The Latest
وحدت نیوز(اسلام آباد) منسٹر ایگریکلچر گلگت بلتستان و صوبائی رہنما مجلس وحدت مسلمین محمد کاظم میثم نے نو مقرر صوبائی صدر پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان اور وزیراعلیٰ بیرسٹر خالدخورشید خان سے ملاقات جی بی ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی ۔
ملاقات میں انہوں نے وزیر اعلی خالد خورشید کو تحریک انصاف کی صوبائی صدارت کی ذمہ داری ملنے پر مبارک باد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور اس اہم ذمہ داری میں کامیابی کے لئے دعا کی۔
کاظم میثم نے کہا کہ آپ کی سربراہی میں صوبائی حکومت اپنے فرائض کو مزید بہتر انداز میں انجام دے گی۔ وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے وزیر زراعت کاظم میثم کا شکریہ ادا کیا اور ان کی انتھک محنت اور حلقے کے عوام کیلئے ان کی بہترین خدمات کو سراہا۔
وحدت نیوز(گلگت) حکومتوں کا کام عوام کے لئے سہولیات فراہم ہے ناکے عوام اور اداروں کو آمنے سامنے کر کے جنگ کا منظر دنیا کے سامنے پیش کرے امپورٹڈ حکومت نے جو کچھ کیااس کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ ملک کی سالمیت اور وقار کے لئے گلگت بلتستاُن کی عوام ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہے، انڈیا کی کشمیر میں کی جانے والی جارحانہ کاروائیوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور یاسین ملک کی گرفتاری اور پھانسی کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گی ۔ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکریٹری یوتھ ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین محترمہ سائرہ ابراہیم نے پانچ رکنی یوتھ کمیٹی کے ہمراہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی برائے معدنیات اور ایم ڈبلیوایم کے صوبائی ترجمان محترم الیاس صدیقی سےملاقات کے موقع پر کیا۔
محترم الیاس صدیقی نے کہا کے ہمیں نوجوان نسل کی تربیت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکے وہ بہترین انداز میں خطے اور ملک کی خدمت کرسکیں، محترمہ سائرہ ابراہیم نے کہا کے ہمیں نوجوانوں کے لئے سیاسی و معاشرتی تبدیلیوں کے حوالے سے شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہناتھا کے نوجوان نسل کے لئے آگاہی پروگرام کی ضرورت ہے، آل یہود اور سرغنہ امریکہ جس پالیسی کے تحت کام کر کے اسلامک ممالک کے اندر نوجوان نسل کو گمراہی کی طرف لے کے جا رہی ہے ،انہوں نے کہا کے ہم الہی طاقت کو ماننے والی قوم ہیں ہمارا ملک ایک ایٹمی طاقت رکھنے والا ملک ہے اس وقت آل یہود جس طریقے سے ہماری نوجوان نسل کو بربادی کی طرف لے جارہی ہے اس کا واضح ثبوت ملک میں رجیم تبدیل ہونا ہے اس وقت ملک پاکستان کے اندر ذاتی مفاد سے بالاتر ہو کر آنے والی نسلوں کو اس طریقے سے آگاہی دینی ہو گی کے یہ شیطانی قوتیں یہ حرکتیں اسلامی ممالک میں آکر نہ کریں، اس موقع پر سیدہ رباب، خواہر ثوبیہ بھی موجود تھیں۔
وحدت نیوز(مشہد مقدس)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شوریٰ عالی کے رُکن علامہ غلام حُر شبیری نے ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری کے ہمراہ مشہد مقدس میں واقع ایم ڈبلیو ایم کے دفتر موسسہ شہید عارف الحسینی کا دورہ کیا۔ ایم ڈبلیو ایم مشہد مقدس کے مسئول حجۃ الاسلام عقیل حسین خان نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کے رہنماء حجة الاسلام والمسلمین آزاد حسین، حجة الاسلام والمسلمین عارف حسین، حجة الاسلام ظفر عباس، حجة الاسلام عباس علی خان اور میڈیا سیل کے مسئول مظاہر منتظری بھی موجود تھے۔
تعارفی نشست کے بعد شعبہ مشھد مقدس کے مسئول حجة الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان نے دفتر تشریف آوری پر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور شعبہ مشھد مقدس کی رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر کراچی ڈویژن کے صدر حجة الاسلام والمسلمین شیخ صادق جعفری نے شعبے میں جاری فعالیت کو سراہا۔ رکن مجلس شوریٰ عالی حجت الاسلام والمسلمین علامہ حر شبیری نے شعبے کی فعالیت میں مزید بہتری کے لیے اہم اور مفید نکات کی طرف اشارہ کیا اور ساتھ ہی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مدرسہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوئٹہ کے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ اس صدی کے عظیم انقلابی رہنما تھے جنہوں نے دین اسلام کی تعلیمات کو زندہ کیا۔ آپ نے ظالم پہلوی حکومت کے خلاف قیام کے نتیجے میں ڈھائی ہزار سالہ شاہنشاہی نظام کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا۔ قید و بند اور جلاوطنی کی صعوبتیں اس عظیم انسان کے آھنی عزم کے سامنے رکاوٹ نہ بن سکیں۔ آپ نے قرآن و سنت کی روشنی میں جدید دور کے تقاضوں سے ہماھنگ اسلامی حکومت قائم کی۔
انہوں نے کہاکہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی نصرت اور عوام کی طاقت پر اعتماد کیا۔ آپ نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد عوامی ریفرنڈم کے ذریعے اسلامی جمہوریہ کی بنیاد رکھی۔ آپ کی ہدایات کی روشنی میں پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی صدر جمہوریہ سمیت مجلس خبرگان رہبری عوامی ووٹ اور الیکشن کے ذریعے منتخب کی جاتی ہے۔ جو اس بات کی دلیل ہے کہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ عوامی رائے کو اہمیت دیتے تھے اور فرماتے تھے کہ میزان ملت کی رائے ہی ہے۔ آپ نے قرآنی و اسلامی تعلیمات کی روشنی میں اسلامی جمہوریہ کی بنیاد عوامی رائے انتخابات اور جمہوری بنیادوں پر رکھی۔ امام خمینی اتحاد بین المسلمین کے علمبردار وقت کے ظالموں سے ٹکر لینے والے اور مظلوموں کے حامی اور طرفدار تھے۔
انہوں نے کہا کہ عصر حاضر کو عصر خمینی کا نام دینا چاہیے۔ کیونکہ امام خمینی کے افکار اب عالمی تحریک بن چکے ہیں۔ آپ نے جو انقلابی افکار بیان کئے وہ فقط ایران کی سرزمین تک محدود نہیں رہے بلکہ آج فکر خمینی عالمی انقلابی تحریک کی صورت میں اسکتباری نظام کے زوال کا سبب بن چکا ہے۔ دنیا بھر کی ظالم استکباری قوتیں آج فکر خمینی سے لرزہ براندام ہیں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے محسن اسلام ، محافظ رسالتؐ اور امیر المومنین حضرت علی ؑ کے والد گرامی حضرت ابوطالب علیہ السلام کے یوم ولادت پر عالم اسلام کو مبارک باد پیش کی ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ختمی مرتبت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلَّم اولین مددگار،نکاح خوانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدافع رسالت، کل ایمان حضرت علی علیہ السلام کے پدر بزرگوار حضرت ابوطالب علیہ السلام کا یوم ولادت تمام عاشقان اہلبیت اطہار علیہم السلام کو مبارک ہو۔
وحدت نیوز(علی پور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے وفد نے مرکزی سیکرٹری سیاسیات محترمہ نرگس سجاد کی سربراہی میں اسلام آباد کے علاقے علی پور کا دورہ کیا وفد میں مرکزی سیکرٹری آفس محترمہ بینا شاہ ، سیکرٹری جنرل اسلام آباد محترمہ صدیقہ کائنات اور محترمہ عجلہ زہرا شریک تھیں۔
اس موقع پر محترمہ نرگس سجاد نے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قوم کے با شعور ، تعلیم یافتہ اور مہذب جوان ان کا سرمایہ ہوتے ہیں جوان اور بالخصوص نوجوان بچیاں معاشرے کی اصلاح اور ترقی میں بہترین کردار ادا کرسکتی ہیں انہوں نے کہا یہ دور امام زمان عج کا دور ہے اور ہمیں نہ صرف خود کو بلکہ معاشرے کو امام زمان عج کے ظہور اور عالمی نظام امامت کے قیام کے لیے آمادہ کرنا ھے۔
محترمہ نرگس سجاد نے علی پور میں تنظیمی امور کے آغاز اور خواتین کی بھرپور آمادگی کو مدنظر رکھتے ہوئے چھ رکنی آرگنائزنگ کمیٹی اور اسکے ساتھ ساتھ تیرہ رکنی گرلز گائیڈز کا دستہ بھی تشکیل دیا گیا علاوہ ازیں ایک بچی کو اسکی شادی کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اسلام آباد کی سیکرٹری جنرل محترمہ صدیقہ کائنات نے خطیر رقم بطور ھدیہ پیش کی۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کا دو روزہ تنظیمی راہیان کربلا کنونشن 4 اور 5 جون کو کراچی میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں سندھ بھر سے اراکین صوبائی شوریٰ شریک ہوں گے۔ کنونشن کے آخری روز آئندہ تین سال کیلئے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے نئے صدر کا انتخاب عمل لایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید باقرعباس زیدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کا دو روزہ تنظیمی راہیان کربلا کنونشن 4 اور5 جون بروز ہفتہ اور اتوار گلستان سوسائٹی سپرہائی وے کراچی میں منعقد ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کنونشن میں سندھ کے تمام اضلا ع سے اراکین صوبائی شوریٰ شریک ہوں گے، اجلاس میں صوبائی کابینہ اور اضلاع اپنی اپنی تین سالہ تنظیمی کارکردگی رپورٹس پیش کریں گے۔ اجلاس کے آخری روز آئندہ تین سال کیلئے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے نئے صدر کا انتخاب میں عمل میں آئے گا۔
وحدت نیوز(سکردو) صوبائی وزیر زراعت گلگت بلتستان اور رہنما مجلس وحدت مسلمین کاظم میثم نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کیلئے گندم سبسڈی میں چار ارب کی کمی عوام دشمن فیصلہ ہے۔ ترقیاتی بجٹ میں بھی آٹھ ارب کی کٹوتی کی گئی ہے۔ پورا گلگت بلتستان اس فیصلے کے خلاف سراپا احتجاج ہوگا۔
ایک بیان میں وزیر زراعت گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ جی بی کی آئینی اداروں میں نمائندگی نہ ہونے باوجود سبسڈی کا خاتمہ ریجن کو عدم استحکام کی طرف لے جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے گندم سبسڈی میں کمی یا ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کا فیصلہ فوری طور واپس نہ لیا تو حالات کسی کے کنٹرول میں نہیں ہوں گے۔ چوہتر سالہ وفاداری کا صلہ سبسڈی کے خاتمے اور ترقیاتی بجٹ روک کر دیا جا رہا ہے، سبسڈی کے خاتمے اور ترقیاتی بجٹ میں کمی سے پاکستان کے دشمن خوش ہوں گے۔ ایسے فیصلے نہ کیے جائیں کہ گلگت بلتستان کے عوام میں مایوسی پھیلے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بنیادی حقوق سے محروم گلگت بلتستان کے عوام کے منہ سے نوالہ چھیننے کی کوشش ہو رہی ہے۔
وحدت نیوز(گلگت )معاون خصوصی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و صوبائی ترجمان مجلس وحدت مسلمین محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے ایک وفاقی مخلوط حکومتی پارٹی کے رہنما کی ایما پر گندم سبسڈی کے مد میں چار ارب کی کٹوتی کی جا رہی ہے یہ بلیک میلنگ کا غلیظ انداز ہے ۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے وہ باسی جو وزیر اعلی جی بی کے خلاف پنجاب حکومت کی ایف آئی آر کی حمایت کرتے ہیں ان کی ذہنی پستی پر ترس آتا ہے، اپوزیشن اراکین اسمبلی میں قومی غیرت کا بھی مظاہرہ ہونا چاہیے۔
وحدت نیوز(پشاور) پشاور میں گلگت بلتستان اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں گلگت بلتستان کے صوبائی وزیر زراعت اور صوبائی رہنماء مجلس وحدت مسلمین محمد کاظم میثم نے خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جی بی کے صوبائی وزیر زراعت اور صوبائی رہنماء مجلس وحدت مسلمین محمد کاظم میثم نے جی بی ایس او کی پشاور میں جاری فعالیت کو سراہا اور گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔