وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اوماڑہ سانحہ کی مذمت ۔کوسٹل ہائی وے پر بربریت اور سفاکیت کی انتہا کردی گئی بزدل دہشتگردوں نے رات کے اندھیرے میں نہتے مسافروں کے خون سے ہولی کھیلی ہے ملک دشمن دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔ان خیالا ت کااظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔

 انہوں نے کہاکہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں دہشتگردوں کی سرکوبی کے لئے تمام سیاسی و عسکری قیادت کو مل بیٹھنا ہو گا اور نیشنل ایکشن پلان کا از سرنوجائزہ لینا ہو گا ۔جانبحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں۔سانحہ میں سیکورٹی فورسز کے جوانوں کی اس طرح سے شہادت نہایت تکلیف دہ ہے ۔بلوچستان میں جاری دہشتگردی میں انڈیا،اسرئیل اور امریکہ پوری طرح ملوث ہیں اوماڑہ سانحہ میں ملوث دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین لاء اینڈ جسٹس کمیٹی اورممبر پبلک اکاونٹس کمیٹی ریاض فتیانہ نے وحدت ہاؤس اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی ایڈوکیٹ سے ملاقات کی،ریاض فتیانہ نے سید ناصر شیرازی کے والد کی وفات پر اظہارتعزیت اورافسوس کیا، اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم قومی اورقانونی امور پر تبادلہ خیال بھی کیاگیا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری وفدکے ہمراہ کوئٹہ پہنچ گئے ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری دورہ کوئٹہ کے دوران سانحہ ہزارگنجی میں شہید ہونے والوں کےسوئم کے اجتماع میں شرکت اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کریں گے ، جبکہ اس دوران کوئٹہ کی قومی وسیاسی شخصیات اور عمائدین سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس کے ہمراہ ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما سید ناصرشیرازی ایڈوکیٹ اور علامہ اعجازبہشتی بھی موجود ہیں ۔

وحدت نیوز(گلگت) زینبؑ کبری اکیڈمی میں جشن ولادت باسعادت ابالفضل عباسؑ کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کی خواتین اور بچیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جشن سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین گلگت ڈویژن کی سیکرٹری جنرل اور مرکزی سیکرٹری یوتھ محترمہ سائرہ ابراھیم نے خواتین سے خطاب میں کہا کہ اولاد کی بہترین تربیت و پرورش کے لیے ماؤں کا باشعور اور زمانے کے تقاضوں کے مطابق بچوں کی تربیت کے اسلوب سیکھنا ضروری ہے۔

 انھوں نے علاقے کی خواتین سے درخواست کی کہ وہ روز جمعہ کی درسی نشست میں لازما شرکت کریں تاکہ “جدید دور کے تقاضے اور ماں” کے عنوان سے جاری پروگرام سے مستفید ہو سکیں ان کا کہنا تھا بچیوں کے لیے جو احکام و اخلاق اور عصر حاضر کی ذمہ داریوں کے عنوان سے سنڈے کلاسز کا جو سلسلہ شروع ہے اسے پورے گلگت میں پھیلایاجائے،پروگرام کے آخر میں دعائے عرفہ بطور ھدیہ بچیوں میں تقسیم کی گئیں۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان فقط مذہب تشیع کی بنیاد پر نہیں بلکہ تمام مسالک اور غیر مسلم اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھی برسر پیکار نظر آتی ہے ،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین ضلع لاھور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی صاحبہ نے اقبال ٹاون لاھور میں یونٹ قائم کرنے کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے اغراض ومقاصد بیان کرتے ہوئے کیا۔

 انھوں نے کہا کہ کسی بھی بڑے ھدف کی تکمیل کے لیے خواتین کا کردار بہت اہم ہوتا ہے اب وقت ہے کہ ملت کی خواتین بیدار و متحرک ہوں اور اور اپنی قوم و ملت کے حقوق کے دفاع اور ملکی سالمیت و استحکام کی جدوجہد میں اپنا کردار پیش کریں اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان ان امور کی انجام دہی کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے ،آخر میں ولادت حضرت غازی عباس ع کی مناسبت سے فضائل و مناقب مولا عباس ع بیان کیے گئے۔

وحدت نیوز(لاہور) وحدت یوتھ لاہور کی جانب سے ولادت باسعادت امام زین العابدین علیہ السلام کے سلسلے میں وحدت ہاؤس پنجاب میں جشن کا انعقاد کیا گیا،ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری یوتھ علامہ اعجاز حسین بہشتی نے خصوصی خطاب کیا،تفصیلات کے مطابق سیکرٹری یوتھ مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور برادر سید سجاد حسین نقوی کی جانب سے ولادت باسعادت سید الساجدين مولا امام سجاد علیہ السلام کے سلسلہ میں وحدت ہاؤس پنجاب میں جشن کا انعقاد کیا گیا. محفل میلاد میں خطیب ولایت علامہ اعجاز حسین بہشتی ، مرکزی سیکرٹری سیاسیات برادر سید اسد عباس نقوی، سیکرٹری جنرل صوبہ پنجاب علامہ مبارک علی موسوی نے خصوصی شرکت کی اور شعبہ جوان کے کارکنوں سے خطاب کیا. ایڈووکیٹ سید عرفان نقوی نے محفل میلاد کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے کیا جبکہ برادر اسد علی نے قصیدہ خوانی کی۔

علامہ اعجاز حسین بہشتی نے اپنے خطاب میں فضائل و تعلیماتِ امام سجاد علیہ السلام کے حوالے سے گفتگو کی اور امیر المؤمنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے فرمان کی تشریح کرتے ہوئے جوانوں کیلئے خصوصی پیغام میں کہا کہ جوان فقط جوان نہیں بلکہ مکمل جہان ہیں.علامہ سید مبارک علی موسوی نے دعائیہ کلمات ادا کیے مادر وطن پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی میلاد کے آخری لمحات میں مولا امام سجاد علیہ السلام کی آمد کی خوشی میں بزرگان و کارکنان نے کیک کٹنگ بھی کی.محفل میلاد میں برادر رائے ناصر علی، برادر رانا ماجد علی، برادر علی رضا کاظمی، ایڈووکیٹ سید اسد نقوی، ایڈووکیٹ سید عرفان نقوی، برادر عمار، برادر شعیب، برادر فرقان و دیگر صوبائی و ضلعی عہدیداران و کارکنان شریک تھے۔

Page 53 of 210

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree