وحدت نیوز( اسلام آباد ) ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی، ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی اور دیگر راہنمائوں نے سانحہ نواب شاہ پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی ظاہر کی ہے ، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ہونیوالے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹریفک کے اس المناک حادثے میں معصوم طلبہ طالبات کی ہلاکت ایک قومی سانحہ ہے، مجلس وحدت مسلمین پاکستان متوفیان کے غم میں برابرکی شریک ہے ، انہوں نے اس المناک سانحہ کی تحقیقات کرنے اورزخمی طلبہ و طالبات کو سرکاری سطح پر علاج کی ہر ممکن سہولیات مہیا کرنے کا مطالبہ کیا ، ایم ڈبلیو ایم کے راہنمائوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور متوفیان کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔