وحدت نیوز(قم) جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے سربراہ اور امام جمعہ قم المقدسہ آیت اللہ علی رضااعرافی نے گذشتہ دنوں حرم مطہرحضرت معصومہؑ قم میں خطبہ جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ان گذشتہ دہشت گردانہ کاروائیوں خصوصیت سے شیعیان پاکستان کے حوالے سے حادثات رونما ہوئے اور ان کے خلاف جس عالم بزرگوار (آقائے الشیخ ناصرعباس الجعفری)نے بھوک ہڑتال کااعلان کیا ہے اس کی ہم حمایت کرتے ہیں، ہم حکومت پاکستان اور اس ملک عزیز کی فوج سے امید کرتے ہیں کہ وہ ان دہشت گردانہ کاروائیوں کے خلاف بنیادی اقدامات اٹھائینگے۔