130سے زائد طلباءواساتذہ کی شہادت ، دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن اقدام کا وقت آپہنچا ہے، علامہ ناصرعباس جعفری

16 دسمبر 2014

وحدت نیوز (اسلام آباد) پشاور میں آرمی پپلک اسکول پر دہشت گرد حملے اوراساتذہ سمیت 126طلباءکی بہیمانہ شہادت کے بعد اس اندہوناک اور پاکستان کی تاریخ کے سفاک ترین سانحے پر اپنے درعمل کا اظہا رکرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے شدید غم و غصےکا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ تاریخ پاکستان کے عظیم ترین سانحے پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے، وطن عزیزکے معماروں کو چن چن کر گولیو ں کا نشانہ بنایا گیا، کل تک مزاروں ، اما م بارگاہوں ، بازاروں ، اسپتالوں کو نشانہ بنانے والے آج اسکول میں گھس آئے ،سسکی بلکتی ماوں کی آہیں عرش الہیٰ لرز ا رہی ہیں ، پشاور اسکول سانحہ غیرت مند پاکستانیوں کے لئے مقام عبرت ہے،  حکومت کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف مسلسل نرم رویہ ملک کو تباہی کے دھانے پر پہنچا رہا ہے، پاک فوج آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں ملک بھر میں پھیل جانے والے دہشت گردوں اور ان کے سیاسی سرپرستوں اور ہمدردوں کے خلاف ملک گیر آپریشن کلین اپ کرے،  انہوں نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے اس اندھوناک سانحے کے بعد تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، جبکہ مرکزی کابینہ کے ارکین پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد کو فوری طور پر پشاور پہنچنے کی ہدایت جاری کی ہے، ساتھ ہی تمام اضلاع کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ جہاں جہاں ممکن ہو اس ظلم عظیم پر احتجاج کریں اور شہداءکی یاد میں چراغاں کیا جائے۔

 

واضح رہے کہ پشاور میں ورسک روڈ پر قائم آرمی سکول دہشتگردوں کا نشانہ بن گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے بعد فوجی وردیوں میں ملبوس دہشتگرد سکول کے اندر داخل ہوئے، جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا، جس میں خاتون ٹیچرزسمیت  130طلباءشہید جبکہ دو ٹیچروں سمیت  100سے زائد زخمی ہوگئے۔ کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بتایا کہ سکول میں چھ فدائی حملہ آور داخل ہوئے ہیں۔ حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سکول کے قریبی راستوں کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے، جبکہ شہر کہ تمام داخلی و خارجی راستے سیل کر دیئے گئے ہیں ،  فوج نے اسکول سے متعدد طالب علموں کو بازیاب کرا لیا ہے، جس میں سے ایک طالب علم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چھ سے سات افراد کالی وردیوں میں ملبوس تھے اور کلاسوں میں داخل ہو کر فائرنگ کر رہے تھے، جس کے بعد میں کلاس کے پیچھے چھپ گیا جب آرمی والے آئے تو انھوں نے مجھے باہر نکالا۔میڈیا نمائندگان کے مطابق دہشت گرد بھاری اسلحے سے لیس ہیں ، چار دہشت گرد خودکش جیکٹس پہنے ہوئے ہیں ، سکیورٹی فورسزاور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی جاری ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق تمام  دہشت گرد واصل جہنم ہو چکے ہیں ، لاشوں اور زخمیوں کو سی ایم ایچ، الائیڈ اور لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،وفاقی اور تمام صوبائی حکومتوں نے اس عظیم سانحے پر تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے، ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree