زمین، آسمان اور سمندر کو صیہونی حکومت کیلئے جہنم میں تبدیل کر دینا چاہئے، جنرل قاسم سلیمانی

02 اگست 2014

وحدت نیوز(مانٹرنگ ڈیسک) فارس نیوز ایجنسی کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کی قدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی نے مسئلہ فلسطین اور غزہ پر جاری صیہونی جارحیت اور بربریت کے بارے میں جمعرات کے روز انتہائی اہم پیغام دیا ہے۔ اس پیغام میں انہوں نے اسلامی مزاحمت کی تنظیموں کو مسلح رہنے کی تاکید کرتے ہوئے انہیں اسرائیل کے خلاف ڈٹے رہنے کی ترغیب دلائی ہے۔ اس پیغام کا مکمل متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم
أّلا تقاتلون قوماً نکثوا أیمانهم وهموا بإخراج الرسول وهم بدؤوکم أول مرة أتخشونهم فالله أحق أن تخشوه ان کنتم مؤمنین..(سوره مبارکه التوبة 13)۔
فلسطینی عزیزو، تمام فلسطین اور غزہ کے ثابت قدم اور استوار مسلمانو!، دل کی گہرائیوں سے سلام ہو آپ پر اور خداوند متعال کی رحمت و برکتیں آپ پر نازل ہوں۔
اے عزیزو! جو امت مسلمہ اور انسانی آزادی کے ان تاریخ ساز لمحوں میں، غزہ میں ہماری ہیرو فلسطینی قوم کے خلاف برسرپیکار ظالم دشمن کے خلاف مزاحمت اور استقامت کا خوبصورت نمونہ پیش کرنے میں مصروف ہو۔

اے جیالو! جو غاصب دشمن اور اس کے حامی سازشی ٹولے کو مردانہ وار مقابلے اور حق کی خاطر جدوجہد اور انسانی عزت کا سبق پڑھانے میں مصروف ہو۔
فلسطین وہ دھڑکتا ہوا دل ہے جو انسانیت کی رگوں میں خون دوڑا رہا ہے، تاکہ اسے ہر دور میں ایک نئی زندگی عطا کرتا رہے۔ فلسطین دنیا والوں کو سعادت تحفے میں دے رہا ہے اور اپنے مظلوم بیٹوں اور بچوں کے خون سے آزادی اور آزاد اندیشی کے پودوں کو سیراب کر رہا ہے۔
آج کے دور میں فلسطین حق و باطل، ظلم و عدالت اور ظالم و مظلوم کی تشخیص کا معیار بن چکا ہے۔ فلسطین ایک ایسا الہی آتش فشان ہے جسے غاصب قابض قوت کو نابود کئے بغیر روکا نہیں جاسکتا۔

خدا کا سلام ہو ان ثابت قدم اور مجاہد خواتین اور مردوں پر جنہوں نے انسانیت کا پاکیزہ اور مقدس پرچم اٹھا رکھا ہے اور اپنی استقامت اور ثابت قدمی سے اسلام کے پرچم کو لہرا رہے ہیں۔ خدا کی رحمت اور مغفرت ہو شہداء پر، فلسطین اور اسلامی مزاحمت کے شہداء پر۔ خدا کا سلام ہو مجاہد کمانڈرز پر جنہوں نے اپنے ناموں کو عزت کے ساتھ فلسطینی تاریخ میں محفوظ کر دیا ہے، ایسے کمانڈرز جو کسی سازباز کا شکار نہیں ہوتے اور ہر قسم کی سازش اور دباو کے سامنے سرتسلیم خم نہیں کرتے اور عقب نشینی اختیار نہیں کرتے۔

سلام ہو میرے بھائیوں پر، حماس، اسلامک جہاد اور تمام مجاہد تنظیموں کے سیاسی رہنماوں پر۔
سلام اور درود ہو قسام بریگیڈز، قدس بریگیڈز، ابو علی مصطفٰی بریگیڈز، شہداء الاقصٰی بریگیڈز، ناصر صلاح الدین بریگیڈ کے کمانڈرز اور مجاہدوں پر اور دنیا کے تمام مجاہدین اور اسلامی مزاحمت کی تنظیموں پر۔

فلسطین میں دیکھے جانے والے دردناک مناظر ہمارے دلوں کو خون کے آنسو رلا رہے ہیں اور ہمارے سینوں کو شدید غم سے بھر رہے ہیں۔ ایسا غم جس کے اندر شدید غصہ شامل ہے، ایسا غصہ جو مناسب موقع پر مجرم صہیونیستوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔

خدا کی لعنت ہو اس پر جس نے آپ کو اپنے ظلم و ستم کا نشانہ بنایا ہے اور بنا رہا ہے۔
خدا کی لعنت ہو ایسے ہر ظالم پر جس نے اس مجرم رژیم کا دفاع کیا ہے اور کر رہا ہے، اس کی حمایت کی ہے اور کر رہا ہے، خاص طور پر اس عالمی سطح پر ہونے والے ظلم و ستم کے حقیقی سبب امریکہ پر۔

خدا کی لعنت ہو ہر ایسے شخص پر جس نے آپ تک مدد رسانی کا راستہ بند کر رکھا ہے اور اس طرح صہیونیستوں کے جرائم میں برابر کا شریک ہوچکا ہے۔
خدا کی لعنت ہو ہر ایسے شخص پر جو آپ لوگوں کا دکھ درد دیکھ رہا ہے لیکن اپنی بزدلانہ خاموشی کے ذریعے آپ کی مظلوم قوم کے قتل و غارت کی اجازت دے رہا ہے۔

ساری دنیا اچھی طرح جان لے کہ اسلامی مزاحمت کو غیر مسلح کرنے کی باتیں ایسا وہم اور بیہودہ خواب ہیں جو کبھی بھی حقیقت اختیار نہیں کریں گے اور شرمندہ تعبیر نہیں ہوں گے، ایسی آرزوئیں ہیں جو دشمن اپنے ساتھ اپنی قبر میں لے کر جائے گا۔

ہم خداوند عزوجل کے حضور شہداء سے عہد کرتے ہیں کہ اپنے عہد پر باقی رہیں گے اور تبدیل نہیں ہوں گے۔ ماضی اور حال کی طرح ہمیشہ اسلامی مزاحمت کی حمایت پر مبنی اپنے دینی و شرعی وظیفے پر عمل کرتے رہیں گے۔ ہم تاکید کرتے ہیں کہ اسلامی مزاحمت کی حتمی کامیابی اور اسے کامیابی حاصل ہونے تک سربلند کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے یہاں تک کہ زمین، آسمان اور سمندر اسرائیل کیلئے جہنم بن جائیں۔ قاتل دشمن اور اس کے پٹھو کان کھول کر سن لیں کہ ہم ایک لمحہ بھی اسلامی مزاحمت کے دفاع، اس کی حمایت اور فلسطینی قوم کی پشت پناہی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور اس بارے میں ذرہ بھر شک و تردید کا شکار نہیں ہوں گے۔

ہم سب کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہم شہادت کے عاشق ہیں اور قدس شریف اور فلسطین کیلئے شہید ہونا ہر باغیرت مسلمان کی دلی آرزو ہے، بلکہ ہر آزاد اندیش انسان اس بات پر افتخار محسوس کرتا ہے۔

امت مسلمہ کی تاریخ کے اس اہم موقع پر اپنے تمام بھائیوں کو کہوں گا کہ وہ ایکدوسرے سے لڑنے اور ایسی جنگ میں حصہ لینے کی بجائے جو صرف اسلام دشمن عناصر کو خوش کرنے کا باعث بن رہی ہے اور مسلمانوں کی طاقت کو ختم کر رہی ہے، اپنی بندوقوں، اسلحے، خون اور عزت کو انسانیت اور اسلام کے دفاع، جس کا واضح نمونہ آج فلسطین کی شکل میں موجود ہے کے راستے میں استعمال کریں۔ فلسطین کی خاطر مسلمانوں میں اتحاد دشمنوں کو وحشت زدہ کر دے گا اور غاصب قوتوں کیلئے پوری دنیا کے ناامن ہونے کا باعث بنے گا۔

فلسطین کیلئے جہاد میں مصروف تمام مجاہد، ثابت قدم، شجاع اور صابر خواتین اور مردوں کی سربلندی، عزت، کامیابی اور توفیق الہی کیلئے خداوند متعال کے حضور دعاگو ہوں۔
واقتلوهم من حیث ثقفتموهم وأخرجوهم من حیث أخرجوکم (البقرة 191)۔
قاتلوهم یعذبهم الله بأیدیکم ویخزهم وینصرکم علیهم ویشف صدور قوم مؤمنین(التوبة 14)۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree