حکومت نے تفتان بارڈر ہر محصور زائرین کی مدد نہ کی تو سنگین بحران پیدا ہوگا، علامہ راجہ ناصر عباس

28 اکتوبر 2017

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے جنرل سیکرٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں کوئٹہ اور تفتان بارڈرپر آئے روز زائرین کے ساتھ ہونے والی نارواہ سلوک اور شیعہ مسنگ پرسن ،اورصحافیوں کے اوپر تشدد کے حوالے سے ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ جس میں مجلس وحدت مسلمین کے سیاسیات کے سیکرٹری اسد عباس نقوی اور مولانا حسنین عباس گردیزی کے علاوہ تنظیمی عہدیداران بھی موجود تھے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے علامہ راجہ ناصر عبا س جعفری کا کہنا تھا کہ ہم جس ملک میں رہ رہے ہیں ایک مسائلستان بنا ہوا ہے۔اس کے لیے کوئی سسٹم نہیں بنا رہے ہیں اور لوگ مسائل کا شکار ہو رہے ہیں۔ اس وقت لوگ براستہ کوئٹہ ،ایران اور دوسر ے ممالک میں زیارات کے لیے جارہے ہیں اور ان کے راستے میں ناختم ہونے والے مسائل ہوتے ہیں۔ حکومت کی جانب زائرین کی آسانی کے لیے کوئی مثبت کاروائی نہیں کی جاتی جس کا منہ بولتا ثبوت کوئٹہ ہے جہاں اس وقت ہزاروں کی تعداد میں زائرین موجود ہیں ابھی تک حکومت اور ایف آئی اے نے اس مسئلے پر کوئی توجہ نہیں کی ایک ڈیڈ لاک کی سی صورت حال ہے۔زائرین کی سہولیات کیلئے کوئی نظام واضع نہیں ہے۔ اور بارڈر پر سہولیات کی کمی کی وجہ سے لوگ مر جاتے ہیں۔ حکومت کوچاہیے ان کو سہولیات مہیا کرے اگر وہاں کوئی حادثہ ہوا تو اس کا ذمہ دار کون ہو گا؟ہم تمام اداروں کو لیٹر لکھ چکے ہیں لیکن کوئی مثبت جواب نہیں دیا جاتا۔اور ہم میڈیا کی توسط سے کوئٹہ کی حکومت اور وفاقی حکومت ڈی جی کوئٹہ سے درخواست کرتے ہیں کہ ان کے مسائل کو حل کیا جائے اس وقت 400 کے قریب بسیں کھڑی ہیں اگر کوئی وہاں حادثہ ہوتا ہے تو اس کا ذمہ دار کون ہو گا۔ان کا مزید کہنا تھا۔اہل بیت? کے مزارات کی زیارت کرنا ہر مسلمان کا حق ہے۔ اور حکومت کوچاہیے کہ فوراً اس مسئلے کی طرف توجہ دے اور ان کو جلد از جلد سہولیات مہیا کرے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree