ناگہانی آفات سے نمٹنے کے لیے دہشت پھیلانے کی بجائے مثبت اقدامات کی ضرورت ہے، علامہ احمد اقبال رضوی

27 فروری 2020

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ ناگہانی آفات سے نمٹنے کے لیے دہشت پھیلانے کی بجائے مثبت اقدامات کی ضرورت ہے۔زندہ اور بہادر قومیں چیلجنز سے نبردآزما ہونے کے لیے بہترین حکمت عملی اختیار کرتی ہیں۔کرونا وائرس کے حوالے سے جو خوف و ہراس پھیلایا جا رہا ہے وہ کسی بھی اعتبار سے درست قرار نہیں دیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ بیس کروڑ کی آبادی میں چند مشتبہ کیسز کو بنیاد بنا پورے ملک پر خوف کی فضا طاری کرنے کے مقاصد کا تمام پہلووں سے جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔کرونا وائرس کے حوالے سے عوامی پروپیگنڈہ ”جتنے منہ اتنی باتیں“ کے مصداق  اور حقیقت سے عاری ہے۔ حکومتی سطح پر بھی اس حوالے سے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بیماری کو بنیاد بنا کر کسی پڑوسی سے قطع تعلق کر لینا اخلاقی اعتبار سے ایک نامناسب عمل ہے۔چین، ایران سمیت دیگر متعدد ممالک کے ساتھ ہمارے روابط پائیدار اور برادرانہ ہیں۔ مشکل وقت میں انہیں تنہا چھوڑنے کی بجائے تعاون کا ہاتھ بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس بلاشبہ ایک آفت ناگہانی ہے لیکن اس کے نام پر پھیلانے جانے والے ہراس اور خوفناک مہم کو عالمی سازشوں کے تناظر میں دیکھنا بھی ضروری ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree