وزیرداخلہ کا ایم ڈبلیوایم کے مطالبات کو آئینی قرار دینے کے باوجود عملدرآمد نہ کرنا افسوس ناک ہے، علامہ شفقت شیرازی

02 اگست 2016

وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین  کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی کی جان خطرے میں ہے. حکومت اندرونی و بیرونی پریشر پر قومی مفادات اور آئینی فرائض کی ادائیگی کو ترجیح دے.  جب وزیر داخلہ  خود اعتراف کر چکے کہ  علامہ راجہ ناصر عباس کے مطالبات جائز ہیں اور آپ حق بجانب ہیں تو پھر ٹال مٹول اور تاخیر کس بات کی؟ حکومت وقت 20 کروڑ  پاکستانی عوام بالخصوص شیعان حیدر کرار کے جذبات سے کھیل رہی ہے. ان خیالات کااظہار مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے دفتر قم ایران سے جاری اپنے بیان میں کیا.

  انھوں کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس کی بھوک ہڑتال 80 دن سے تجاوز کر گئی  اور کل انھیں بےہوشی کے عالم میں ھاسپیٹل منتقل کر دیا گیا ہے.  اور ڈاکٹرز کے بقول انکی صحت خطرناک مرحلے میں داخل ہو گئی اور علامہ حسن ظفر نقوی صاحب کی صحت بہت بگڑ چکی ہے. حکومت وقت اس تمام تر صورتحال کی زمہ دار ہے. جبکہ  بشمول حکمران پارٹی پاکستان کے ہر سیاسی راہنما اور مذہبی لیڈر نے اعتراف کیا کہ جن مطالبات کے حصول کیلئے مجلس نے مجبورا بھوک ہڑتال کا اعلان کیا یہ انکا آئینی حق ہے . انکی حق تلفی اور انکے ساتھ ظلم و زیادتی ہوئی ہے. اور انہوں نے احتجاج کا مظلومانہ اور پر امن راستہ انتخاب کیا ہے۔ جو کہ انکا آئینی حق ہے. لیکن حکومت لاپرواہی دیکھا رہی ہے.

 افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ حکمران شاید جلاو ، گھراو ، خانہ جنگی و بدامنی کو ہی پسند کرتے ہیں. باوقار اور مھذب انداز احتجاج انکے نزدیک بے اثر ہے. ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے مطالبات فی الفور قبول کرکے اپنی آئینی زمہ داری ادا کرے.اور اندرونی وبیرونی پریشر پر قومی مفادات کو ترجیح دے. بیرون ملک مقیم پاکستانی عوام بالخصوص شیعان حیدر کرار ، علماء کرام اور مجلس کے زمہ داران اور اسپورٹرز سے اپیل ہے کہ وہ بے حس حکمرانوں پر اپنے مزید احتجاج سے پریشر  بڑھائیں . اور  مرکزی حکومت سمیت پاکستانی  سفارت وکونسل خانہ جات اور ہائی کمیشنز تک مختلف ذرایع سے اپنی آواز احتجاج  پہنچائیں. بین الاقوامی میڈیا اور انسانی حقوق کے اداروں تک صدائے احتجاج بلند کریں .علامہ راجہ ناصر عباس اور علامہ سید حسن ظفر نقوی کی صحت وشفایابی کے لئے دعائیہ محافل کا اہتمام کریں اور انکی کامیابی کی دعا کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree