رہنما ایم ڈبلیوایم وفوکل پرسن حکومت پنجاب اسدنقوی کی زیر صدارت ’’حسین سب کا کانفرنس‘‘ کا انعقاد

20 ستمبر 2019

وحدت نیوز(لاہور) اتحاد امت مصطفےٰ پاکستان کے زیر اہتمام’’ حسین علیہ السلام سب کا ‘‘کانفرنس کا انعقاد کیاگیا۔کانفرنس کی صدارت ایم ڈبلیوایم کےمرکزی سیکرٹری سیاسیات و فوکل پرسن برائے مذہبی ہم آہنگی حکومت پنجاب، چیئرمین اتحاد امت مصطفےٰ پاکستان سید اسد عباس نقوی نے کی۔

کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام و مشایخ عظام نے شرکت کی۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصر شیرازی، سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبد الخالق اسدی،سربراہ جمعیت علمائے پاکستان نیازی پیر معصوم شاہ نقوی،ڈاکٹر امجد چشتی ودیگر اہل سنت علماءواکابرین بھی کانفرنس میں شریک تھے۔

کانفرنس میں شریک مقررین نے سید شہداء امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام کو امت مسلمہ کا مرکز وحدت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسوہ حسینی علیہ السلام ہی مسلم امہ کے لئے نجات کا واحد راستہ ہے،فکر حسینی ع عزم حسینی ع اور مشن حسینی علیہ السلام پر عمل پیرا ہو کر ہم عالم اسلام میں حقیقی دین محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو پھیلا سکتے ہیں۔

مقررین نے اس موقع پر کشمیر کے مظلومین سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا دنیا بھر کے حریت پسندوں کا پیشوا سید شہداء امام عالی مقام علیہ السلام کی ذات اقدس ہے کشمیر کی آزادی کا واحد حل کربلا سے درس حریت لیتے ہوئے وقت کے یزید مودی کے ظلم کیخلاف قیام کرنا ہے،کشمیر کے مظلوم عوام سیرت امام عالی مقام علیہ السلام پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ظالموں کیخلاف قیام کریں یقیناً کامیابی انکا مقدر ٹھہرے گا۔

 



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree