ایم ڈبلیوایم رہنما اور وزیرزراعت حکومت گلگت بلتستان میثم کاظم کا حلقہ دو کیلئے جامع اور ہمہ گیر پلان

03 جولائی 2021

وحدت نیوز (آرٹیکل) صوبائی وزیرزراعت کاظم میثم الحمدللہ تعلیم ، فہم وفراست اور ابتک کی کارکردگی کے حوالے سے ایک مثالی عوامی لیڈر کے طور پر سامنے آرہا ہے گلگت بلتستان اسمبلی کا واحد وزیر ہے جس نے پیچیدہ اور دشوار گزار ہونے کے باوجود انتخابات کے بعد حلقہ کے تمام ایریاز کا دورہ کیا اور عوام کا شکریہ ادا کرنے کیساتھ وہاں کے مسائل کی شنوائی کی۔

اسی طرح واحد وزیر ہے جس نے پورے گلگت بلتستان کے اضلاع کا دورہ کیا ہے اپنے محکمہ کی کارکردگی ،آیندہ چلنجز اور راہ حل کے حوالے سے پلانک کی۔

حالیہ اے ڈی پی اور وفاقی لیول کے پروجیکٹس کے حوالے سے بھی انکا مثالی کردار رہا۔

انہوں نے  حلقہ دو کے حوالے سے آیندہ انجام پانے والے کاموں کے حوالے سے مختلف میڈیا کے نمائندوں کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاہےکہ سکردو حلقہ نمبر2 کےعوام کی تقدیربدلنے کا وقت آگیاہے یہاں تاریخ میں پہلی بار کروڑوں روپے کی ترقیاتی سکیموں پر کام ہورہے ہیں جو منصوبے اے ڈی پی میں شامل کئے گئے ہیں ان میں411 چوک تا عبداللہ ہسپتال روڈ کی تعمیر بذریعہ پیور مشین ریڈیو پاکستان چوک تابھٹو بازار روڈ کی توسیع و تعمیرکواردو پل تا کواردو اور قمراہ روڈ کی میٹلنگ بشو کے لیے آر سی سی پل بشو میں دس بیڈ ہسپتال سدپارہ روڈ کی توسیع و تعمیر دیوسائی ٹاپ تک شغرتھنگ میں ایم سی ایچ سنٹرنیانیور میں اے کلاس ڈسپنسری و ایم سی ایچ سنٹر اورحلقہ دو کے لیے دس کروڑ سے زائد پینے کے پانی کا منصوبہ شامل ہے

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ بجلی کی ضروریات پوری کرنےکے لئے تین کروڑ مختص کئے گئے ہیں اسوہ روڈ اور مدینہ کالونی روڈ کی میٹلنگ کا منصوبہ بھی اے ڈی پی میں شامل کرلیاگیا ہےگیول میں واٹر ریزوائرز کی تعمیر بھی جلد یقینی بنائی جائے گی مختلف مقامات پر پینتیس لاکھ کی لاگت سے بورینگ پمپ لگائے جائینگے متعدد گرلزسکولوں کی تعمیر اور اپ گریڈیشن بھی اے ڈی پی کا حصہ ہےگرلز ڈگری کالج کا قیام ڈسپنسریز کی تعمیر اور اپ گریڈیشن بھی جلد ہوگی لائیو سٹاک اور ایگریکلچر کے فروغ کے لیے حلقہ نمبر دو میں جامع و ترقیاتی سکیمیں شروع کی جارہی ہیں شگری بالاچوک سے شگری بالا گاوں تک روڈ کی میٹلنگ کا منصوبہ بھی اے ڈی پی میں شامل کرلیاگیا ہے اس کے علاوہ بہت سارے علاقوں میں ڈسپنسریز رابطہ سڑکیں بھی بنائی جائیں گی عوام کی سفارشات پر منصوبے دئیے جائیں گے عوام مطمئن رہیں اجتماعی مسائل کے حل کیلئے پوری آب وتاب کے ساتھ کام کیا جائےگا اور عوام کی تقدیر بدل دیں گے کچھ علاقوں کے عمائدین کی طرف سے پیش کردہ چارٹرآف ڈیمانڈ پر پیش رفت جلد ہوگی ہم نیک نیتی کے ساتھ کام کررہے ہیں اللہ پاک منزلیں آسان کررہاہے ۔

انہوں نے کہاکہ کروڑوں روپے کےمنصوبوں پر کام شروع کئے جارہے ہیں پانچ سال میں  اتنے کام کریں گے کہ آئندہ آنے والوں کےپاس کرنے کیلئےکچھ نہیں بچےگا ہم خدمت کیلئے آئے ہیں کام کرنے کا موقع دیا جائے حلقے کے مسائل بہت ہی پیچیدہ ہیں ان کے حل کیلئے وقت درکار ہے سارے مسائل ایک ساتھ حل کرنا ممکن نہیں ہےمرحلہ وار مسائل کے حل کی طرف جائیں گے پہلے مرحلے میں کچھ منصوبے اے ڈی پی میں شامل کئے ہیں مرحلہ وار منصوبوں پر کام شروع کریں گے حلقے میں ترقیاتی مساوی بنیادوں پر تقسیم کئے جارہے ہیں کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہونے دی جائے گی زیادہ سے زیادہ عوامی مفادات کے منصوبوں کو ترجیح دی جارہی ہے ماضی میں کئی منصوبے چہیتوں کیلئے رکھے گئے اور قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا ہم اللہ تعالی کو حاضر وناظر جان کرکام کررہے ہیں کبھی کوئی خیانت نہیں کریں گے قوم نے جس اعتماد کااظہار کیا ہے اس پراترنے کی پوری کوشش کریں گے انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبے میرٹ پر دئیے جارہے ہیں کسی علاقے کو محروم نہیں رکھاجائےگا تمام علاقوں کے مسائل پر گہری نظرہے مسائل کے حل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔


تحریر : محمد جان حیدری سکردو



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree