وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رکن قانون ساز اسمبلی کاچو امتیاز حیدر خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کا مطالبہ مکمل آئینی حقوق ہے، ہمیں پاکستان کے دیگر صوبوں کی طرح مکمل آئینی حقوق دیئے جائیں۔ یہ وضاحت ضروری ہے کہ ہمارا کبھی بھی آزاد کشمیر جیسا سیٹ اپ کا مطالبہ نہیں رہا ہے، ہمارا واضح اور دوٹوک موقف ہمیشہ سے یہی رہا ہے کہ ہمیں مکمل آئینی صوبہ بنایا جائے، اگر فوری طور پر یہ ممکن نہیں ہے تو کرگل لداخ کو ہندوستان کے آئین میں جو حقوق حاصل ہیں وہی حقوق حکومت پاکستان اپنے آئین میں ترمیم کرکے گلگت بلتستان کو بھی دے سکتا ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام مزید کسی لولی پاپ کو قبول کرنے کے موڈ میں نہیں ہے۔ ہمیں حکومت پاکستان کے ارباب اختیار کے ارادے کچھ نیک نظر نہیں آ رہے ہیں، ہم حکومت وقت کو یاد دلانا چاہتے ہیں کہ گلگت بلتستان کے ساتھ بہت مذاق ہوچکا ہے اب ان کے ازالے کا وقت آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت اسکردو روڈ بنانے کے بلندوبانگ دعوے کرنے کے باوجود ابھی تک کوئی کام نہیں ہوا ہے، مارچ میں کام شروع ہونا تھا ابھی جون تک لے کے جارہے ہیں، حکومت ہر کام میں تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ گلگت اسکردو روڈ پر فی الفور کام شروع کرایا جائے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی برادریعقوب حسینی کی والدہ محترمہ طویل علالت کے باعث رضائے الہیٰ سے انتقال کرگئیں ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری، ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی، علامہ شفقت شیرازی، ناصرشیرازی، علامہ اعجاز بہشتی ، علامہ احمد اقبال رضوی سمیت ملک بھر سے مرکزی صوبائی اور ضلعی قائدین نے برادر یعقوب حسینی سے انکی والدہ مرحومہ کے انتقال پر دلی تعزیت اور رنج وغم کا اظہار کیا ہے، جبکہ مرحومہ کی مغفرت اور جوارمعصومین ؑمیں جگہ کے حصول کی دعا کی ہے،مرحومہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے تحصیل ماتلی ضلع بدین میں صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مختارامامی کی زیر اقتداءاداکردی گئی، جبکہ تدفین مقامی قبرستان میں عمل میں آئی، نمازجنازہ میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات مہدی  عابدی،صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل عالم کربلائی،  کراچی ڈویژن کےرابطہ سیکریٹری علامہ علی انورجعفری سمیت سیاسی ومذہبی شخصیات ، معززین اورعلاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے معیاری تعلیم، بے روزگاری کا خاتمہ اور شعوری تربیت کی اشد ضرورت ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ اورنج ٹرین اور میٹرو طرز کی شاہانہ سفری سہولیات پر قومی دولت لٹانے کی بجائے    اعلیٰ  تعلیمی اداروں کی تعمیر پر پیسہ خرچ کرے تاکہ پاکستان کا مستقبل پڑھے لکھے باشعور اور محفوظ ہاتھوں کو سونپا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کے آلہ کار بننے والے افراد اسلامی تعلیمات سے بے بہرہ اور شعوری تقاضوں سے نابلد ہیں۔ اسلام دشمن قوتوں ایسے ہی کم علم لوگوں کے جذبات کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرتیں آئی ہیں۔جو عالمی طاقتیں پاکستانی مدرسوں یا دینی اداروں کی مالی معاونت کر رہی ہیں وہ اگر پاکستان سے مخلص ہیں تو وطن عزیز میں اعلی تعلیمی نظام کے قیام کے لیے سرمایہ کاری کریں۔ بڑھتی ہونی مہنگائی نے متوسط اور سفید پوش افراد کے لیے اذیت ناک صورتحال پیدا کر رکھی ہے۔ نادار افراد بچوں کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کے متحمل نہیں رہے۔سرمایہ اور اعلی تعلیم کا حصول ایک مخصوص طبقے کی دسترس تک محدود ہو گیا ہے۔ اس طبقاتی تفریق کے خاتمے کے لیے پالیسی مرتب کرنا حکومت ترجیحات کا حصہ ہونا چاہیے تھا لیکن یہاں صورتحال اس کے بالکل برعکس ہے۔پورے ملک میں معیاری تعلیم جیسے اہم امور کو نظر انداز کر کے اربوں روپے کی رقم محدود علاقے کی سفری سہولیات پر خرچ کرنا کہاں کی دانشمندی ہے۔انہوں نے کہا امریکہ سمیت دوست کے ہونے کے دعویدار تمام یورپی ممالک سے نرسری تا پی ایچ ڈی تک تعلیم کے شعبے میں مدد حاصل کی جائے اور پاکستان میں آکسفورڈ اور کیمرج طرز کی تعلیم کو عام کیا جائے تاکہ ملک کے ان ہونہاروں کو بھی اعلی تعلیم کے مواقع میسر ہوں جو وسائل کی عدم فراوانی کے باعث اعلی اور معیاری تعلیم سے محروم رہ جاتے ہیں۔

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین حسینی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سربراہی میں یہ جو 34 ممالک کا اتحاد ہے، یہ نام نہاد اتحاد کے علاوہ کچھ نہیں، داعش کوئی بہت بڑی دہشتگرد تنظیم نہیں، 25 ہزار دہشتگردوں کیلئے کسی ایک ملک کا ہونا کافی ہے، ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں کہ اس کیلئے 34 ممالک کا اتحاد بنایا جائے، یہ دراصل اسلام، قرآن اور اسلامی ممالک کے عوام کو کمزور کرنے کی ایک سازش ہے، جیسا کہ امریکہ نے ہی داعش کی تشکیل کی، امریکہ نے ہی طالبان کو بنایا، اب ان کیخلاف نام نہاد اتحاد کا سرپرست بنا ہے، اور یہ علمانہ ذمہ داری ایک بار پھر سعودی عرب نے قبول کی۔ تو سعودی عرب کی خیانت شروع دن سے سرعام ہے، انہوں نے فلسطین کیخلاف اسرائیل کا ساتھ دیا، ان کے شہزادے ببانگ دہل کہتے رہے کہ ہم اسرائیل کیساتھ ہیں، کچھ عرصہ پہلے بھی ایک سعودی شہزادے کا اس حوالے سے انٹرویو پوری دنیا نے دیکھا، میں سمجھتا ہوں کہ فلسطین کی آزادی کیلئے اس قسم کا اتحاد بننا چاہئے۔ یہ دراصل اسلامی ممالک کے درمیان پھوٹ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے، پاکستان کی فوج ایک بہادر فوج ہے، اور اس کے سپاہ سالار ایک بہادر اور بابصیرت فوجی اور سپاہ سالار ہیں۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ ملکی حالات کا تقاضا بھی یہی ہے کہ ہمیں اس قسم کے کسی اتحاد کا حصہ بننے کی بجائے اس کی مخالفت کرنی چاہئے، پاکستان کے عوام بھی حکومت کو اس قسم کے کسی اتحاد کا حصہ بننے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔ پاکستان وہ ملک کے جو لاکھوں قربانیوں کے نتیجے میں معرض وجود میں آیا، یہ کوئی اتفاق فاونڈری نہیں کہ نواز شریف اس کو اپنے کاروبار کی نہج پر چلائے، اس اتحاد کی کوئی وقعت نہیں، اسلامی ممالک کے عوام بھی ہوشیار ہیں، اس قسم کے اتحادوں سے ان کی بخوبی واقفیت ہے، ایسا اتحاد جس کی سرپرستی ایسا ملک کرے جس کے پاس دہشتگردوں کی نرسریاں ہیں، جنہوں نے دنیا بھر میں دہشت کا بازار گرم کیا ہو، جو حج جیسے مقدس موقع پر بھی مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ڈالنے کی مزموم کوشش کرتے ہیں، تو انشاء اللہ ان کے یہ عزائم کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے، پاک فوج بھی اپنی بصیرت، بصارت اور ملکی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے انشاء اللہ ایسے اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی۔

وحدت نیوز(لاہور) مخیر حضرات دے جائیں، مستحق افراد لے جائیں، لاہور میں گلبرگ کے علاقے ایم ایم عالم روڈ کے بعد اب مسلم ٹاؤن موڑ پر بھی مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے مستحق افراد کی مدد کرنے کیلئے"دیوار مہربانی" کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ مسلم ٹاؤن موڑ پر بنائی جانیوالی "دیوار مہربانی" کا اہتمام مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے کیا گیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری علامہ عبدالخالق اسدی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید اسد عباس نقوی، رہنما آغا نقی مہدی اور رانا ماجد علی نے "دیوار مہربانی" کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا تھا کہ ان کا ہدف ہے کہ ہر ضلع میں ایسی 12 دیواریں بنائی جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق لوگ اس سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کام میں تاجر برادری نے بھی اِن کا بھرپور ساتھ دینے کا وعدہ کیا ہے۔ سید اسد عباس نقوی کا کہنا تھا کہ وہ اس نیک کام کو آگے پھیلانا چاہتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد کی خدمت کی جا سکے۔ رانا ماجد علی نے کہا کہ مستحق افراد کی مدد کا یہ بہترین ذریعہ ہے جہاں صاحب ثروت موسم کی مناسبت سے کپڑے لٹکا دیتے ہیں اور مستحق بلاجھجک یہاں سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلاحی کاموں میں سب کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ عالمی امن شدید خطرات سے دوچار ہے۔امریکہ اور اس کے حواری اپنی طاقت کے بل بوتے پرامت مسلمہ کو تباہی سے دوچار کرنے پر تُلے ہوئے ہیں۔پوری دنیا میں صرف مسلم ممالک ہی انتشار کا شکار ہیں ،امت مسلم کی تنزلی یہود ونصاریٰ کا اولین ایجنڈا ہے۔ہماری دانستہ غٖفلت ہمیں اپنے آئندہ نسلوں کا مجرم بنا دے گی۔مسلم حکمران دانشمندی اور بصیرت کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے دوست نما دشمن کی پہچان پیدا کریں۔انہوں نے روس اور چین سمیت دیگر غیر متنازعہ قوتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عالمی امن کے قیام کے لیے اپنا مخلصانہ کردار ادا کریں۔غیر یقینی کی موجودہ فضا کسی بھی ملک کے لیے سازگار نہیں۔مسلم ممالک کے مابین تصادم کی چھوٹی سی راہ عالمی جنگ کا راستہ ہموار کرنے کے لیے کافی ہے ۔مغربی استعمار مسلم ممالک میں لگی ہوئی آگ کا تماش بین بننے کی بجائے اس بجھانے میں کردار ادا کرے۔انہوں نے دمشق کے نواحی علاقے سیدہ زینبؑ اور حمص میں ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں سو سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ شام میں رسول اللہ ﷺ کی نواسی کا روضہ مبارک ہے۔ یہ شیعہ سنی تمام مسلمانوں کے متبرک ہے۔ داعش نامی ابلیسی قوتوں مسلمانوں اور ان کے مقدسات کی دشمن ہیں۔ان عناصر کی سرکوبی امت مسلمہ کے تمام مسالک کی شرعی ذمہ داری ہے۔مسلمان حکمران شام میں داعش کے خاتمے میں وہاں کی حکومت کے ساتھ عسکری تعاون کریں تاکہ ان مذموم عناصر کو شکست فاش ہو جو اسلام کے ررشن چہرے کو بدنما ثابت کرنے پر تُلے ہوئے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree