7اگست کو تحفظ پاکستان کانفرنس بیاد شہید قائدعلامہ عارف حسین الحسینی میں خواہران عزم زینبی ؑکے ساتھ شریک ہوں، علامہ احمد اقبال

28 جولائی 2016

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس محترمہ سیدہ زہراء نقوی مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی صدارت میں منعقد ہو ا جس میں مرکزی کمیٹی کے دیگرتین ممبران مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل جناب علامہ سید احمد اقبال رضوی اور جناب برادر ناصر شیرازی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے بھی شرکت کی ۔ اس اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی نئی مرکزی کا بینہ کی تشکیل کا اعلان کیا گیا ۔ اس کے علاوہ اس اجلاس میں 7 اگست کو قائد شہید ؒ کی برسی کے حوالے سے خواہران کی شرکت اور دیگر امورپر غور کیا گیا ۔اس موقعہ پر محترمہ خواہرسیدہ زہراء نقوی مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین نے اس عزم اظہار کیا کہ 7 اگست کو تمام خواہران اپنے مردوں کے شانہ بشانہ تحفظ پاکستان کانفرنس میں بھرپور انداز میں شرکت کریں گی۔

 انہوں  نےمزید کہا کہ نئی مرکزی کابینہ 3 ماہ کےلئے تشکیل پائی ہے تاکہ خواہران اپنے اپنے شعبہ میں فعال کردارادا کریں اور اگلے مرحلے میں باقاعدہ ایک نئی کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا ۔اور اس نئی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب بھی منعقد کی جائے گی ۔ جن خواہران کا اس نئی کابینہ میں انتخاب عمل میں لایا گیا ہے ان کے اسماء گرامی اور ذمہ داریاں درج ذیل ہیں ۔  جنرل،محترمہ خواہر نرجس نقوی صاحبہ کو سیکرٹری تربیت ،محترمہ خواہر فرحانہ گلزیب صاحبہ کوفلاح و بہبود ، محترمہ خواہر طیبہ اعجاز صاحبہ کو سیکرٹری مالیات ،محترمہ خواہر زہراء جبین صاحبہ کو سیکرٹری میڈیا سیل ،خواہر لبنی کاظمی سیکرٹری شماریات،محترمہ خواہر سیماب صاحبہ کومسئوول گائیڈ، اور محترمہ خواہر قمرالنساء کو سیکرٹری تنظیم سازی کے طور نامزد کیا گیا ہے ۔

اس اجلاس سے علامہ سید احمداقبال رضوی اور برادر ناصر عباس شیرازی نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ جن خواہران کا آج انتخاب عمل میں آیا ہے ان سے یہی توقع ہے کہ وہ اپنے اپنے شعبے میں فعال کردارادا کریں اور 7 اگست کے پروگرام اور تحفظ پاکستان کانفرنس میں خواہران کی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں ہمیں امید ہے کہ خواہران اس سلسلے میں اپنے اپنے علاقوں میں ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون کریں گیں ۔آج کا انتخاب درحقیقت ایک آزمائشی انتخاب ہے لہذا خواہران سے یہی توقع ہے کہ وہ پہلے مرحلے میں بھرپور انداز سے فعالیت انجام دیں اور اپنے آپ کو ثابت کریں کہ واقعاً ایک عورت کس طرح بہترین مربی ہو سکتی ہے ۔اللہ تعالیٰ ہمارے ہر عمل کو با اخلاص بنائے اور ہمیں ہرحال میں کامیابی و کامرانی نصیب فرمائے ۔ اجلاس کے آخر میں قائد وحدت کی صحت و سلامتی اور کامیابی کےلئے دعا بھی کی گئی



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree