آئندہ ایک سال میں ہمارا پیغام ہر شیعہ گھر تک پہنچ جائے گا، انشاء اللہ قوم رزلٹ دیکھے گی،علامہ راجہ ناصرعباس

14 مئی 2014

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ آئندہ ایک سال کے اندر اندر پورے ملک میں ہر شیعہ گھر تک ہمارا پیغام پہنچے، اس سلسلہ میں تمام حکمت عملی طے ہوچکی ہے، تعلیم، تربیت اور تنظیم سازی پر ساری توجہ مرکوز ہے، انشاء اللہ قوم ایک سال میں رزلٹ دیکھے گی، انہوں نے ان خیالات کا اظہار انہو ں نے اسلام آباد میں منعقدہ ایک  تنظیمی نشست کے اختتام پرشرکاءکے مختلف سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کیا۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ہم گلگت بلتستان میں مذہب یا فرقہ کے نام پر ووٹ نہیں مانگیں گے، ہم خدمت کے جذبے سے گلگت بلتستان میں جارہے ہیں اور اس خدمت کے عوض ہی ووٹ مانگیں گے۔ ایک سوال کے جواب علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ فیصل رضا عابدی مکتب اور پاکستان سے محبت کرنے والا شخص ہے۔ پیپلزپارٹی نے فقط اس جرم کی پاداش میں فیصل عابدی کوسینیٹر شپ سے ہٹایا کہ وہ مکتب کی بات کرتا تھا، انہوں نے کہا کہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ پیپلزپارٹی جیسی جماعت بابر اعوان جیسے شخص کو تو  سینیٹرقبول کررہی ہے لیکن اس شخص کو سینیٹ میں نہیں رہنے دیا جس نے میڈیا پر زرداری صاحب کی جنگ لڑی، اس وقت جب پیپلزپارٹی کا کوئی شخص میڈیا کو فیس کرنے کیلئے تیار نہیں تھا۔ ہمارا مقصد پاکستان میں اتحاد بین المسلمین ہے، سنی اتحاد کونسل کےساتھ ہمارا اتحاد ہے البتہ پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ بھی روابط بڑھے ہیں اورجلد قوم کے اس حوالے سے اچھی خوشخبری ملے گی۔ ہم پاکستان میں تمام مکاتب فکر کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں سوائے ان لوگوں کے جو تکفیریوں کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں یا انہیں سپورٹ کرتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree