وحدت نیوز(اسکردو) جمیعت اہل حدیث بلتستان کے مرکزی رہنما مولانا محمد بلال زبیری نے مجلس وحدت مسلمین بلتستان کے زیر اہتمام یادگار شہداء اسکردو پر بیداری ملت و استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ڈوگرا راج کے خلاف بھر پور مزاحمت کی اور پاکستان کے حق میں فیصلہ دیا مگر ہمیں آج تک آئینی حقوق سے محروم رکھا گیا ہمیں بتایا جائے کہ ہم کشمیری ہیں یا بلتی ہیں اگر ہمیں ہمارا حق نہ دیا گیا تو بہت جلد یہاں کی عوام کا ہاتھ ہوگا اور حکمرانوں کا گریبان ہوگا، میں آج ایک مرتبہ پھر اعلان کر تا ہوں کے آغا سید علی رضوی ہمارے قائد ہیں ، جن کی قیادت میں ہم نے گندم سبسڈی کی بحالی کی تحریک کو کامیاب بنایا ، مجلس وحدت مسلمین محروم عوام کی آواز ہے، اہلیان گلگت بلتستان کو ایم ڈبلیوایم کے ہاتھوں کو مضبوط کرنا چائیں ۔