The Latest

وحدت نیوز(لاہور) یوم تکبیر کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے کہا کہ اس وقت پاکستان کا دفاع اللہ کے فضل سے ناقابل تسخیر ہے۔ 28 مئی کا دن برصغیر اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے انتہائی مبارک دن ہے اور وہ پہاڑ جہاں یہ دھماکے ہوئے وہ پاکستان کی شان و شوکت اور عظمت کے گواہ ہیں اور اللہ کی ثنا اور تکبیر کا نعرہ بلند کر رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا ایک اسلامی ایٹمی قوت بھارت امریکا اور زیادہ تر مغربی ممالک کے لیے ہمیشہ سے گلے کی ہڈی کی طرح ہے جسے وہ اندرونی اور بیرونی منظم سازشوں کے ذریعے کمزور کرنا چاہتے ہیں’یومِ تکبیر‘ جہاں پاکستانی قوم کے بے مثال جرات اور بہادری کی علامت ہے وہاں پاکستان کے دشمنوں اور بد خواہوں کے لیے بھی یہ پیغام ہے کہ پاکستان کے خلاف جارحیت کا مظاہرہ کرنے والوں کاانجام عبرت ناک ہوگا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک عظیم جوہری طاقت بننے اور بے مثال کارنامہ انجام دینے پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں پروردگار وطن عزیز کو ایک عظیم اسلامی ، فلاحی اور خودمختار ریاست بنانے میں ہمارا مددگار ہو۔آمین

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدتِ مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایٹمی طاقت بننے کی چوبیسویں سالگرہ پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کے حقیقی قیام کے لیے طاقت کا توازن ازحد ضروری ہے۔علاقائی سالمیت اور قومی خودمختاری کو لاحق خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں چوکنا اور جدید ہتھیاروں سے لیس رہنے کی ضرورت ہے۔مہلک اور مہنگے ہتھیاروں کی دوڑکسی اعتبار سے قابل ستائش نہیں تاہم دفاعی حکمت عملی کے تقاضوں سے غافل نہیں رہا جا سکتا۔ارض پاک عالم اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت ہے۔ہمیں بین الاقوامی تعلقات کے معاملے میں اپنے جوہری قد کاٹھ اور قومی وقار کو مقدم رکھنا ہو گا۔پوری قوم ملک و قوم کی سلامتی اور عالمی امن کے قیام کے لیے جوہری صلاحیتوں کو ناگزیر سمجھتی ہے۔عالمی استکباری طاقتیں یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ پاکستانی قوم اپنی ایٹمی طاقت کی طرف کسی کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی بھی اجازت نہیں دے گی۔

انہوں نے کہا کہ "یومِ تکبیر" رب کریم کی کبریائی کا اعتراف ہے۔خدائے بزرگ و برتر نے ہمیں ایٹمی طاقت ہونے کا اعزاز بخشا ہے۔جو قوم رب کائنات کو سپر پاور سمجھتی ہے وہ کسی بھی دنیاوی خدا کے سامنے سرنگوں نہیں ہوتی۔عالمی استکباری طاقتوں کی خود ساختہ حاکمیت کو بیدار، باضمیر اور باشعور مسلمان کبھی تسلیم نہیں کر سکتے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مدرسہ خاتم النبیین کوئٹہ کے زیراہتمام حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ صادق آل محمد علیہ السلام کی سیرت طیبہ پوری امت مسلمہ کے لیے رہنما ہے امام عالی مقام نے دین اسلام کی سربلندی اور اسلامی تعلیمات کی ترویج کے لئے جو جدوجہد کی وہ سب کے لئے مشعل راہ ہے۔ آپ کے والد گرامی حضرت امام محمد باقر علیہ السلام نے مدینہ طیبہ میں جس درسگاہ کا آغاز کیا تھا۔ ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے علوم قرآن کریم و علوم آل محمد کو آپ نے پوری دنیا تک پھیلایا۔ امت مسلمہ کے ممتاز علماء اور دانشور آپ کے حلقہ درس میں شامل ہو کر آپ سے کسب فیض کرتے رہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل کو سیرت انبیاء اور سیرت آئمہ اھل بیت علیھم السلام کا بغور مطالعہ کرنا چاہیے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیٹریاٹک موومنٹ کے چیئرمین معراج محمد خان کاکڑ نے کہا کہ امام جعفر صادق علیہ السلام کی تعلیمات اور افکار پوری امت مسلمہ کا سرمایہ ہیں۔ آج اہل سنت اور اہل تشیع کے درمیان اتحاد اور وحدت کی کی اشد ضرورت ہے اور ہم شیعہ سنی اتحاد کے علمبردار ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ہوئے بلوچستان قبائل کے صدر حاجی ندا خان درانی نے کہا کہ شیعہ اور سنی اسلام کے دو بازو ہیں لہذا ہمارے درمیان صدیوں سے اخوت اور بھائی چارے کا رشتہ قائم ہے۔ کوئٹہ میں دشمن نے شیعہ سنی کے درمیان نفرتیں پیدا کرنے کی بڑی کوشش کی لیکن ہم سب نے اپنے اتحاد اور اتفاق سے دشمن کی سازش کو ناکام بنا دیا۔

کانفرنس میں حاجی غلام علی ہزارہ ،ڈاکٹر محمد حسین حسینی، ڈی ایس پی سید اظہر حسین شاہ، حاجی محمد ابرہیم ،مولانا قاری محمد رضا محمدی ،استاد محمد بخش و دیگر نے اظہار خیال کیا اور طلبہ و طالبات نے انعامات تقسیم کئے۔اس موقع پر سیرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے حوالے سے کوئیز مقابلے اور مضمون نویسی مقابلے میں بہترین پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر مدرسہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طالبات نے حضرت امام زمانہ علیہ السلام کی بارگاہ میں سلام فرماندہ کے عنوان سے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

وحدت نیوز(قم المقدسہ) مجلس علماء امامیہ کے سربراہ اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے بانی رکن علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے ایم ڈبلیو ایم کے نومنتخب چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس کے اعزاز میں عشائیہ کی تقریب کا انعقاد کیا، جس میں بین الاقوامی مذہبی اسکالرز، اسلامی تحریکوں اور اداروں کے رہنماوں نے خصوصی شرکت کی۔

 تقریب میں جامعة اهل اہلبیت کے بانی علامہ الشيخ عبد الحميد البخشی اور ان کے نائب الشیخ عبدالمحسن البخشی و مدرسین کے علاوہ الولایہ انسٹیٹیوٹ حجاز کے سربراہ الشيخ محمد البحرينی، تیار الوفاء الإسلامی بحرین کے مرکزی رہنماء سید مرتضیٰ السندی، جمعیت العمل بحرین کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر راشد الراشد، تاجکستان سے السید محمود، عراق سے ڈاکٹر ابو زھراء، یمن کے تہران میں سفیر السید ابو غدیر، شام سے علامہ شیخ جواد امین و علامہ سید حسین جواد اور معروف عرب تجزیہ نگار شیخ حسین کریمو، لندن مین مقیم مذہبی اسکالر جناب علامہ غلام حر شبیری، مجلس وحدت مسلمین کے سابق ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر شیرازی، شیخ عادل مہدوی اور سید شیدا حسین جعفری نے شرکت کی۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی نے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی عدالت کے متصبانہ فیصلے کے خلاف اپنے بیان میں حکومت پاکستان سے یاسین ملک کی سزا کے خلاف سفارتی سطح پر احتجاج ریکارڈ کرانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو دبانے کے لئے بھارت کے ریاستی ادارے اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہے ہیں، بھارتی عدالت نے یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے یاسین ملک کو سزا سنا کر عدل و انصاف کے تقاضوں کی بدترین پامالی کی ہے، ریاستی جبر کشمیری قوم کے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتا، یاسین ملک پر دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث اور معاونت کے بھارتی الزام کو سختی سے مسترد کرتے ہیں، بھارت حریت پسندوں کے خلاف خودساختہ پروپیگنڈے کو بند کرے۔

انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غاصبانہ تسلط کے خلاف آواز اٹھانے کی سزا دی جا رہی ہے، ہندوستان کے ریاستی ادارے کشمیریوں کی تحریک جدوجہد آزادی کو دبانے کے لئے ظلم و بربریت کی روح فرسا داستانیں رقم کر رہے ہیں، کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کا سکوت افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ یاسین ملک ایک حریت رہنما ہیں ان کی رہائی کے لئے مسلم حکمرانوں کو بھارت پر زور دینا ہوگا، کشمیر کی آزادی تحریک پاکستان کا حصہ ہے، اس پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نظریہ پاکستان سے غداری تصور کیا جائے گا۔ انہوں نے مسلم ممالک سے یاسین ملک کی رہائی کے لئے سفارتی کوششیں کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

وحدت نیوز(سکردو) وزیر زراعت حکومت گلگت بلتستان و صوبائی رہنما مجلس وحدت مسلمین محمد کاظم میثم نے مشہور کوہ پیما علی رضا سدپارہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نےکہاکہ مرحوم کوہ پیمائی میں ایک اعلیٰ مقام رکھتے تھے۔ انہوں نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر گلگت بلتستان کا نام روشن کیا۔ علی رضا سدپارہ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔صوبائی وزیر نے مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین اسلام آباد نےکشمیری حریت رہنما یاسین ملک سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی عدالت کے متصبانہ فیصلے کے خلاف جمعہ کے روز مرکزی امام بارگاہ اثنا عشری کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ شرکاء نے بھارت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے  یاسین ملک کی سزا کے خلاف سفارتی سطح پر احتجاج ریکارڈ کرانے کا مطالبہ کیا۔

احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے رہنما ایم ڈبلیو ایم نثار فیضی کہا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو دبانے کے لیے بھارت کے ریاستی ادارے اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہے ہیں۔عدالت نے یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے یاسین ملک کو سزا سنا کر عدل و انصاف کے تقاضوں کی بدترین پامالی کی ہے۔ ریاستی جبر کشمیری قوم کے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتا۔

 علامہ علی اکبر کاظمی نے احتجاج سے خطاب میں کہا کہ یاسین ملک پر دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث اور معاونت کے بھارتی الزام کو سختی سےمسترد کرتے ہیں۔بھارت حریت پسندوں کے خلاف خودساختہ پروپیگنڈے کو بند کرے۔

انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غاصبانہ تسلط کے خلاف آواز اٹھانے کی سزا دی جا رہی ہے۔ہندوستان کے ریاستی ادارے کشمیریوں کی تحریک جدوجہد آزادی کو دبانے کے لیے ظلم و بربریت کی روح فرسا داستانیں رقم کر رہے ہیں۔کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کا سکوت افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا یاسین ملک ایک حریت رہنما ہیں ان کی رہائی کے لیے  مسلم حکمرانوں کو بھارت پر زور دینا ہو گا۔کشمیر کی آزادی تحریک پاکستان کا حصہ ہے۔اس پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نظریہ پاکستان سے غداری تصور کیا جائے گا۔انہوں نے  مسلم ممالک سے یاسین ملک کی رہائی کے لیے سفارتی کوششیں کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان نےکشمیری حریت رہنما یاسین ملک سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی عدالت کے متصبانہ فیصلے کے خلاف جمعہ کے روز مرکزی امام بارگاہ ابو الفضل العباس سے چوک کمہاراں والا تک احتجاجی ریلی نکالی۔ شرکاء نے بھارت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے یاسین ملک کی سزا کے خلاف سفارتی سطح پر احتجاج ریکارڈ کرانے کا مطالبہ کیا۔

 احتجاج سے خطاب کرے ہوئے رہنما ایم ڈبلیو ایم رہنما علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو دبانے کے لیے بھارت کے ریاستی ادارے اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہے ہیں۔عدالت نے یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے یاسین ملک کو سزا سنا کر عدل و انصاف کے تقاضوں کی بدترین پامالی کی ہے۔ ریاستی جبر کشمیری قوم کے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتا۔

سلیم عباس صدیقی نے احتجاج سے خطاب میں کہا کہ یاسین ملک پر دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث اور معاونت کے بھارتی الزام کو سختی سےمسترد کرتے ہیں۔بھارت حریت پسندوں کے خلاف خودساختہ پروپیگنڈے کو بند کرے۔انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غاصبانہ تسلط کے خلاف آواز اٹھانے کی سزا دی جا رہی ہے۔ہندوستان کے ریاستی ادارے کشمیریوں کی تحریک جدوجہد آزادی کو دبانے کے لیے ظلم و بربریت کی روح فرسا داستانیں رقم کر رہے ہیں۔کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کا سکوت افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا یاسین ملک ایک حریت رہنما ہیں ان کی رہائی کے لیے مسلم حکمرانوں کو بھارت پر زور دینا ہو گا۔کشمیر کی آزادی تحریک پاکستان کا حصہ ہے۔اس پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نظریہ پاکستان سے غداری تصور کیا جائے گا۔انہوں نے مسلم ممالک سے یاسین ملک کی رہائی کے لیے سفارتی کوششیں کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ ریلی سے مولانا غلام جعفر انصاری،محمد رضا مومن، مظہر کات اور دیگر نے خطاب کیا۔ ریلی کے اختتام پر بھارتی پرچم نذر آتش کیا گیا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے رہنماء ارباب لیاقت علی ہزارہ نے اپنے بیان میں نوجوانوں کو تعلیم کی طرف توجہ دینے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دور حاضر میں تعلیم یافتہ نوجوان قوم کا سب سے بڑا سرمایہ ہے۔ نوجوان نسل کو تعلیم کی طرف آنا ہوگا، تاکہ وہ قوم کی نجات کا باعث بن سکیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید سائنسی تعلیم اور مذہبی تعلیمات سمیت ہر شعبہ میں مہارت حاصل کرنی ہوگی۔ تعلیم ہی شعور حاصل کرنے کا آسان اور تیز ترین ذریعہ ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ایک باشعور اور تعلیم یافتہ نوجوان کبھی بھی کسی قوم یا مذہب کے جذبات کو نشانہ بنا کر دوسری کی دل آزاری کا سبب نہیں بنتا ہے۔ ہم ہر شخص کی قوم اور مذہب کے احترام کے قائل ہیں۔ کسی کے جذبات کو مجروح کرنا غیر اخلاقی عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو مختلف امور پر مہارت حاصل کرکے تخلیق کاری اور نظم و ضبط پر مزید کام کرنا چاہئے۔ نوجوان نسل میں وہ صلاحیت موجود ہے، جس سے پوری دنیا پر فتح حاصل کی جاسکتی ہے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی کی جانب سے بلدیہ ٹاون یونٹ تشکیل دیا گیا علاقے کی خواتین کی جانب سے منعقدہ دعائیہ پروگرام میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کراچی کی صدر محترمہ معصومہ ممتاز ، سیکرٹری روابط محترمہ سلمی اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ ام البنین نے شرکت کی۔

 پروگرام کے آغاز میں محترمہ ام البنین نے دعائے توسل کی تلاوت کی اس موقع پر خواہران نے تنظیم کے مقاصد اور اہداف سے متعلق خطاب کیا  تمام متفقہ آرا ءسے محترمہ قراۃ العین بلدیہ ٹاون یونٹ کی صدر جبکہ محترمہ یاسمین نائب صدر منتخب ہوئیں نو منتخب اراکین نے اس الہی پلیٹ فارم سے دینی و ملی خدمات انجام دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree