صوبائی آرگنائزر ایم ڈبلیوایم پنجاب علامہ علی اکبر کاظمی کی ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف صاحبزادہ سید فیض الحسن شاہ گیلانی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت

18 جولائی 2025

وحدت نیوز(خوشاب)مجلس وحدت مسلمین شمالی پنجاب کے صوبائی ڈپٹی آرگنائزر، حجت‌الاسلام والمسلمین علامہ سید ملازم حسین نقوی نے اپنے وفد کے ہمراہ ضلع خوشاب کے موضع "گنجیال" کا تعزیتی دورہ کیا۔ یہ دورہ پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر، صاحبزادہ سید فیض الحسن شاہ گیلانی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے کیا گیا۔

علامہ ملازم حسین نقوی نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور مغفرت کی دعا فرمائی۔ انہوں نے اس موقع پر لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجلس وحدت مسلمین ان کے ساتھ ہے۔

تعزیتی وفد میں مجلس وحدت مسلمین شمالی پنجاب کی صوبائی ورکنگ کمیٹی کے رکن مولانا استاد ذوالفقار حسین اسدی اور مولانا ظہیر کربلائی بھی شامل تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree