وحدت نیوز (گلگت) دلاور مائیں ہیں شجاع اور بہادر بیٹوں کو جنم دیتی ہیں،گلگت بلتستان کے پہاڑوں کے درمیان بسنی والی قوم ایک شجاعت اور بہادری میں اپنی مثال آپ ہے۔گلگت بلتستان کے عوام انسانیت اور اخلاقیات میں دیگر اقوام سے پیچھے نہیں ہماری شرافت سے حکمرانوں نے سوء استفادہ کیا ہے۔
مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شعبہ خواتین کی کوارڈینیٹر محترمہ سائرہ ابراہیم نے بیداری و آگاہی مہم کے سلسلے میں نومل اور چھلت میں خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوست اور دشمن کی تمیز کرنا شعوری بلوغت کی نشانی ہے اور معاشرے میں باشعور خواتین ہی انقلابی تحریکوں کے روح و رواں ہوتی ہیں۔دنیا میں جتنے بھی انقلابات رونما ہوئے ہیں ان تمام تحریکوں میں خواتین کا بھرپور کردار نمایاں نظر آتا ہے جنہوں نے مردوں کے شانہ بشانہ جرات و بہادری کی مثالیں رقم کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خاتون جنت فاطمۃ الزہرا ؑ کی عملی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے اور ایسی عظیم خواتین کے عملی نمونے ہونے کے باوجود معاشرے کی اصلاح کیلئے کوئی خواتین کا میدان عمل میں نہ ہونا کسی المیے سے کم نہیں،حالانکہ ملک عزیز پاکستان کے سرحدوں اور دہشت گردی کے خلاف محاذ جنگ میں بہادری کے جوہر دکھانے والے بیٹوں کو آپ جیسی ماؤں نے ہی جنم دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ہماری شرافت اور خاموشی کو ہماری بزدلی اور نااہلیت پر محمول کیا ہے اور 68 سالوں سے ہمیں ہمارے جائز حقوق سے محروم رکھا ہے ،آج ہمارے پڑھے لکھے اور اعلیٰ تعلیم یافتہ جوان بیروزگار ہیں اور تلاش معاش میں سرگرداں و پریشان ہیں جس کی ذمہ داری صوبائی حکومت ہے جنہیں عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔مجلس وحدت مسلمین نے حالیہ الیکشن میں عوامی خدمت کے جذبے سے حصہ لیا اور جو پذیرائی ہمیں نصیب ہوئی اس کے لئے ہم آپ کے مشکور ہیں ،انشاء اللہ اگلے مرحلے میں مجلس بھرپور طاقت سے سیاسی میدان میں قدم جمائے گی ۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کے تحت ایک روزہ تنظیمی و تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی جس میں ایم ڈبلیو ایم کراچی اور حیدرآبادڈویژن سے خواتین ذمہ داران شریک ہوئیں۔ ورکشاپ کا باقائدہ آغاز خواہرعتیق نے تلاوت کلام پاک سے کیا، جبکہ خواہر زرین نے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی،اس ورکشاپ سے مولانا سید احمد اقبال رضوی مرکزی سیکرٹری تربیت اورمہدی عابدی مرکزی سیکرٹری اطلاعات،خانم زہرا نقوی مرکزی کوآرڈینیٹرشعبہ خواتین اور خانم زہرا نجفی رکن مرکزی کمیٹی نے خطاب کیا ۔ اس ورکشاپ کا مقصد خواتین کو ایم ڈبلیو ایم کے اندر فعال کردار ادا کرنے کےلئے آمادہ کرنا اور انہیں ایک مربوط اور منظم انداز میں کام کرنے کی جانب راغب کرنا تھا ،شعبہ خواتین کی مرکزی کوارڈینیٹر محترمہ سیدہ زہراء نقوی صاحبہ نے اپنے خطاب میں خواتین کے اندر اخلاقیات، نظم ، ایک دوسرے سے مربوط ہوکر کام کرنے کے علاوہ شعبہ خواتین کے مثبت اور فعال کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں کہا کہ ہر زمانے میں معاشرے کے اندر خاتون کاکردار بہت اہم رہا ہے ۔ لیکن آج اس سے بھی زیادہ خواتین کو آگے بڑھ کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ کوئی تحریک بھی خواتین کے عملی میدان میں وارد ہوئے بغیر کامیاب نہیں ہوسکی لہذا ہمیں حالات سے بروقت باخبر رہنا چاہئے اورہمیں اس الہی تنظیم جو مکمل طور پر خط رہبری سے ہم آہنگ ہے اس میں اپنا بھرپورکردار اداکرنے کے ساتھ ساتھ مجلس وحدت مسلمین کے دست و بازو بن کر ایک پروقار اور فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں اپنے بچوں کو بھی اس تنظیم کا حصہ بننے کےلئے تیار کرناہوگا اور یہ اسی صورت ممکن ہے جب ہم ملکر کام کریں اور ہر ایشو پر متحد نظر آئیں ۔
ورکشاپ کے اختتام پر سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کراچی ڈویژن خانم ہما جعفری ، سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین حیدر آباد ڈویژن خانم ثمرین تقوی ، اور خانم سیمی نقوی سیکریٹری روابط و اسکائوٹ ایم ڈبلیوایم سندھ شعبہ خواتین نے اپنی اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کیں ، تربیتی ورکشاپ میں شریک خواتین نے اس ورکشاپ کے انعقاد پر اطمینان اور مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ اس طرح کی ورکشاپس آئندہ بھی منعقد کرائی جائیں تاکہ خواتین کی علمی ،معنوی ، اخلاقی ، اور سیاسی معلومات میں اضافہ ہو سکے ۔ ورکشاپ دن 11 بجے سے 30/04 بجے شام تک جاری رہی ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء کےلئے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا تھا ۔
وحدت نیوز (چھلگری) تحصیل بھاگ سانحہ میں ملوث دھشت گردوں کی عدم گرفتاری ، اور زخمیوں کے علاج معالجہ اور متاثرین کو نظر انداز کرنے پر احتجاجی جلسہ منعقد ہوا۔ اکابرین نے اس موقع پرشہدائے راہ حق کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ احتجاجی جلسہ سے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی، مرکزی سیکریٹری تنظیم برادر یعقوب حسینی، صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا سید ظفر عباس شمسی، و دیگر نے خطاب کیا اور سانحہ چھلگری کے متاثرین ، وارثان شہداء اور زخمیوں ، اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی،دھر نا دیکرہر قسم کی آمد ورفت کے لئے بند کر دیا مظاہر ین نے حکو مت کے خلاف نعر ے با زی کی ٹریفک بند ہو نے ہونے کے با عث سینکڑوں گاڑیو ں کی قطا ریں لگ گئیں،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مجلس و حد ت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علا مہ مقصو د ڈومکی نے مظا ہر ین سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ سا نحہ چھلگر ی کو چار ما ہ گز ر گئے لیکن واقعہ میں ملو ث ملز ما ن کو تا حا ل گر فتار نہیں کیا جا سکا جو حکو مت کی نا اہلی کا منہ بو لتا ثبو ت ہیں ۔ انھو ں نے کہا کہ واقع میں زخمی ہو نے والے افراد کو قر ض اٹھا کر اور گھر وں کے سا ما ن بیچ کر علا ج کرایا جا رہا ہے۔
انہو ں نے کہا کہ ہم نے حکومت کو سا ت نکا ت پیش کیے ہیں جن پر ابھی تک عمل در آمد نہیں ہو رہا ہے ہیں انھو ں نے کہا ہمار ے مطا لبات تسلیم نہ کئے گے تو احتجا ج کا دائر ہ وسیع کیا جا ئے گا بعد از اں پا نچ گھنٹے تک قومی شا ہر اہ معطل رہنے کے بعدکمشنر نصیر آباد، ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اور ڈپٹی کمشنر بولان سے کامیاب مذاکرات کے بعد قومی شا ہر اہ کھو ل دیا گیا ۔
وحدت نیوز(جامشورو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کی شوریٰ کا دو روزہ سہہ ماہی اجلاس مرکز تبلیغات وتعلیمات اسلامی جامشورومیں منعقد ہوا ، علامہ مختارامامی کی زیر صدارت اجلاس میں مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری ، رکن شوریٰ عالی علامہ حیدرعلی جوادی، علامہ احمد اقبال رضوی ، مہدی عابدی سمیت دیگرمقررین نے خطاب کیا، اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ 27مارچ کو بھٹ شاہ میں عظیم الشان عوامی جلسہ عام منعقد کیا جائے گا،جس میں وادی مہران کے ہزاروں غیرت مند شہری شرکت اور شیعہ سنی علمائے کرام وقائدین خطاب کریں گے،اجلاس میں سال گذشتہ کی تنظیمی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا، اجلاس میں شریک تمام اضلاع نے اپنی اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی، علامہ ناصرعباس جعفری نے اپنے خطاب میں کہا کہ تھر میں انسانیت سسک رہی ہے، حکمران خواب غفلت کا شکار ہیں، علامہ مختارامامی اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری طور پر تھر کے قحط متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں ، ضروریات کا جائزہ لے کر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور مزید ضروریات کی رپورٹ مجھے ارصال کریں ،انہوں نے کہا کہ پارٹی الیکشن نزدیک ہیں کسی تنظیمی عہدیدار کو کنونسنگ کی اجازت نہیں ، یہ عمل غیر اخلاقی وغیر شرعی ہے، ایم ڈبلیوایم میں کسی قسم کی دھڑے بندی کی کوئی گنجائش نہیں ،انہوں نے ایم ڈبلیوایم ضلع مٹیاری کے سیکریٹری جنرل مولانا اخترعباس اور انکی ٹیم کو ضمنی الیکشن میں شاندار کارکردگی پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین ، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ، امامیہ آرگنائزیشن اور مرکزی اثناعشری ٹرسٹ کے تحت مرکزی جامع مسجد G-6/2میں عظمت شہداءکانفرنس منعقد ہوئی، جس میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی، مقررین میں مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم علامہ امین شہیدی، مرکزی ڈپٹی چیئرمین سنی اتحادکونسل سید جواد الحسن کاظمی ، سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم ضلع راولپنڈی علامہ علی اکبر کاظمی شامل تھے۔
شرکائے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ امین شہیدی نے کہا کہ شہید آیت اللہ باقرالنمر حریت پسندوں کا استعارہ ثابت ہوئے ہیں، آل سعود نے فقط اصولی اختلاف کی بناءپر انہیں تہہ تیغ کیاہے، انسانی وجمہوری اقتدار کے قاتل سعودی حکمران شام میں قائم بشارالاسد کی منتخب حکومت کو آمریت قرار دیتے ہیں ، جوکہ خود بادشاہت کے نام پر حجاز مقدس پر قابض ہیں ، امریکی زیرقیادت سعودی اتحاد کا ہدف داعش کا خاتمہ نہیں بلکہ اسرائیل دشمن شامی حکومت کا خاتمہ ہے،انسداد ہشت گردی کے نام پرتشکیل کردہ سعودی اتحادکی عراق وشام میں داعش کی مسلسل پسپائی کے بعد زمینی کاروائی کس کے خلاف ہے؟پہلے حرمین شریفین کے تحفظ کے نام پر ورغلا کر امت مسلمہ کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کی گئی جب بس نا چلا تو داعش کے خاتمے کے نام پر شام میں چڑھائی کا شور مچایا جا رہا ہے جب کہ داعش عراق وشام میں پہلے ہی مقاومتی بلاک کے ہاتھوں شدید جانی ومالی نقصان کا سامناکرتے ہوئے پسپائی اختیار کررہی ہے۔
وحدت نیوز (جامشورو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کی شوریٰ کا دو روزہ سہہ ماہی اجلاس مرکز تبلیغات وتعلیمات اسلامی جامشورومیں منعقد ہوا ، علامہ مختارامامی کی زیر صدارت اجلاس میں مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری ، رکن شوریٰ عالی علامہ حیدرعلی جوادی، علامہ احمد اقبال رضوی ، مہدی عابدی سمیت دیگرمقررین نے خطاب کیا، اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ 27مارچ کو بھٹ شاہ میں عظیم الشان عوامی جلسہ عام منعقد کیا جائے گا،جس میں وادی مہران کے ہزاروں غیرت مند شہری شرکت اور شیعہ سنی علمائے کرام وقائدین خطاب کریں گے،جبکہ ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کی ٹیم علامہ ناصرعباس جعفری کے حکم پر جلدتھر کے قحط زدہ علاقوں کا دورہ بھی کرے گی۔