وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن ضلع غربی کی جانب سے قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے ریمدان بارڈر کی طرف لانگ مارچ کے اعلان کی حمایت میں اور چہلم امام کے موقعے پر زمینی راستوں پر پابندی خلاف نماز جمعہ کے جامع مسجد حیدری اورنگی ٹاون نمبر 10 کراچی سے احتجاجی ماتمی ریلی نکالی گی جس سے علامہ حیات عباس نجفی علامہ محمد صادق جعفری نےخطاب کیا اور بڑی تعداد میں مومنین نے شرکت اور لبیک یاحسین کی صداوں میں لانگ میں شرکت کا اعلان کیا۔