چوہدری نثارسے بات چیت مثبت سمت میں جاری ہے،خیبرپختونخواکے بیشتر مطالبات پرعمل درآمد ہو چکا ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

29 جولائی 2016

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بھوک ہڑتالی کیمپ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی پامالی کے جو واقعات اس وقت رونما ہو رہے ہیں ان کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔عالم اسلام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کیا جا رہاہے۔ تہذیب یافتہ ہونے کے دعویدار ممالک مسلمانوں کے ساتھ وحشیانہ سلوک کے مرتکب ہو رہے ہیں۔کشمیر،یمن،لبیا اور عراق سمیت دیگر ریاستوں میں مسلمان سنگین تر ین صورتحال سے دوچار ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ بھارتی فوج کا سلوک درندوں سے بھی بدتر ہے۔بھارتی حکومت کا کشمیریوں سے خود ارادیت چھیننا عالمی قوانین سے انحراف ہے۔اسی طرح یمن میں جاری قتل عام پر عالم اسلام کی خاموشی حیران کن اور تشویشناک ہے۔بحرین میں جمہوریت پسند جماعتوں پر غیر منصفانہ پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں تاکہ حکمران من پسند طریقے سے حکومت قائم رکھ سکیں۔صدیوں سے مقیم افراد سے ان کی شہریت چھینی جا رہی ہے۔ایک اسلامی ریاست میں نماز جمعہ پر پابندی لگائی جانا عالم اسلام کے نام نہاد ٹھیکیداروں کے منہ پر طمانچہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذہبی آزادی ہر شخص کا بنیادی حقوق ہے ۔کوئی بھی قانون کسی کو مسجد، چرچ یا مندر جانے سے نہیں روک سکتا۔ریاست کی طرف سے اتنقامی کاروائیوں کا اس سے بڑھ کر ہو کیا ثبوت ہو گا کہ ممتاز مذہیبی رہنما علامہ عیسی قاسم سے ان کی شہریت چھین لی گئی اور خمس و زکوۃ کو منی لانڈرنگ کا نام دے دیا گیا۔یمن سے کشمیر تک ہر جگہ مسلمان مظالم و بربریت کا شکار ہیں لیکن عالمی ضمیر مکمل طور پر بے سدھ پڑا ہے۔اسرائیلی غاصب و ظالم حکومت ہے جس نے ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کو موت کے گھا ٹ اتارا ۔آج آل سعود اپنے اعلی سطح وفد ان کے پاس بھیج رہا ہیں جودنیا بھر کے مسلمانوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے۔عرب ممالک میں عرب مسلمانوں کا قتل عام ہو رہا ہے لیکن عرب لیگ بھیگی بلی بن بیٹھی ہے۔اس کی خاموشی عالم اسلام کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔ ہم بحرین سمیت دنیا بھر کے ان تمام مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں جو حکومتی مظالم اور بربریت کا شکار ہیں۔

بھوک ہڑتالی کیمپ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں علامہ ناصر عباس نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ان کے مذاکرات حوصلہ افزا ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے سے ہماری بات چیت جاری ہے۔جیسے ہی ہمارے مطالبات پر عمل درآمد ہو گا ہم یہاں سے اٹھ کر چلے جائیں گے۔خیبر پختونخواہ کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ وہاں ہمارے بیشتر مطالبات پر عمل درآمد ہو چکا ہے۔ پارہ چنار، بنوں،ڈیرہ اسماعیل خان،کوہاٹ اور شاہ خیل کے حوالے سے مثبت پیش رفت ہوئی ہے تاہم کے پی کے صوبائی حکومت کی تساہل پسندی ہمارے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہے۔ مجرمان کے خلاف مقدمات کی پیروی میں حکومت کی طرف سے عدم دلچسپی انصاف کے حصول کی راہ میں رکاوٹ ہے جسے دور کیا جانا چاہیے۔اس طرح خیبر پختونخواہ میں اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں مسلسل پیش وپس ہمارے لیے شکوک و شبہات کا باعث بن رہا ہے۔انہوں نے امیدظاہر کی کہ پنجاب میں بھی ان کے مطالبات پر جلد ہی عمل درآمد شروع ہو جائے گی۔علامہ ناصر عباس نے میڈیا کو بتایا کہ 7 اگست کواسلام آباد میں تحفظ پاکستان کانفرنس کا انعقاد ہو گا جس میں ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہوں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree