The Latest

وحدت نیوز(سکردو)مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صدر سید علی رضوی نے کہا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کو اپنی صفوں میں اتحاد و یگانگت کو فروغ دینا ہو گا۔ جب تک سب ایک پلیٹ فارم پر جمع نہیں ہونگے تب تک حقوق نہیں ملیں گے۔ ماضی میں جن لوگوں نے حقوق غضب کئے تھے وہ آج عوامی ایکشن کمیٹی کے دھرنوں میں آکر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، عوامی ایکشن کمیٹی کے اکابرین سے ہماری درخواست ہےکہ وہ عوامی حقوق پر شب خون مارنے والوں سے دور رہیں، یہ لوگ محض عوامی ایکشن کمیٹی میں اختلافات پیدا کرنے کیلئے سامنے آئے ہیں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کو چاہیئے کہ وہ مخلص لوگوں کو ساتھ لیکر آگے بڑھے تاکہ ہدف حاصل کرنے میں کسی قسم کی دقت نہ ہو۔
 
ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سربراہ کا کہنا تھا کہ گلگت شہر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما مولانا سلطان رئیس کی گرفتاری کی کوشش قابل مذمت ہے، پولیس کو ایسے ہتھکنڈوں سے باز رہنا چاہیئے، منظم سازش کے تحت ماضی میں اقتدار میں رہ کرعوام کو تنگ کرنے والے لوگ آج ایکشن کمیٹی کے دھرنوں میں آکر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ یہ لوگ مفاد پرست اور موقع پرست ہیں عوامی ایکشن کمیٹی کے ذمہ داران کو ایسے مفاد پرستوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنی چاہیئے تاکہ ایکشن کمیٹی اپنے اہداف کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکے۔

وحدت نیوز(جیکب آباد)وارثان شہداء کمیٹی جیکب آباد کے زیر اہتمام سانحہ شب عاشور جیکب آباد کے شہداء کی یاد میں مقتل شہداء جیکب آباد پر عظمت شہداء کانفرنس منعقد ہوئی اور شہداء کی یاد گار تصاویر لگا کر شمعیں روشن کی گئیں۔کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی ،ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی ،ڈپٹی کمشنر جیکب آباد محمد یوسف شیخ ،ایس ایس پی جیکب آباد سمیر نور چنہ ،اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر مصور مہدی، آئی ایس او کے ڈویژنل صدر فضل عباس بہشتی، ایس ایس پی منصور احمد مغل، مرکز تبلیغات اسلامی کے صوبائی رہنما علامہ سیف علی ڈومکی، مدرسہ المصطفی خاتم النبیین جیکب آباد کے مدرس مولانا ارشاد علی سولنگی، پیر سید احسان علی شاہ بخاری ،حافظ غلام عباس و دیگر نے خطاب کیا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام پوری انسانیت کے رہبر ہیں لہذا ہر رنگ نسل اور مذہب کے انسان کو شاہ کربلا سے لازوال محبت ہے۔ پاکستان حسینیوں کی سر زمین ہے۔ عصر حاضر کے حسینیوں نے قربانیاں دے کر یہ ثابت کر دیا کہ بم دھماکے اور دھشتگردی پیروان کربلا کے آھنی عزم اور حوصلے کے سامنے شکست کھا گئے۔علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ ہم وارثان شہداء کے ساتھ مل کر پیغام شہداء کو عام کر رہے ہیں۔ تشیع کی چودہ سو سالہ تاریخ دین خدا کی راہ میں ایثار اور شہادت سے عبارت ہے۔

ڈپٹی کمشنر جیکب آباد محمد یوسف شیخ نے کہا کہ شہدائے جیکب آباد پوری قوم کے شہداء ہیں فرقہ واریت اور نفرتوں کو ختم کرتے ہوئے امن و اخوت کے پیغام کو عام کریں گے۔ شہدائے جیکب آباد کے یادگار ٹاور کی تعمیر کے لئے صوبائی حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔ایس ایس پی جیکب آباد سمیر نور چنہ نے کہا کہ آرمی پبلک اسکول پشاور کی طرح سانحہ جیکب آباد میں معصوم بچوں کو دھشت گردی کا نشانہ بنایا گیا پولیس عوام کی خادم اور محافظ ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان  کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ارشد شریف ایک نڈر ،بے باک اور باضمیر انسان تھے انکا پردیس میں بے کسی کے عالم میں ہونے والا قتل درد ناک اور تشویشناک ہے۔ ہم مرحوم کے خاندان اور صحافی برادری سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہیں دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم متاثرہ فیملی کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ارشد شریف نے ہمیشہ حق وسچ کے لیے آواز اٹھائی،اصولوں پر سمجھوتا کرنا انہیں گوارہ نہ تھا اور یہی اصول پسندی ہی ان کی ملک چھوڑنے اور موت کی وجہ بنی۔ارشد شریف دو خاندانوں کا واحد کفیل تھا وہ اپنی قوم کے روشن مستقبل کے لیے سوالات اٹھاتا تھا استحصال زدہ طبقے کی محکم آواز تھا جو اختلاف رائے کو پسند نہ کرنے والے مقتدر حلقوں کو کھٹکتے تھے آج ان کے لیے پوری قوم سراپا احتجاج ہے۔

انہوں نے کہا کہ آخر وطن عزیز کے اندر گھٹن کا ایسا ماحول کیونکر پیدا کر دیا گیا ہے کہ ایک محب وطن پاکستانی کو ملک چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہمارا حکومت وقت سے مطالبہ ہے کہ اس اندوہناک واقعے کی آزادانہ طور پر جوڈیشل کمیشن کے ذریعے فوری اور شفاف تحقیقات کروا کر حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں اور انکی میت کو وطن لائے جانے کے فوری انتظامات مکمل کیئے جائیں۔

وحدت نیوز (جیکب آباد) شہدائے سانحہ شب عاشور جیکب آباد کی ساتویں برسی کے موقع پر شہداء چوک جیکب آباد سے لبیک یا رسول اللہ ریلی نکالی گئی۔ شہر کے مین ڈی سی چوک پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری ایمپلائز ونگ ملک اقرار حسین مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری برادر سلیم صدیقی اور مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے خطاب کرتے ہوئے شہدائے جیکب آباد کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع خطاب کرتے ہوئے ملک اقرار حسین نے کہا کہ شہدائے جیکب آباد نے حسینیت کی راہ میں قربانی دی جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی ہم پیغام شہداء کے آمین ہیں لہذا شہدائے راہ خدا کے مشن اور مقصد کو جاری رکھیں گے۔ مجلس وحدت مسلمین اتحاد امت اور امن و اخوت کی علمبردار جماعت ہے جو فرقہ وارانہ نفرتوں کے خلاف سینہ سپر ہے۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے محمد سلیم صدیقی نے کہا کہ شہداء کی یاد میں تقریب کا مقصد راہ شہداء کو زندہ رکھنا اور ان کے مشن و ھدف سے تجدید عہد ہے۔ سانحہ جیکب آباد میں ملوث مجرموں اور ان کے سہولت کاروں کو نشان عبرت بنانا ضروری ہے۔

اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ حکومت سندھ نے شہدائے جیکب آباد کے یادگار ٹاور کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا جو ابھی تک وفا نہیں ہوا۔ یادگار شہداء ٹاور تعمیر کرکے شہداء کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا جائے ۔

 انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان روز اول سے آج تک وارثان شہداء کے شانہ بشانہ کھڑی ہے وارثان شہداء جیکب آباد شکار پور اور چھلگری اس بات کی گواہی دیں گے کہ ہم نے کبھی بھی شہداء کے وارثوں کو اکیلا نہیں چھوڑا۔

انہوں نے ملک بھر میں کالعدم دہشت گرد تنظیموں اور تکفیری گروہ کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت شرپسند تکفیری گروہ کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کو روکے۔ کیونکہ کالعدم دہشت گرد تنظیم کی سرگرمیاں ملکی عزت و وقار اور امن کے لئے خطرہ ہیں ۔

وحدت نیوز(خوشاب)علامہ ظہیر الحسن کربلائی مرکزی کوآرڈینیٹر کا دورہ تحصیل گروٹ ۔موضع محب پور میں جناب مولانا سید عمار یاسر شاہ سے ملاقات کی اور انہیں ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع خوشاب بننے پر مبارک باد دی  اور ایک ضلعی صدر کو کیسا ہونا چاہیئے ۔ اس کی کیا ذمہ داریاں ہوتی ہیں اور ضلع کے مسائل کو کن لوگوں سے ڈسکس کرنا ہے جیسےتنظیمی موضوعات پرتفصیلی گفتگوکی ۔ پہلے مرحلہ میں ضلعی کابینہ تشکیل دے کر ضلع خوشاب میں  10یونٹ کی تشکیل اور قیام عمل لایا جائے ۔ ضلعی کابینہ کی تشکیل سے احساس تنہائی بھی ختم ہو جائیگا اور کام کی رفتار بھی بڑھے گی ۔ اور باہمی مشاورت سے کئی چھوٹے چھوٹے مسائل لوکل سطح پر حل کر لیے جائیں گے ۔

ان شاءاللہ کسی اہم اور ضروری ایشو کو سنجیدگی کے ساتھ پہلے فرصت میں صوبائی مسئولین کو مطلع کریں ۔ صوبہ مرکز سے رابطہ کرے گا ۔یہی تنظیم اور تنظیمی نظم ہے ۔ضلع کے وسائل اپنے ضلع سے اکٹھے کیے جائیں اور ضلع میں ہی خرچ کیے جائیں ۔ کسی مسئلے میں انتظار کیے بغیر خود سے اور اپنی ضلعی کابینہ کی مدد سے حل کریں ۔ جتنی مشاورت کریں گے مشکلات کم ہونگے کسی کو اپنے اوپر مسلط نہیں کرنا بلکہ جب کابینہ فیصلہ کر لے تو عمل کی طرف جانا ہے ۔

دستور مجلس وحدت مسلمین آپ کو دے دیا جلد ہی مسئولین کے رہنما اصول ارسال کیے جائیں گے ۔ اس ملاقات میں تاکید کی گئی کہ مجلس وحدت مسلمین  پاکستان ضلع خوشاب کا پہلی فرصت میں ایک وٹس ایپ گروپ تشکیل دیا جائے تاکہ بہتر مشاورت ہو سکے ۔جناب مولانا عمار یاسر شاہ صاحب نے برادر ظہیر کربلائی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پہلے مرحلہ میں آپ اپنی سرپرستی میں رہنمائی کرتے رہیں ۔ ان شاءاللہ جلد ہی ہم اپنے پاؤں پر کھڑے ہو جائیں گے ۔

وحدت نیوز(کویت) خاتم الانبیاء ویلفیئر سوسائٹی کویت (مجلس وحدت مسلمین کویت ) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت سید شہباز شیرازی انکی رہائشگاہ سلوی پرمنعقد ہوا، جس میں تمام سینئر ارکان نے شرکت کی، پانچ سال سے موجودہ صدر مجلس وحدت مسلمین کویت برادر سیف علی کی تنظیمی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا اور انکی سربراہی میں ایک سات رکنی کمیٹی کا قیام عمل میں آیا جوآئندہ تین سال کیلئے ایم ڈبلیوایم کویت کےصدر کے انتخاب سے قبل تین ماہ کے عرصے میں رکنیت سازی مہم کے ذریعے تنظیم کی تعارفی مہم اور ممبرسازی کے مرحلے کے بعد نئے صدر کے انتخاب کیلئے زمینہ فراہم کرے گی۔

 اراکین سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی نمائندہ سید شہباز شیرازی نے کہا کہ آج قوم کو چیئرمین مجلس وحدت مسلمین، قائدوحدت ، ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ کہ صورت میں ایک مخلص انتھک نڈر بے باک شجاع اور بابصیرت قیادت میسر ہے جس نے ہمیشہ مشکل حالات میں قوم کی رہنمائی اور کارواں وحدت کو کامیابی کی منزل سے ہمکنار کیا ہے، تمام ارکان نے قائدوحدت کی قیادت پر غیر متزلزل یقین اور انکا بھرپور ساتھ دیتے رہنے اور انکے مظبوط ہاتھوں کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی نے کینیا میں سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد شریف ایک محب وطن ذمہ دار صحافی تھے انہیں حب الوطنی کی سزا دی گئی ہے ارشد شریف کا خاندان شہداء کا خاندان ہے جس نے وطن کی خاطر اپنی قیمتی جانوں کا نظرانہ پیش کیا اور آج ارشد شریف بھی شہید ہوگئے۔

 انہوں نے کہا کہ دنیا بھر بلخصوص پاکستان میں صحافیوں کے حقوق کی صورتحال کرب ناک ہے۔صحافیوں پر تشدد ،دھمکایا جانہ، حملے اور گرفتاریوں کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے ایشائی ممالک میں رپورٹنگ کی پاداش میں قتل کیے جانے والے صحافیوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کا بیہمانہ قتل آزادی صحافت پر حملہ ہے وہ پاکستان میں ملک دشمن بیرونی قوتوں کی مداخلت کے سخت مخالف تھے وہ ملکی سالمیت و خود مختاری اور وقار کو ہمیشہ مقدم رکھتے تھے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعہ کو عالمی سطح پر اٹھایا جائے اور اس کے پیچھے چھپے عناصر کو بھی بے نقاب کیا جائے۔

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین ملتان کے صدر علامہ وسیم عباس معصومی نے وفد کے ہمراہ سیوڑہ چوک یونٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر ضلعی سیکرٹری تعلیم سید عاصم نقوی، ضلعی ترجمان ایم ڈبلیو ایم ملتان ان کے ہمراہ تھے۔ یونٹ صدر قاسم علی نے یونٹ اراکین کے ہمراہ ضلعی صدر کو خوش آمدید کہا۔ علامہ وسیم عباس معصومی نے اس موقع پر یونٹ اراکین سے تنظیم کی اہمیت اور ایک رُکن کی ذمہ داریوں کے حوالے سے گفتگو کی۔

 علامہ وسیم عباس معصومی نے کہا کہ جماعت کا ایک ایک کارکن اس ملک کا محب وطن شہری ہے، قومی معاملات میں ایم ڈبلیو ایم کے کارکن کی ذمہ داری عام شہری سے زیادہ ہے، آج ایک طرف اسلام دشمن طاقتیں مذہب کو بدنام کرنے پر تلی ہیں دوسری طرف ملک دشمن عناصر دھرتی ماں کو کمزور کرنے کی سازشیں بُن رہے ہیں، ہمیں اپنے کردار سے ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دینا ہے۔ اس موقع پر یونٹ کابینہ بھی موجود تھی، ضلعی صدر یونٹ کو درپیش مشکلات کو حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

وحدت نیوز(بنوں) مجلس وحدت مسلمین اور مجلس علمائے شیعہ کے رہنماء علامہ سید عبدالحسین الحسینی کی سربراہی میں ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن (ر) عون حیدر گوندل سے خصوصی ملاقات کی۔

 اس ملاقات میں صوبائی سیکرٹری نشر و اشاعت مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ ذاکر نوروز علی کربلائی، ضلعی رہنماء ذوالفقار علی اور جاوید اقبال حیدری بھی موجود تھے۔

اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور سمیت ضلع بنوں کی صورتحال پر بات چیت ہوئی، آخر میں نوروز علی کربلائی نے ڈپٹی کمشنر بنوں کا شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام مرکزی کردار سازی ورکشاپ نومبر کے آخری ھفتہ میں اسلام آباد میں ہوگی۔جسمیں ملک بھر سے صوبائی کابینہ کے اراکین شریک ہونگے۔مرکزی رہنما اور سینئراساتید مختلف علمی ،فکری اور ثقافتی موضوعات پر لیکچر دینگے۔ایم ڈبلیوایم کےوائس چئیرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ ایم ڈبلیوایم کے زیر اہتمام مرکزی کردارسازی ورکشاپ برائے صوبائی مسئولین انشاءاللہ 25،26،27 نومبر کو جامعہ امام صادق ؑ اسلام آباد میں منعقد ہوگی ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree