وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری یوتھ اور گلگت ڈویژن کی سیکرٹری جنرل محترمہ سائرہ ابراھیم نے کوئٹہ ہزار گنجی میں ہونے والی حالیہ دہشتگردی پر اظہار تشویش کرتے ہوے کہا کہ دہشت گردوں کو اپنے آخری انجام تک پہنچانا اور عوام کی جان و مال کی حفاظت حکومت کی اولین ذمہ داریوں میں سے ایک ہے ۔دہشت گردوں نے ہر مکتبہ فکر اور فرقے کو نشانہ بنایا ہے اہل تشیع اس میں سب زیادہ نشانہ بنے۔

انہوں نے کہا ان کاروائیوں کے زریعے ملت تشیع کو کمزور بنانے کی ناکام کوشش کی گئ ہے کہیں دہشت گردی کی کاروائ ہوتی ہے جس میں ہماری قیمتی جانیں چلی جاتی ہیں اور کبھی ڈی آئ خان اور کراچی کے شہروں میں راہ چلتے ہوے شیعہ مکتب فکر سے تعلق رکھنے والوں کی ٹارگٹ کلنگ کی جاتی ہے اور کہیں غیر قانونی اور جبری طور پر شیعہ جوانوں کو اغوا کر لیا جاتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان وہ سر زمیں ہے جہاں  اہل تشیع سب سے ذیادہ ہیں یہاں ہمیں صدر پاکستان منتخب کرنے کا اختیار نہیں تو ہمیں قوانین پاکستان کے تحت پھانسی اور عمر قید کی سزا کیوں؟  گلگت میں اسیر رحمت علی کی شہادت بھی ریاستی دہشت گردی ہے ہم ہر خطے اور ہر جگہ ہونے والی دہشتگردی کی مخالفت کرتے ہیں وطن عزیز میں شیعان حیدر کرارؑ کے خلاف ہر لحاظ سے میدان تنگ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔  جب ملت پر مشکل وقت آ جائے تو مردوں کے ساتھ خواتین کو بھی قیام کرنا ہے اور مظلومین کی آواز کو ایوانوں میں پہنچانا ہے۔ ہم بروز جمعہ قائد وحدت علامہ راجا ناصر عباس جعفری کی اپیل ہر ہونے والے احتجاج کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاھور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی نے گڑھی شاہولاھور کا دورہ کیا اور وہاں یونٹ قائم کرنے کیساتھ ساتھ درس و تدریس کا باقاعدہ آغاز کیا اس موقع پر مرکزی مسئول مدارس محترمہ بشری شیرازی بھی ان کیساتھ موجود تھیں۔ ‎محترمہ حنا تقوی نے خواتین سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ جب بھی شیعہ قوم ہر کوئ مشکل پڑی ہے چاہے وہ ھزار گنجی جیسے واقعات ہوں یا ٹارگٹ کلنگ اور شیعہ جوانوں کی جبری گمشدگی مجلس وحدت مسلمین پاکستان ہمیشہ ان مظلوموں کی آواز بن کر میدان میں اترتی ہے ۔

انھوں نے سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجا ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر میں ہونے والے احتجاج میں خواتین سے بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوے کہا کوئٹہ میں عرصہ دراز سے ظلم و بربریت کا بازار گرم ہے اور حالیہ واقعے میں شھید ہونے والوں کے لواحقین سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں ہمیں ان مظلومین کیساتھ آواز اٹھانی ہے اور ان ماوں بہنوں کی فریادوں کو حکومتی ایوانوں تک پہنچانا ہے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہر انقوی نے سانحہ مکران کوسٹل ہائی وے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہاکہ بلوچستان اورماڑہ کے مقام پر دہشتگردوں نے جس سفاکیت سے نہتے مسافروں کا قتل عام کیا ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،ریاست کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ان درندوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف فوری بے رحمانہ آپریشن شروع کرے،رب کریم شہدا کی درجات بلند فرمائے آمین

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین صوبہ بلوچستان کاصوبائی جانثاران امام عصرؑکنونشن کوئٹہ میں منعقد ہوا، جس میں مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، علامہ اعجازبہشتی، ناصرشیرازی، علامہ ہاشم موسوی ، آغا رضاسمیت اراکین صوبائی کابینہ اور ضلعی عہدیداران نے شرکت کی، اراکین صوبائی شوریٰ نے کثرت سے علامہ برکت علی مطہری کودوبارہ ایم ڈبلیوایم بلوچستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل منتخب کرلیا،  مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ان سے عہد ے کا حلف لیا، علامہ برکت علی مطہری کو دوبارہ ایم ڈبلیوایم کا صوبائی سیکریٹری جنرل منتخب ہونے پر مرکزی ، صوبائی اور ضلعی رہنمائوں نے دلی مبارک باد پیش کی ہے اور ان کی کامیابی کیلئے دعاکی ہے، علامہ برکت مطہری نے اپنی کابینہ کی تشکیل کے پہلے مرحلے میں علامہ ظفرعباس شمسی اور سید عباس علی کو صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ، محمد جعفری کربلائی کو صوبائی سیکریٹری اطلاعات ، کربلائی رجب علی کوصوبائی ترجمان نامزد کردیاہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) ایم ڈبلیوایم کا سانحہ ہزار گنجی ،اوماڑ ہ اور ڈی آئی خان میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان ۔ملک بھر کے تمام بڑے شہروں سمیت اہم اضلاع میں جمعے کے روز بھرپور احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گئے ۔دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے ۔ان خیالات کا اظہارمرکزی ڈپٹی سیکرٹر ی جنرل ایم ڈبلیو ایم علامہ سید احمد اقبال رضوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔

 انہوں نے کہ بلوچستان میں خون کی ندیاں بہانے والے بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ۔بلوچستان کی ناامنی میں انڈیا ،اسرائیل اور امریکہ پوری طرح ملوث ہے ۔ سانحہ ہزار گنجی اور سانحہ اوماڑہ کے دہشتگرد عناصر ایک ہی ہیں ۔ جن کا مقصد پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے  اورہم ہرگز دشمنوں کی اس سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ کوسٹل ہائی وے پر سفاکیت کی انتہا کی گئی ہے ۔بے گناہ سیکورٹی فورسز کے جوانوں کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا ۔ہم تمام شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں ۔ ڈی آئی خان میںجاری مسلسل فرقہ وارنہ ٹارگٹ کلنگ پر حکومت کی بے حسی اور بے توجہی قابل مذمت ہے ۔ سانحہ ہزار گنجی کے خلاف دھرنے دینے والوں کو تسلیاں دے کر گھروں کو بھیج دیا گیا اب لوگ سنجیدہ اقدامات کے منتظر ہیں ۔ حکومت کو عوام کی مایوسی سے قبل اقدامات کرنا ہونگے اگر عوام مایوس ہوگئی تو ان کے لئے حکومت چلانا مشکل ہو جائے گا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اوماڑہ سانحہ کی مذمت ۔کوسٹل ہائی وے پر بربریت اور سفاکیت کی انتہا کردی گئی بزدل دہشتگردوں نے رات کے اندھیرے میں نہتے مسافروں کے خون سے ہولی کھیلی ہے ملک دشمن دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔ان خیالا ت کااظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔

 انہوں نے کہاکہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں دہشتگردوں کی سرکوبی کے لئے تمام سیاسی و عسکری قیادت کو مل بیٹھنا ہو گا اور نیشنل ایکشن پلان کا از سرنوجائزہ لینا ہو گا ۔جانبحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں۔سانحہ میں سیکورٹی فورسز کے جوانوں کی اس طرح سے شہادت نہایت تکلیف دہ ہے ۔بلوچستان میں جاری دہشتگردی میں انڈیا،اسرئیل اور امریکہ پوری طرح ملوث ہیں اوماڑہ سانحہ میں ملوث دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree