زینب کبریؑ کے بے مثال کردار کے باعث تاریخ انسانی میں کوئی ثانی زینب نہ بن سکا،علامہ مقصود ڈومکی

25 مارچ 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد) یکم شعبان المعظم ولادت سیدہ طاہرہ عالمہ غیر معلمہ حضرت زینب کبری ع کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے پوری امت مسلمہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت سیدہ زینب کبری ع تاریخ انسانی کی بے مثال شخصیت ہیں جنہوں نے خدا کی راہ میں اپنا سب کچھ قربان کر دیا آپ کا نام سیدالانبیاء ص نے زینب یہ کہہ کر رکھا کہ آپ اپنے باپ کی زینت ہیں۔ سیدہ زینب کبری ع نے تاریخ انسانیت میں عظیم کارنامہ انجام دیا جو تا قیامت اھل حق و صداقت کے لئے رہنما اصول بن گیا۔

 انہوں نےکہا کہ امام زمانہ ع کی معرفت اطاعت اور ان کی راہ میں ایثار کرنے میں سیدہ زینب کبری ع کا کوئی ثانی نہیں۔ آپ کو عظمت کردار کے باعث ثانی زھراء کا خطاب ملا۔ مگر زینب کبری ع کے بے مثال کردار کے باعث تاریخ انسانی میں کوئی ثانی زینب نہ بن سکا۔ خدا کے دین کی سربلندی اور اعلی انسانی اقدار کی حفاظت کے لئے سیدہ زینب کبری ع نے جو بے نظیر قربانی دی اس کے باعث عالم انسانیت تا قیامت سیدہ زینب کبری ع کا مقروض رہے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree