وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین اور پاکستان تحریک انصاف کے مشترکہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی ایس 89 ملیر علی حسین کی ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر شعبہ خواتین سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی،، مرکزی سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین محترمہ زہرا نقوی، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین محترمہ ام البنین ،ڈویژنل سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری و دیگر کی شرکت اور خطاب،ایم ڈبلیوایم کے قائدین اور نامزد امیدوار کی خواتین کارکنان اور عہدیداران سے پی ایس 89کی انتخابی حکمت عملی، فعالیت اور عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے تفصیلی گفتگوکی خواتین کارکنان کا عزم وحوصلے کے ساتھ انتخابی مہم میں بھر پور فعالیت کا عہدکیا۔
وحدت نیوز (حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی پولیٹیکل سیکرٹری اسد عباس نقوی نے جمعیت علمائے پاکستان کے صدر اور امیدوار NA-227 ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کے ہمراہ پریس کلب حیدرآباد میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر نے ملک میں فرقہ واریت کو ختم کرنے اور دہشتگردوں اور ملک دشمن جماعتوں کا پورے ملک میں مقابلہ کیا ہے اور امت مسلمہ کو جوڑنے کیلئے آپ کی کوششیں لائق تحسین ہیں، آپ کے ان ہی کارناموں کی بنیاد پر مجلس وحدت مسلمین نے حلقہ NA 227 پر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔اسد عباس نقوی نے کہا کہ ہم صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر کو اپنی جماعت کی طرف سے یقین دلاتا ہوں کہ یہ الیکشن صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر اور JUPکا الیکشن نہیں ہے بلکہ اب مجلس وحدت المسلمین کا بھی الیکشن بن گیا ہے، ان شاء اللہ صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر 25 جولائی کو ہونیوالے انتخابات میں کامیاب ہوکر پارلیمنٹ میں پہنچیں گے اور اتحاد امت کیلئے بھر پور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی جماعت کے تمام ذمہ داران کو ہدایت کر دی ہے کہ وہ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی الیکشن مہم چلائیں اور ہر فورم پر ان کی کامیابی کیلئے کردار ادا کریں۔
اسد نقوی نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کامیاب ہوکر دنیا بھر میں اتحاد امت کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے اور پاکستان کے مظلوموں کی آواز بن کر اُبھریں گے اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔جے یو پی کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ ہم راجہ ناصر عباس کا اور مجلس وحدت مسلمین کا شکریہ ادا کرتے ہیں، انہوں نے ہماری حمایت کی ہمارا یہ اتحاد یہیں نہیں بلکہ ملی یکجہتی کونسل میں بھی ہم ساتھ کام کر رہے ہیں، سازشی عناصر جو پاکستان میں فرقہ وارانہ آگ بھڑکانے کی سازشیں کر رہے ہیں، ایک دوسرے مسالک کیخلاف زہر اگل رہے ہیں، ایک دوسرے کے قتل کے منصوبے بنا رہے ہیں، ایک دوسرے کی مساجد اور خانقاہوں اور امام بارگاہوں پر حملہ کرکے اور ایک دوسرے کو کافر کہہ کر اُمت کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی سازشیں کرتے رہے ہیں، ان سازشی عناصر کا مقابلہ کرنے کیلئے اتحاد امت کا عمل مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیکولر عناصر مغربی ایجنڈے کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ہم اتحاد کے ذریعے اسلام اور مسلمانوں کو لڑانے کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے اور امت مسلمہ میں اتحاد یگانگت اور بھائی چارے کی فضاء قائم کر کے اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دیں گے۔
واضح رہے کہ اسدعباس نقوی نے دورہ حیدرآباد کے دوران معروف سیاسی رہنما صفدرعباسی اور ناہید خان سے بھی ان کے دفتر میں ملاقات کی، اسد عباس نقوی ، ناہید خان اور صفدر عباسی کے درمیان موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور قومی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے دیگر صوبائی اور ضلعی رہنمابھی موجود تھے ۔
وحدت نیوز (پنڈی گھیپ) مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے پنڈی گھیپ میں اتحادی جماعت پی ٹی آئی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر صادق اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی کرنل(ر) انور خان کی 14 دیہاتوں سے حمایت کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین برادر نثار فیضی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشااللہ ملک بھر میں مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان الیکشن مہم کو چیلنج کے طور پر چلائیں گے، پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہمارا الائنس ملک سے دہشتگردوں ان کے سرپرستوں اور تکفیری گروہ کو شکست دینے میں معاون ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ انشااللہ 25جولائی پاکستان اور پاکستانی عوام کی فتح کا دن ثابت ہوگا،کارنر میٹنگ میں مجلس وحدت مسلمین کے چودہ یونٹس کے کارکنان و ذمہ داران شریک ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے قومی اسمبلی کرنل(ر)انور خان نے اپنے خطاب میں مجلس وحدت مسلمین کے قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈبلیوایم نے عملی طور پر تحریک انصاف کا ساتھ دے ثابت کیا ہے کہ یہ جماعت اور اس کے قائدین قول وفعل کے سچے ہیں انشااللہ ہمارا یہ سفر پرامن مستحکم اور شدت پسندی سے پاک پاکستان کے حصول تک جاری رہے گاپنڈی گھیپ میں مجلس وحدت مسلمین کے لوکل رہنماوں اور کارکنان کی کثیر تعداد کارنر میٹنگ میں شریک ہوئے۔
وحدت نیوز(لاہور) لاہور میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث اموات اور نقصانات کے بعدمجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ سید مبارک علی موسوی کا کہنا تھا کہ لاہور کو پیرس بنانے کے دعوے جھوٹے نکلے، پیرس میں بارش ہو تو سڑکیں پانی میں نہیں ڈوبتیں، لاہور پر کھربوں روپے لگا ئے گئے لیکن سڑکوں کا برا حال ہے۔
علامہ مبارک موسوی نے کہا کہ اگر قوم کا پیسہ ایمانداری و دیانتداری سے خرچ کیا جاتا تو آج لاہور کی یہ صورتحال نہ ہوتی لیکن شریف خاندان نے عوام کے ٹیکس کا سارا پیسہ رائیونڈ پرلگا دیا اور 40 ارب روپے اشتہارات کے لیے استعمال کیے گئے، عوام کو پتہ چل گیا ہے کہ لاہور میں کیا ترقی ہوئی، اب شہباز شریف اس لئے باہر نہیں نکل رہے کہ انہیں لوگوں کا ڈر ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو چاہیے کہ 25 جولائی کو ان جھوٹے سیاستدانوں کو ووٹ کی طاقت سے مسترد کر دیں۔
وحدت نیوز(لاہور) ن لیگ مکافات عمل کا شکار ہے،عوام لٹیروں سے پائی پائی کا حساب لے گی،پنجاب میں انتقامی کاروائیوں کا جواب ووٹ کی طاقت سے دینگے،پنجاب بھر میں بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے،پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مل کر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں،انشااللہ 25جولائی کو عوام دشمن قوتوں کو شکست ہوگی،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نقوی نے صوبائی الیکشن سیل میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں کہا سابق حکمرانوں نے ترقیاتی منصوبوں کے نام پر قومی خزانے پر شب خون مارا،سڑکوں کا جال بچھانے کے دعویداروں کا پول ایک دن کی بارش نے کھول کر دیا ہے،پنجاب میں من پسند لوگوں کو نوازا گیا،نیب اور عدلیہ ان لٹیروں کا بے رحمانہ احتساب کرے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماو مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی نے کہا ہے کہ بروقت شفاف الیکشن کرانے کے عمل سے جموریت مضبوط ہوگی، الیکشن سے قبل ہی دھاندلی کا وایلا مچانے والے اپنی شکست سے خائف ہیں احتساب کا عمل سخت اوربے رحمانہ ہونا چاہیے اور اس ضمن میں بلاتفریق احتساب کے کٹہرے میں لایا جائے عام انتخابات کے سلسلے میں پنجاب او رسندھ میں مجلس وحدت مسلمین نے تحریک انصاف کے ساتھ انتخابی اتحاد کیا ہے پاکستان کو قائد اعظم اورعلامہ اقبال کا پاکستان بنانے کیلئے مجلس وحدت مسلمین اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ،اسلامی پاکستان ہی ہماری منزل ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے مرکزی الیکشن سیل کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماو مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی نے کہا کہ جموریت کا تسلسل خوش آئند ہے عوامی سطح پر بھی شعوربلندہوتاجارہا ہے سیاسی پارٹیوں میں بھی سیاست دان جمہوری کلچر کو پروان چڑھائیں تاکہ سیاسی جماعتوں کے اندربھی سلیکشن کے بجائے انتخابی عمل سے نظریاتی کارکنا ن آگے آسکیں ،انھوں نے کہا کہ احتسا ب کے عمل کو مذیدسخت اوربے رحم بنایا جائے اور احتساب سب کا بلا تفریق کیا جائے کرپشن کی لعنت کو جڑسے اکھاڑنے کیلئے اب بے رحمانہ احتساب وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اوراحتسابی کٹہرے میں سب کولایاجائے ہمار املک غیر ملکی قرضوں کے بوجھ تلے دب کر رہ گیاہے ہرحکومت قرضے اتارنے کے بجائے مذیدقرضوں کو بوجھ ملک پر ڈال دیتے ہیں ایسے میں سخت اقدامات کرنا ہونگے۔