وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹریٹ میں پشاور میں تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے معصوم بچوں اور دیگر شہداء کے لئے کل بروز بدھ شام 5 بجے دعائیہ تقریب کا اہتمام ہوگا جس میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی،علامہ سید احمد اقبال رضوی،علامہ حسن ہمدانی ،علامہ مبارک علی موسوی،علامہ سید جعفری موسوی ودیگر علمائے کرام شریک ہونگے دعائیہ تقریب میں مختلف مکاتب فکر کے علما بھی شریک ہونگے ،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو شکست دینے کے لئے قوم کو متحد ہونا پڑے گا طالبان اور داعش کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں یہ اسلام دشمنوں کا ایجنٹ ہے جو جہاد کے نام پر دنیا میں فساد برپا کر رہے ہیں، علامہ شہیدی نے کہا آج قوم اس دانشور کا گریباں پکڑلیں جو داعش کی دفاع میں مقامی اخباروں میں کالم لکھ رہے ہیں اور اس کو بھی شامل تفتیش کیا جائے آیا یہ کس کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔