جشن مولود کعبہ کے موقع پرایم ڈبلیوایم کے دفاترمیں جشن کی تقاریب وچراغاں

21 اپریل 2016

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین شہر قائد کے تمام ضلعی دفاتر میں چراغاں و محفل میلاد جشن ولادت علی علیہ السلام منقبت خوانی کے محافلوں کا انعقاد کیا گیا جبکہ صوبائی سیکرٹریٹ وحدت ہاؤس نمائش چورنگی سولجر بار میں جشن مولود کعبہ کے حوالے سے محفل منعقد کی گئی جس سیے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ تیرہ رجب المرجب مرجب کی مبارک تاریخ مولائے متقیان حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت سے منصوب ہے آپ نے آج ہی کے دن اللہ گھر یعنی خانہ کعبہ کے اندر دنیا کو نور امامت سے منور فرمایا اور آنکھ کھولی تو خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی آغوش مبارک میں اور یوں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ختم رسالت اور آغاز امامت کی نوید دے کر کفر و شرک نفاق کے خلاف اس عظیم تحریک میں شامل ہونے کا گویا اعلان کردیا کہ جس کا آغاز حضرت اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سرزمین حجاز پر شروع کرچکے تھے اور پھر دنیا نے دیکھ لیا کہ پیغمبر اسلام (ص) کی آغوش مبارک میں پلنے والا بچہ ہی تھا کہ جس نے بھرے مجمع میں آپ کی رسالت کی تصدیق کی اور تبلیغ رسالت کے ہر مرحلے میں آپ کا ساتھ دینے کا عزم ظاہر کیا اور جواب میں آنحضرت (ص)نے بھی آپ کو اپنا وصی وزیر اور جانشین مقرر فرمایا چنانچہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام نے اپنے عہد کو بخوبی نبھایا اور آپ کے بعد آپ کی اولاد نے کار رسالت کو آگے بڑھانے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔اس کے برعکس ناصبی ٹولہ جو بغض علی علیہ سلام کی خطرناک بیماری میں مبتلا ہے اس کوشش میں ہے کہ کسی طرح عام عوام کو امام علی علیہ سلام کے جائے ولادت جو خانہ کعبہ میں ہے کہ حوالے سے گمراہ کرسکے۔

دریں اثناء حضرت علی علیہ سلام کے یوم ولادت کے سلسلے میں کراچی میں 13 رجب کو عبداللہ ہارون روڈ سے حیدری کو نسل کے زیر اہتمام ایک عالیشان جلوس نکالا گیا جس میں مختلف اسکاؤٹس گروپس نے سلامی دی اور جلوس کی سیکورٹی انتظامات میں حصہ لیا جلوس کی قیادت شیعہ سنی علما کرام مولانا شہنشاہ حسین نقوی، علی کرار نقوی ،علی حسین نقوی،مولانا مرزا یوسف حسین،علی نقی نقوی سمیت دیگر موجود تھے جلوس میں شہر کے مشہور و معروف شیعہ و سنی علماٗ کرام و رمنقبت خواں،شعراء، سیاسی شخصیات، بزنس کمینوٹی اور دیگر شخصیات شریک ہوکر امیر المومنین علیہ سلام کی مداح سرائی کی اور مختلف منقبت خواں وشعراء کرام نے جشن مولود کعبہ کے حوالے سے شرکاء کی خدمت میں اپنے کلام عقیدت پیش کئے جلوس ریگل چوک ،شاہراہِ عراق ،کریم سینٹر،جہانگیر پارک ، ایم جناح روڈ سے ہوتے ہوئے نمائش چورنگی پہچا جہاں مجلس وحدت مسلمین کے رہنما مولانا احسان دانش مولانا صادق جعفری ،ناصر حسینی ،رضوان پنجوانی،سمیت ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان نے شرکاء جلوس کا استقبال کیاجبکہ جلوس محفل شاہ خراساں پر اختتام پذیر ہوا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree