The Latest

وحدت نیوز(پشاور)پشاور میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب تنظیم سازی کی گئی محترمہ سمانہ ضلع پشاور کی صدر جبکہ محترمہ راضیہ رباب کو مردان یونٹ کا صدرمنتخب کیا گیا مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ معصومہ نقوی نے کانفرنس سے خطاب کے بعد خواہران سے حلف لیا ۔

وحدت نیوز(ملتان)وحدت یوتھ پاکستان کے مرکزی نائب صدر راجہ مصطفی حیدر نے دورہ ملتان کے دوران مسجد و امام بارگاہ آل عباء گارڈ ن ٹائون کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈویژنل صدر رانا تیمور حسن بھی ان کے ہمراہ تھے، راجہ مصطفی حیدر نے نوجوانوں اور مومنین سے ملاقات کی اور ان سے خطاب بھی کیا۔ اُنہوں نے اپنے خطاب میں نوجوانوں کی ذمہ داریوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی آج ماضی سے زیادہ ذمہ داریاں ہیں، جوں جوں استعمار اور دشمن کے حربے بڑھ رہے ہیں اسی طرح نوجوانوں کی ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے، کیونکہ استعمار اس وقت جتنا نوجوانوں کو اپنی طرف مائل کرنے پر کام کررہا ہے اتنا کسی پر نہیں کررہا، ہمیں اپنے نوجوانوں کی تربیت اس انداز میں کرنی ہے کہ وہ امام وقت کے سچے سپاہی ثابت ہوں۔ اس موقع پر سینیئر تنظیمی رہنما غضنفر جعفری اور دیگر موجود تھے۔

وحدت نیوز(ملتان) وحدت یوتھ پاکستان کے مرکزی نائب صدر راجہ مصطفی حیدر نے اپنے دورہ ملتان کے دوران وحدت یوتھ ملتان کی ڈویژنل کابینہ سے ملاقات کی، اس موقع پر ڈویژنل صدر تیمور حسن اور دیگر کابینہ کے افراد بھی موجود تھے۔ راجہ مصطفی حیدر نے نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے معاشرے میں نوجوانوں کی اہمیت پر زور دیا، اُنہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی طاقت اور اُس کا مستقبل اُس کی نوجوان نسل ہوتی ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے جوانوں کی بہتر تربیت، بہتر روزگار اور ایک اچھا پاکستانی شہری بننے کے لیے کام کریں، نوجوان کسی بھی قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں ہمارے جوانوں میں ٹیلنٹ بہت زیادہ ہے لیکن بدقسمتی سے اُنہیں مواقع میسر نہیں ہیں۔ اس موقع پر ڈویژںل کابینہ کے علاوہ دیگر ممبران بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(لاہور)رہبر کبیر ، بت شکن زمان آیت اللہ سید روح اللہ موسوی الخمینی ؒ کی برسی کے موقع پر تمام پیروان راہ حق و راہ انقلاب کو تعزیت و تسلیت پیش کرتی ہوں ۔حضرت امام خمینی (رہ) ایک فکری، سیاسی اور سماجی مکتب کے بانی ہیں آپ نے نہ صرف ایرانی قوم بلکہ عالم اسلام کے لیے بے شمار مصائب و قربانیوں  اور مسلسل جہاد سے ایک ایسی حکومت اور نظام قائم کیا جس کی بنیاد دین اسلام پر رکھی گئی۔ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین سیدہ معصومہ نقوی نے امام خمینی رحمة اللہ علیہ کی برسی کے موقع پر اپنے تعزیتی پیغام میں کیا۔

انھوں نے کہا کہ تاریخ امام خمینیؒ کی قیادت، ان کی مدبرانہ و بابصیرت سوچ اور مظلوم قوموں کے لئے حق کی آواز اٹھانے کو نہیں بھول سکتی۔ان کا کہنا تھا کہ بت شکن زمان امام خمینیؒ نے نہ صرف ظالم شہنشاہیت کا خاتمہ بلکہ دنیا کو ظلم و استبداد کے آگے ڈٹے رہنے کی ہمت و جرات عطا کیا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس مرد مجاھد نے کربلا والوں کے پیغام کو عملی طور پر دنیا کے سامنے پیش کیا اور اپنے مکتب کی سربلندی و سرفرازی کا باعث بنے۔انھوں  نے مزید کہا کہ رھبر کبیر امام خمینیؒ نے ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کے لیے جدوجہد کی لہٰذا عالم اسلام کو امام خمینیؒ جیسے عظیم مفکر کی پیروی کرتے ہوئے باہمی اتحاد و بھائی چارے کو فروغ دینا چاہیئے۔

وحدت نیوز(لاہور) ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور کی جانب سے برسی امام خمینیؒ و مجلس ترحیم برائے شہید ابراہیم رئیسی و رفقاء کا انعقاد کیا گیا ۔ مجلس عزا سے ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے خطاب کیا ۔

 اپنے خطاب میں انہوں نے بانی انقلاب امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کی شخصیت اور انکے عظیم اسلامی انقلاب پر روشنی ڈالی ، محترمہ معصومہ نقوی نے انقلاب اسلامی کے محافظ و خدمتگار شہید ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کو خراج تحسین پیش کیا ۔

وحدت نیوز(سکھر)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین روہڑی یونٹ  ضلع سکھر کے زیر اہتمام موسم گرما کی تعطیلات میں بچوں کے لیے سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اسلام شناسی اور امام زمانہ علیہ السلام کے عنوان سے منعقدہ تربیتی کیمپ میں محترمہ شبانہ بتول شاکری نے تدریس کے فرائض انجام دیے ۔ دس روزہ تربیتی ورکشاپ میں تجوید القرآن ، حفظ موضوعی آیات قرآن ، نماز اور اسلام شناسی کے موضوعات پر بچوں کو تعلیم دی گئی علاوہ ازیں بچوں نے مختلف سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا سمر کیمپ کے اختتامی دن بچوں سے امتحان لیا گیا محترمہ فرزانہ اظہر اور محترمہ عمرین رضا نے بچوں کی حوصلہ افزائ کرتے ہوئے نمایاں کارکردگی دکھانے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے زیر اہتمام الصادق امامبارگاہ اسلام آباد میں شہید صدر ایران ابراہیم رئیسی اور ان کے شہید رفقاء کی یاد میں مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا مجلس ترحیم میں شہر بھر سے خواتین نے بھرپور شرکت کی چئیرمین ایم ڈبلیو ایم سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس جعفری ، مرکزی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم سید ناصر شیرازی ، پرنسپل جامعہ بعثت مولانا مہدی کاظمی ، عالمہ اہلسنت محترمہ آسیہ مدنی اور مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ سیدہ معصومہ نقوی نے مجلس ترحیم سے خطاب کیا ۔

مقررین نے شہیدِ خدمت ابراہیم رئیسی کی خدمات اور ان کی شخصیت پر روشنی ڈالی انہوں نے بیان کیا کہ شہید ابراہیم رئیسی اور شہید امیر حسین عبدالہیان نے فلسطین کے لیے سفیر کا کردار ادا کیا فلسطینی عورتوں اور بچوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے دنیا کو آگاہ کیا اور مظلومین کی حمایت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے ۔ مقرین نے شہداے اسلام کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا ۔مجلس کے اختتام پر جناب علامہ راجا ناصر عباس جعفری صاحب نے شریکۃ الحسین سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کے مصائب بیان کیے ۔

وحدت نیوز(راولپنڈی)ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی جانب سے مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی کی زیر صدارت خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی میں تحفظ عزاداری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں راولپنڈی اسلام آباد کی ذاکرات اور معلمات نے شرکت کی ۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کلچرل کونسل ثقافتی قونصلیٹ جمہوری اسلامی ایران جناب مجید مشکی صاحب نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کی قربانی کا مقصد لوگوں کو حیرت ، نادانی اور جہالت کی تاریکیوں سے نجات دینا تھا اگر ہم مکتب اہلبیت علیھم السلام میں اپنی جانب سے کسی چیز کی کمی بیشی کرتے ہیں تو بارگاہ الہی میں ہمارا مواخذہ ہوگا اور غلطی پر ہمیں سزا بھی بھگتنا ہوگی۔ منبر حسینی کی تمام تر محافل لوگوں کے ساتھ خدا کو جوڑنے کے لیے ہونی چاہییں انہوں نے مزید کہا ہمیں بہت خوشی ہوئ کہ ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ کی جانب سے منبر امام حسین علیہ السلام سے خطاب کرنے والوں کے لیے ایک بہترین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے اور ایسی کانفرنسز کا آغاز سال میں کئ بار ہونا چاہئے یہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

رکن نگران کونسل ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ و پرنسپل جامعہ بعثت مولانا حسن مہدی کاظمی اور شرکاء کے درمیان سوال و جواب کا سیشن ہوا جس میں آقا حسن مہدی کاظمی نے ذاکرات و عالمات کو ان کےسوالات کے حوالے سے بہترین رہنمائ فراہم کی ۔

ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ کی سیکرٹری تحفظ عزاداری محترمہ فہیمہ زینب نے اپنے خطاب میں کہا کہ آپ تمام اہل منبر کو یہاں جمع کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ہم مل کر اپنا تزکیہ نفس کریں اور اپنی ذمہ داری کو محسوس کریں جب تک ہم تزکیہ نفس نہیں کریں گے اپنی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش نہیں کریں گے منبر امام حسین علیہ السلام کا حق ادا نہیں کر سکتے۔

کانفرنس کے اختتام پر مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ سیدہ معصومہ نقوی نے خطاب میں کہا کہ آپ تمام بہنوں کی تہہ دل سے مشکور ہوں جو ہماری دعوت پر یہاں تشریف لائیں تحفظ عزاداری کانفرنس کا مقصد آپ تمام معززین کو چند نکات کی طرف متوجہ کروانا ہے جو اس نفسا نفسی اور ڈیجیٹل دور میں ہم بھولتے جا رہے ہیں آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ مغرب کی یونیورسٹیز میں بیداری کی لہر دوڑ رہی ہے طلباء و طالبات فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے اسرائیلی مظالم پر سراپا احتجاج ہیں دوسری جانب ہمارے جوان کا حال دیکھیں جن کے تعلیمی اداروں میں بے راہ روی اور فحاشی کو فروغ دیا جا رہا ہے یہ سب کیوں ہے ؟ اس لیے کہ ہم اپنے معاشرے میں پھیلنے والی برائیوں کو ختم کرنے کے لیے کوئی کردار پیش نہیں کر رہے یہ مجالس و عزاداری ہماری پہچان ہیں ، ہماری زندگی ہیں لیکن ان مجالس میں منبر حسینی سے جب تک دین کا پیغام نہیں پہنچایا جائے گا ،عزاداری کو با مقصد اور با ہدف نہیں بنایا جائے گا ہماری قوم تباہی کا شکار ہوتی رہے گی ۔آج ضرورت اس بات کی ہے کہ نوجوان نسل کو بیدار اور دیندار بنانے کے لیے ہم اپنی مجالس عزا و دیگر محافل میں وہ گفتگو کریں جس سے ہمارا خدا اور آئمہ معصومین علیھم السلام ہم سے راضی ہوں ۔کانفرنس کے اختتام پر سینئر رہنما ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ محترمہ نرگس سجاد نے شہداے اسلام کے بلندی درجات اور مظلومین فلسطین کے حق میں دعا کی۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین علمدار روڈ کوئٹہ کی صدر باجی کنیز صاحبہ کے گھر کابینہ ممبرز کے عہدوں اور ذمہ داریوں اور دیگر ادائیگی فرائض کے متعلق ایک اہم میٹنگ منعقد ہوا ۔ جس میں محترم آغا ہادی شاہ نے کابینہ کی اراکین کو مجلس وحدت مسلمین کے منشور اور اصل اہداف و مقاصد کو از روئے حدیث اور روایات آئمہ طاہرین علیہیم السلام اور دین حق کے علمبرداروں کی حیات و ممات کو مد نظر رکھتے ہوئے اجاگر کیا ۔

نیز تمام کابینہ ممبرز کو ہر قسم کے شیطانی وسوسوں اور فتنہ آخر زمان سے متعلق اپنے ایمان کی حفاظت اور امور کی مخلصانہ انجام دہی کی نصیحت کی گئی۔ الحمداللہ میٹنگ کے اختتام پرضلعی صدر کے کابینہ کے افراد کا انتخاب ہوا، جنکو اگلی میٹنگ میں انکی صلاحیت کیمطابق زمہ داری سونپی جائیگی۔ انشاء اللہ

وحدت نیوز(اسلام آباد)امامبارگاہ امام جعفر صادق علیہ السلام اسلام آباد میں منعقدہ مجلس ترحیم بیاد شہدائے خدمت کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ کی جانب سے شہدائے خدمت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مصوری مقابلہ اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ، شہید ہم سے یہ کہ رہے ہیں لہو ہمارا بھلا نہ دینا اور شہادت تا ظہور مہدی عج کے عنوان پر بچوں نے مصوری مقابلے میں حصہ لیا جس میں پہلی تین بہترین تصاویر بنانے والے بچوں کو مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ سیدہ معصومہ نقوی نے انعامات دیے اس موقع پر مجلس ترحیم میں آنے والے شرکاء نے شہداء کی بلندی درجات کے لیے ایک صفحہ قرآن تلاوت کرکے ھدیہ کیا۔

علاوہ ازیں خواتین نے  ایک جملہ برائے شہداء  کی سرگرمی میں بھرپور حصہ لیا اور اپنے الفاظ میں شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔ محترمہ معصومہ نقوی نے ضلع راولپنڈی اور اسلام آباد کی مسئولین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے مرکز کی جانب سے منعقدہ ان پروگرامز میں اپنی بھرپور خدمات پیش کیں۔

Page 5 of 123

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree