وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاھور کی جانب سے گرین ٹاون لاھور میں خواتین کا یونٹ قائم کیا گیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین ضلع لاھور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی نے خواتین سے خطاب میں کہا کہ منتظرین امام زمانہ ع کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہیں ہمارے افعال و کردار سے یہ ظاہر ہونا چاہئے کہ ہم امام مھدی ع کے حقیقی منتظر ہیں فقط زبانی جمع خرچ سے ہم اس ذمہ داری سے عہدہ بر آ نہیں ہوسکتے۔ سری لنکا میں ہونے والے دہشت گردی کے اندوہناک سانحوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا انھوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان دنیا میں جہاں کہیں ظلم کا بازار گرم ہے بلا تفریق مسلک و مذہب اس بربریت اور دھشت گردی کے خلاف آواز بلند کرتی ہے ایم ڈبلیو ایم اس وقت ملک میں استعماری و استکباری طاقتوں کے خلاف مسلسل جدوجہد کر رہی ہے جو کہ ظہور امام ع کے زمینہ سازی کا ایک مرحلہ ہے۔

وحدت نیوز(جیکب آباد) ماہ مبارک رمضان کے حوالے سے ایس ایس پی جیکب آباد عبدالقیوم پتافی کی زیر صدارت اہم اجلاس ضلع بھر سے علماء کرام اور تاجر نمائندوں کی شرکت اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ احترام رمضان آرڈیننس پر عمل درآمد ضروری ہے مقدس مہینے میں سرعام ہوٹل کھولنا توہین آمیز ہے۔ مسافروں اور بیماروں کے لئے فقط بس اڈوں پلیٹ فارم اور ہسپتالوں میں اجازت دی جائے۔ ماہ رمضان میں برائی کے مراکز پر پابندی لگائی جائے۔

 انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک میں شیعہ مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے خصوصا 15 رمضان المبارک ایام جشن میلاد امام حسن مجتبی ع اور ایام شہادت امام علی علیہ السلام پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا الحمداللہ یہاں شیعہ سنی صدیوں سے اخوت و محبت کے ساتھ اکھٹے رہتے ہیں مگر دھشت گردی کے نیٹ ورک اور کالعدم جماعتوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں ضلع بھر کے پولیس افسران شریک ہوئے اور ایس ایس پی جیکب آباد عبدالقیوم پتافی نے رمضان المبارک میں انتظامات سے آگاہ کیا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے سعودی عرب میں 37بے گناہ شیعہ شہریوں کے بہیمانہ قتل کے خلاف اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہاہے کہ حجاز مقدس میں اسلام دشمن سامراجی طاقتوں کے آلہ کار #آل_سعود کی ظالم بادشاہی حکومت کی طرف سے 37 بیگناہ شیعہ مسلمانوں کو جس میں علماء اور بچے بھی شامل ہیں تہہ تیغ کرنا ان کے مستبدانہ ظالم مزاجی اور اھل بیت ع سے دشمنی کی علامت ہے،جس کا انتقام خود خدا لے گا،آل سعود طاقت اور اختیار کے نشے میں بدمست ہوچکے ہیں، سعودی شاہی خاندان قہر خداوندی اور انتقام الہیٰ کو بھلا بیٹھے ہیں، وہ یہ نہیں جانتے کہ خدا کی لاٹھی بے آواز ہے جب خدا کی لاٹھی چلے گی تو دنیا صدام ، قذافی اور حسنی مبارک جیسے سفاک حکمرانوں کا حشر بھول جائیں گے، انشاءاللہ۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین گلگت ڈویژن کی جانب سے قائم کردہ زینب کبریؑ اکیڈمی میں ولادت با سعادت امام زمانہ علیہ سلام کی مناسبت سے جشن سعید کا انعقاد کیا گیا جس میں بچیوں اور خواتین سے خطاب کرتے ہوے عصر حاضر کے تقاضے کے عنوان پر محترمہ ثوبیہ نے روشنی ڈالی ، اس موقع پر مرکزی سیکرٹری یوتھ اور گلگت ڈویژن کی سیکرٹری جنرل محترمہ سائرہ ابراھیم نے خصوصی خطاب کیا اور کہا امام زمانہ ع کی حکومت قائم کرنے کے لیے ہمیں ابھی سے میدان عمل میں اتر کر راہیں ہموار کرنی ہیں اور اس امر کے لیے بے شمار مسائل اور کٹھن و نا مساعد حالات و واقعات کا بھی ہمیں سامنا کرنا ہوگا ہمیں چاہئے کہ ہم خود کو بھی اور اپنے بچوں کو بھی اس کی تربیت دیں کہ سختی و مشکلات سے گھبرا کر اپنے عظیم ھدف سے پیچھے نہ ہٹیں۔

وحدت نیوز(لاہور) ایم ڈبلیو ایم کے سینئر رہنما اور رکن شوریٰ عالی علامہ سید مبارک علی موسوی نے ایسٹر کے موقع پر سری لنکا میں ہونیوالے دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کے عوام سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ لاہور میں اجلاس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان سری لنکا کیساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کسی ایک ملک یا خطے کا مسئلہ نہیں یہ ایک عالمی مسئلہ ہے جسے تمام ممالک کو مل کر حل کرنا ہوگا، آئے روز مختلف ممالک میں دہشتگردی کے واقعات قابل تشویش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان تمام معاملات پر اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں کو سر جوڑ کر بیٹھنا چاہیے اور دنیا میں دہشتگردوں کی مالی فنڈنگ کرنے اور اسلحہ بیچنے والوں کو بے نقاب کیا جائے۔ علامہ سید مبارک علی موسوی نے اس سانحے میں 5 پاکستانی شہریوں کے جاں بحق ہونے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت سری لنکن عوام کیساتھ کھڑے ہیں، ہم دہشتگردی کیخلاف سری لنکا ساتھ دیں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے سری لنکا میںیکے بعد دیگرے دہشت گردحملوں کے نتیجے میں سینکڑوں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان بزدلانہ حملوں کی سخت مذمت کی ہے ، مرکزی میڈیا سیل سے جاری اپنے مذمتی بیان میں انہوںنے کہاکہ دہشت گردی اب کسی ایک ملک کا مسئلہ نہیں رہا یہ عفریت ایک ایک کرکے تمام ممالک کو نگل رہی ہے، عالمی استعماری قوتیں ایشیاءکی روز افزوں ترقی اور خوشحالی سے خائف ہوکرجنوبی ایشیائی ممالک کو اپنے مذموم سازشوں کا نشانہ بنا رہی ہیں، سری لنکا میں سینکڑوں شہریوں کو بے دردی سے نشانہ بناکر حیوانیت کی بدترین مثال قائم کی گئی، دہشت گردی کسی بھی ملک اور کسی بھی قوم کے ساتھ کسی بھی صورت میں ہو ہم اس کی مذمت کرتے ہیں ، مجلس وحدت مسلمین دکھ کی اس گھڑی میں سری لنکن حکومت اور عوام کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔

Page 51 of 210

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree