عراق میں چہلم امام حسین کے موقع پر دہشت گردی کی لہر میں مختلف بم دھماکوں ، حملوں میں60 شیعہ زائرین شہید ہو گئے

06 جنوری 2012

Iraq Shaheedعراق میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر شروع ہونے والی دہشت گردی کی لہر میں مختلف بم دھماکوں ، حملوں میں60 شیعہ زائرین امام حسین علیہ السلام شہید ہو گئے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق عراق کے جنوبی شہر ناصریہ میں ہونے والے ایک بم حملے میں30 جبکہ ایک اور بم حملہ جو کہ مغربی ناصریہ میں ہوا 30 شیعہ زائرین شہید ہوئے ہیں۔ان حملوں کے نتیجہ میںجبکہ27سے زائد شیعہ زائرین امام حسین علیہ السلام شدید زخمی ہو گئے ہیں ۔واضح رہے کہیہ دونوں حملے ایک ہی روز ہوئے۔یہ حملے اس وقت ہوئے جب زائرین

چہلم امام حسین علیہ السلام میں شرکت کے لئے کربلا کے لئے عازم سفر تھے۔دہشت گردی کی تازہ لہرکے دوران چہلم امام حسین علیہ السلام میں شرکت کے لئے آنے والے زائرین پر ہونے والے چار بم حملے بغداد کے راستے میں ہوئے جہاں متعدد شہادتوں کی اطلاع ملی ہے، دو اور بم دھماکے عراقی شہر کاظمین میں ہوئے جہاں20 شیعہ شہید اور32 زخمی ہوئے جبکہ دو اور بم دھماکے صدر شہر میں ہوئے جہاں10 افراد شہید ہو ئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree