The Latest
وحدت نیوز (بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن شعبہ خواتین کے زیر اہتمام شام میں بی بی زینب سلام اللہ علیہا کے روضہ اقدس پر تکفیریوں کی جانب سے راکٹ حملہ کے خلاف ایک احتجاجی پروگرام کا انعقاد الزہراء ہال اسکردو میں ہوا۔ احتجاجی مجلس سے خطاب ہوئے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی رہنماء معلمہ سیدہ عصمت رضوی نے کہا کہ شام میں حضرت زینب کبری س کی روضہ اقدس پر حملہ یزید وقت کی کارستانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی ظالم طاقتیں فکر کربلائی اور سفیر کربلا کی فکر سے پریشان ہیں۔ روضہ زینب (س) پر حملہ دراصل خانواندہ نبوت و وحی پر حملہ ہے۔
عصمت رضوی نے کہا کہ رسول مکرم (ص) کی نواسی، علی کی بیٹی اور ثانی زہراء نے امام حسین (ع) کی شہادت کے بعد شام و کوفہ کے درباروں میں جا کر یزید اور یزید کے پیروکاروں کے تخت و تاج کو جس بہادری اور شجاعت کے ساتھ روند ڈالا وہ قیام قیامت تک کے یزیدیوں کے منہ پر طمانچہ اور یزیدیت کی شکست کی بین علامت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ابوجہل و یزید کے فرزندوں سے چودہ سو سال گزرنے کے بعد بھی خانوادہ رسالت سے بغض و عناد ختم نہیں ہوا اور اب بھی اہلبیت ع کے شعار کو مٹانے کے درپے ہیں۔ یزیدی طاقتوں کو یہ واضح ہو جانا چاہیے کہ اہل بیت ع کا نور کفر کی ہواوں سے بجھنے والا نہیں ہے۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی سیکرٹری جنرل خانم سکینہ مہدوی نے پنجاب اسمبلی کی رکن نگہت شیخ کے بس ہوسٹس پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا وحیدہ شاہ اور نگہت شیخ میں فرق صرف پارٹی کا ہے، وحیدہ شاہ کے تھیٹر پر سوموٹو ایکشن لینے والے منصف آج قوم کی ایک بیٹی پر رکن صوبائی اسمبلی کے تشدد اور بھیرہ پولیس کی جانب سے بس ہوسٹس کو ہراساں کرنے پر خاموش کیوں ہے؟ سوموٹو ایکشن لینے والا قاضی اس واقعے پر کیوں سو رہا ہے؟ اب یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ یہاں انصاف صرف مخصوص پارٹی اور طبقے کو ہی ملتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مولائے متقیان کا قول ہے کہ اقتدار اور دولت ملنے سے لوگ بدلتے نہیں بلکہ بے نقاب ہوتے ہیں اور یاد رکھیں حکومت کفر سے تو باقی رہ سکتی ہے مگر ظلم سے نہیں۔
وحدت نیوز (لاہور) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان خانم سکینہ مہدوی نے فیصل آباد میں لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کے دوران خواتین پر پولیس گردی کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ابھی ایک ہفتہ بھی اقتدار سنبھالے نہیں گذرا اور عوام خصوصاً خواتین پر تشدد کرکے اپنی کارکردگی میں ایک سیاہ باب رقم کر دیا۔ انہوں نے کہا چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرکے جمہوریت کے راگ الاپنے والوں نے بدترین آمریت کی یاد تازہ کر دی، الیکشن میں کئے گئے بلند و بانگ وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشرے میں خواتین پر ظلم و تشدد روز کا معمول بنتا جا رہا ہے، حکمران طبقہ محض زبانی یا اخباروں میں مذمتی بیان دے کر واقعے کو سرد خانوں کی نذر کر دیتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ فیصل آباد واقعے سے قوم کے سر شرم سے جھک گئے ہیں، عوام بالخصوص خواتین کو اپنا حق مانگنے کی اتنی بھاری قیمت ادا کرنی پڑی، ایسے واقعات تو غیر مسلم معاشروں میں بھی نہیں ہوتے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اِس گھناؤنے جرم میں ملوث سرکاری ملازمین کو قرار واقعی سزا دی جائے بصورت دیگر قوم کی مائیں، بہنیں، بیٹیاں، سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور ہونگی۔
وحدت نیوز (لاہور )مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے زیراہتمام جشن مرج البحرین کانفرنس قصر نور ہال فیروز پور روڈ کلمہ چوک لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔
وحدت نیوز (کراچی ) ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کراچی کی جانب سے " یوم خواتین" اور "ولادت شہزادی کونین، جگر گوشہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم،" کے سلسلے میں میلاد "المحسن ہال "میں منعقد کیا گیا. جسمیں شہر کے مختلف علاقوں سے ناسازگار حالات کے باوجود خواتین کی کثیر تعداد نے
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نامزد امیدوار صوبائی حلقہ پی پی 151سید اسد عباس شاہ کے حلقہ کی خواتین کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت امیدوار صوبائی اسمبلی سید اسد عباس شاہ نے کی۔ اجلاس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما خانم سکینہ مہدوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ الیکشن میں ہر باشعور شہری اپنے ووٹ کو انتقام سمجھ کر استعمال کرے اور ان کرپٹ، چور اور لٹیروں کو بے نقاب کرکے پرامن، مضبوط اور خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھے گا۔ خانم سکینہ مہدوی کا مزید کہنا تھا کہ ووٹ امام حسین (ع) کی امانت ہے، جسے مکتب کی بنیاد پہ دیا جائے گا۔ 11مئی کو پاکستان کی غیور عوام اپنے حق کا صحیح استعمال کرکے ملکی سلامتی کو یقینی بنائیں گے۔ خانم سکینہ مہدوی نے مزید کہا کہ حلقہ پی پی151 کی خواتین نے آج اس بات کا اعلان کیا ہے کہ ہم اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے امیدواروں کو کامیاب کرائیں گی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی کے امیدوار سید اسد عباس شاہ نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اپنا مضبوط، مکمل اور جامع منشور رکھتی ہے، جس میں تمام مسالک کو اہمیت دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں ایسا الائنس ترتیب دے گی، جس سے دہشت گرد عناصر کو کمزور کیا جائے گا
مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل محترمہ سکینہ مہدوی کا اسلام ٹائمز نامی سائیڈ کو دئے گئے انٹریو سے چند اقتباسات
جس طرح خواتین دھرنوں میں اپنے مردوں کو میدان میں لے آئیں، جس طرح مختلف ریلیوں میں خواتین اپنے مردوں کو لے کر باہر آئیں۔ ہمیں سو فیصد یقین ہے کہ یہی خواتین اپنی ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے الیکشن میں بھی اپنے گھر والوں کو لے کر میدان میں اتریں گی۔ یہ ایسا وقت ہے کہ ہمارا دشمن میدان میں ہے۔ ہمیں میدان سے دشمن کو باہر نکالنے کے لیے خود میدان میں اترنا ہوگا۔ جہاں کہیں اور جس جلسے میں بھی ایسی گفتگو ہوتی ہے، پوری فضاء لبیک یاحسین علیہ السلام کے نعروں سے گونج اٹھتی ہے اور ہر قسم کے تعاون کے لیے ہماری مائیں بہنیں تیار ہیں۔ الیکشن میں انشاءاللہ ہم مجلس وحدت مسلمین کو اور جہاں کہیں ایسے امیدوار ہوں کہ جو معتدل ہوں، چاہے وہ شیعہ ہو یا غیر شیعہ ہوں، بس اسلام کا دشمن نہ ہو، پاکستان کا دشمن نہ ہو، انسانوں کا دشمن نہ ہو، ان کے علاوہ ہر کسی کو مجلس وحدت مسلمین کا شعبہ خواتین اس کی مکمل سپورٹ کرے گا۔ ہم میدان میں ثابت قدم رہیں گے اور ہمیں امید ہے کہ ہماری جیت اسی میں ہوگی کہ ہمارا دشمن میدان سے نکل جائے۔
ہم جلد ہی مئی میں ایک کنونشن کر رہے ہیں، جس میں ملک بھر سے فعال خواہران کو بلایا جائے گا، یہ چیز ہمارے ایجنڈے میں شامل ہے اور اس پر ہم مسلسل کام کر رہے ہیں۔ انشاءاللہ بہت جلد آپ کو بہت اچھی خبریں سننے کو ملیں گی۔ شعبہ خواتین صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دے گا کہ آج بھی پاکستان کی مائیں بہنیں بی بی زینب کبریٰ کے کردار پر چلتے ہوئے اور دشمن وقت کو للکارتے ہوئے، ایوانوں کو لرزاتے ہوئے ہمیشہ اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ میدان میں رہیں گی۔
لاہور ( ) مجلس وحدت مسلمین حلقہ پی پی 151کے یونین کونسل خواتین کوارڈینٹر کا اجلاس صوبائی سیکر ٹریٹ میں مجلس وحدت مسلمین لاہور کے نامزد اْمیدوار حلقہ پی پی 151 سید اسد عباس شاہ کے زیر صدارت منعقد ہوا۔جس میں حلقے کے تمام یونین کونسل سے خواتین ذمہ داران نے بھر پور شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل خواتین ونگ خانم سکینہ مہدوی اور خانم ہما تقوی نے کہا کہ حلقہ 151میںخوایین کے ووٹ کاسٹنگ کو موثر بنانے کیلئے تمام یونین کونسل کی ذمہ دار خواتین گھر گھر آگاہی مہم چلائیں گی اور خواتین میں ووٹ کی اہمیت اور آگاہی کیلئے 21اپریل کو شعبہ خواتین ایک بھر پور کونشن منعقد کرائیگی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے نامزد اْمیدوار برائے حلقہ پی پی151 سیداسد عباس شاہ نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں ہماری مائیں،بہنیں یہ ثابت کریں گی کہ ملت جعفریہ کی خواتین کردار زینبی ادا کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں
ایم ڈ بلیو ایم بلوچستان کی صوبائی و ضلعی شوریٰ کا مشترکہ اجلاس. مختلف سیاسی امور پر تبادلہ خیال اور تنظیم سازی کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایات. مجلس وحدت المسلمین بلوچستان شعبہ خواتین کا صوبائی و ذیلی شوریٰ کا مشترکہ اجلاس امام بارگاہ خاتم النبیاء سولہ ایکڑ میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کوئٹہ کی جنرل سیکرٹری خانم کنیز زہرا کی زیر صدارت منعقد ہوا۔جس میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل خانم سکینہ مہدوی،ایم ڈبلیو ایم سیکرٹری شعبہ تربیت و شعبہ خواتین جناب علامہ ابوزر مہدوی اور ایم ڈبلیو ایم سیکرٹری شعبہ خواتین جناب علامہ سید ہاشم موسوی نے خصوصی شرکت کی۔اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔اجلاس میں خصوصی طور پر تنظیم سازی کے عمل کو مزید تیز تر کرنے کیلئے ہدایات دی گئی اور مستقبل کیلئے لائحہ عمل تیار کیا گیا۔اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل خانم سکینہ مہدوی نے کہا ہمارے شہدائے کوئٹہ نے ہماری دیرینہ آرزو پوری کر دی۔کئی سالوں سے ہمارا خون ناحق بہایا جا رہا تھا کبھی میڈیا نے آواز نہیں اْٹھائی مگر شہداء کے خون نے اپنی تاثیردِکھائی ہر صاحب درد کے دل پر دستک دی اْن کو ایک علم کے تلے اِکھٹا کر دیاتمام مِلت تشیع کو ایک لڑی میں پِرو دیا۔یہ ایک عظیم کارنامہ ہے جس کیلئے علماء سالوں سے کوششیں کر رہے تھے۔شہداء نے آپ کو ثمر دے دیا،آپ نے اْس ثمر کا ذائقہ بھی چکھ لیا اور اْس کا بہترین نتیجہ بھی دیکھ لیا قوم کی یکجہتی کی صورت میں، اب جب تک ایک رہو گے دشمن سرنِگو رہے گاورنہ تسبیح کے دانوں کی طرح بِکھر کر اپنی بقاء تک کھو دوگے۔بعد ازیں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری جناب سید ہاشم موسوی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ہمیں عرصہ دراز سے زیر کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں مگر ہم نے اپنی قوم کو غلام نہیں بنانا۔ہم نے پاکستان کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ہم پاکستان کے مفید شہری ہیں اور رہے گے ہم حکومت کے خلاف نہیں مگر اپنے حقوق لینا جانتے ہیں۔ہماری بہنوں نے زینبی کردار ادا کیا ہے اور ہر مشکل گھڑی میں ہمارے شانہ بشانہ رہی ہیں۔ہم جس سفر پر گامزن ہوئے ہیں اْس میں بہت سی دشواریاں پیش آئے گی جس کیلئے صبر و استقامت کی ضرورت ہے۔تندروی اختیار ہرگز نہیں کرنا۔حکمت سے کام لینا ہے۔انشاء اللہ کامیابی ہمارے قدم چومے گی۔اس موقعے پر ایم ڈبلیو ایم سیکرٹری شعبہ تربیت و شعبہ خواتین جناب ابوزر مہدوی نے کہا۔زندگی کسی سوچ کے تابع ہونی چاہئے۔جس طرح ایک ماں بیٹی کی شادی کے وقت سوچتی ہے لائحہ عمل تیار کرتی ہے۔اْسی طرح دین کے بارے میں بھی سوچناہے مگر ہمارے اندر سوچ کا فقدان ہے۔معصومؑ فرماتے ہیں۔ایک گھڑی کی سوچ ۷۰ سال کی عبادت سے بہتر ہے۔میدان خالی نہیں رکھنا،بیداری کا ثبوت دینا ہے۔اختلاف کو اتحاد میں بدلنا ہے اِسی میں دہشتگردوں کی شکست ہے اور ہمیں نہ صرف دہشتگردوں کو شکست دینا ہے بلکہ دہشتگردی کا ساتھ دینے والوں کو بھی شکست دینا ہے۔رہبر کی آواز پر لبیک کہنا ہے اور سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔
مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان لاہور شعبہ خواتین و شعبہ تربیت کے زیرِ اہتمام شہدائے کوئٹہ و لاہور کانفرنس اس وقت محمدی مسجد حالی روڈ میں جاری ہے ، جس میں کثیر تعداد میں مومنین و مومنات شریک ہیں ، شہداء کے ورثاء خاص طور پر مائیں اس پروگرام میں شرکت کے لئے کوئٹہ سے تشریف لائی ہیں تاکہ ملت کو شہادت کے عظیم درس سے آگاہ کیا جا سکے
یہ قوم کربلائی ہے ، یہ قوم عاشورائی ہے ، یہ قوم علی والی ہے ، یہ قوم ڈرتی نہیں ، یہ قوم شہادتیں دینے سے گھبراتی نہیں ، ہمارے جوان اپنی ماؤں کو بتا کر جاتے ہیں کہ میں شہید ہونے جا رہا ہوں ، اور مائیں جوانوں کو گھر سے حُسین پر قربان کر کے نکالتی ہیں ،