شیخ زکزکی کی رہائی کا مطالبہ کرنے والے شہریوں پر بوہاری حکومت نے فائرنگ کرکے بربریت کی انتہا کردی ، علامہ مقصودڈومکی

12 جولائی 2019

وحدت نیوز(جیکب آباد) نائیجرین حکومت کی جانب سے عالمی شہرت یافتہ عالم دین اور قائد تحریک اسلامی علامہ محمد ابراھیم زکزاکی کو بے گناہ قید کرنے اور جیل میں زھر دینے کے خلاف آج عالمی یوم احتجاج کے موقع پرقائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر پاکستان کے مختلف شہروں میں یوم احتجاج منایا گیا۔

جیکب آباد میں مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کی جانب سے ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر قیادت احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ اس موقعہ پر مظاھرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ نائیجرین پارلیمنٹ کے سامنے زکزاکی،کی رہائی کا مطالبہ کرنے والے عوامی اجتماع پربوہاری حکومت نے گولیاں چلا کر بربریت کی انتہا کردی ہے۔ علامہ محمد ابراھیم زکزاکی کی بے گناہ قید کو تین سال گذر گئے، نائیجیرین سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود نائجیرین حکومت انہیں آزاد نہیں کررہی ہے۔بلکہ زکزاکی کو جیل میں سلو پوائزن دے کر قتل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابراہیم زکزاکی، کروڑوں انسانوں کے محبوب لیڈر ہیں وہ کسی ایک ملک کے نہیں بلکہ اقوام عالم کی محبوب شخصیت ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حقوق انسانی کے عالمی ادارے مظلوم زکزاکی کی رہائی کے لئے کردار ادا کریں۔ اس موقع پر ضلعی سیکریٹری جنرل علامہ سیف علی ڈومکی نے بھی خطاب کیا۔ مظاہرے میں سید احسان شاہ اور آئی ایس او کے کارکن بھی شریک تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree