سانحہ جیکب آباد کے ورثاءکو انصاف دینے کے بجائے قاتلوں کو رہا کرکےانصاف کا قتل کیا گیا، ناصر شیرازی

28 اکتوبر 2017

وحدت نیوز (جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع جیکب آباد اور وارثان شہداء کمیٹی کے زیر اہتمام سانحہ شب عاشور کے شہداء کی دوسری برسی منائی گئی۔ برسی کے موقع پر منعقدہ عظمت شہداء کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصر عباس جعفری، مرکزی ترجمان علامہ مختار احمد امامی، صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی، ممتاز عالم دین علامہ سیدعالم شاہ موسوی، مولانا سید محمد مٹھل شاہ،مولانا محمد علی شر، ظہیر حسین حیدری اور ضلعی سیکریٹری جنرل مولانا سیف علی ڈومکی نے خطاب کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ دو سال سے شہداء کے وارث انصاف کے لئے حکمرانوں سے اپیل کررہے ہیں، مگر انصاف ملنا تو کیا سارے قاتل دھشت گردوں کو باعزت بری کرکے عدل وانصاف کا قتل کیا گیا۔

علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ ہم مسلسل مطالبہ کرتے رہے کہ سانحہ جیکب آباد، شکارپور، سہون شریف کو فوجی عدالتوں میں بھیجا جائے، تاکہ عوام کو پتہ چلے کہ فوجی عدالتیں عوام کے لئے بنی ہیں۔ مگر ملک کا کوئی ادارہ ہمیں انصاف دینے کے لئے تیار نہیں۔ مگر قاتل دھشت گرد آزاد ہیں اس لئے دھشت گردی ختم نہیں ہورہی، فتح پور شریف اور سہون شریف میں دھشت گردی کا المناک سانحہ انہی دھشت گردوں کی کاروائی ہے جو اس سے قبل بھی اولیائے کرام کے مزارات کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔ اگر ملکی ادارے اور عدالتیں دھشت گردوں کو سزا دیتیں تو آئے روز کا قتل عام رک جاتا۔ گذشتہ ہفتے جیکب آبادکے حافظ احمد خان کو سریاب روڈ کوئٹہ میں تکفیری دھشت گردوں نے دن دھاڑے قتل کر دیا، کوئٹہ معصوم انسانوں کے لئے مقتل گاہ بن چکا ہے۔ بلوچستان میں دھشت گردی کے اڈے اہل بلوچستان اور سندہ کے عوام کے لئے خطرہ ہیں۔ کیونکہ بلوچستان سے آنے والے دھشت گرد سندہ میں موجود سہولت کاروں کی مدد سے واردات کرتے ہیں۔ اور ا ب سندہ کے مختلف علاقوں میں بھی دھشت گردی کے تربیتی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

اس موقع پر مطالبہ کیا گیا۔

۱۔ شہداء شب عاشور جیکب آباد کے قتل میں ملوث مجرموں کو عبرتناک سزا دی جائے، شہداء کا کیس ری اوپن کیاجائے ۔
۲۔ سندہ حکومت وارثان شہدائے شکارپور و جیکب آباد سے کئے گئے معاہدے پر عمل در آمد کرے، اوروزیر اعلیٰ سندہ کے وعدے کے مطابق جیکب آباد میں یادگار شہداء ٹاور تعمیر کیا جائے۔
۳۔ شہید محمد شریف جتوئی کے قتل کی ایف آئی آر درج کرتے ہوئے اس بے گناہ شہید کے قتل میں ملوث عناصر کو بے نقاب کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree