

وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے 3 شعبان المعظم نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیدالشہداء امام حسین علیہ السلام وارث انبیاء ہیں لہذا ان کے کردار میں انبیاء کرام علیہم السلام کے پاکیزہ اور بے عیب کردار کا عکس نظر آتا ہے۔ آپ نے سیرت ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام  پر عمل کرتے ہوئے وقت کے نمرود کو للکارا آپ ع موسوی کردار کے حامل تھے اس لئے وقت کے فرعون کے مقابلے میں آئے آپ نے باطل کو بے نقاب کیا اور اسے عبرت ناک شکست دی آپ کا قیام ہر دور کے اھل حق کے لئے منارہ ھدایت ہے۔    

انہوں نےکہا کہ تاریخ انسانی میں لکھا گیا کہ دین اسلام محمدی الوجود و حسینی البقاء ہے یعنی اسلام کا وجود سید الانبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات گرامی سے جبکہ بقاء امام حسین علیہ السلام سے ہے جو در حقیقت حسین منی و انا من الحسین کی تشریح ہے۔

انہوں نےکہا کہ آج عالم انسانیت کو اسوہ شبیری اپنانے کی ضرورت ہے رسم شبیری ہر دور کے باطل اور ہر ظالم کے لئے موت کا پیغام ہے امام حسین عالی مقام علیہ السلام اپنے لازوال کردار اور بے مثال قربانی کے باعث عالم انسانیت کے رہبر و رہنما قرار پائے۔ دنیائے انسانیت رنگ نسل اور مذہب کی تفریق سے بالاتر ہوکر امام حسین علیہ السلام کو اپنا پیشوا اور رہبر سمجھتی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree