The Latest

وحدت نیوز( ڈیرہ مراد جمالی) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا ہے کہ حضرت عباس ابن علی علیہ السلام شجاعت، وفا اور قربانی کی عظیم مثال ہیں۔ انکی شخصیت ہمیں صبر و استقامت کا درس دیتا ہے۔ یہ بات انہوں نے ڈیرہ مراد جمالی میں جشن ولادت باسعادت حضرت عباس ابن علی علیہ السلام کے موقع پر مرکزی امام بارگاہ امام صادق علیہ السلام میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے حضرت عباس علیہ السلام کی شجاعت، وفاداری اور ایثار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عباس علیہ السلام کی حیات مبارکہ صبر، استقامت اور دینِ اسلام کی سربلندی کے لئے بے مثال قربانیوں سے عبارت ہے۔ ان کی شخصیت ہمیں وفاداری اور بھائی چارے کا درس دیتی ہے، جو آج کے دور میں مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ شرکاء کو بھی حضرت عباس علیہ السلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے اور معاشرے میں اتحاد و اخوت کو فروغ دینے کا عزم کرنا چاہئے۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید قادر شاہ، ضلعی صدر سید بہار علی شاہ، نائب صدر سید سعید علی شاہ سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین عالی مقام علیہ السلام کی حیات طیبہ عالم انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حبیب چوک جیکب آباد میں جشن ولادت حضرت امام حسین علیہ السلام و حضرت ابوالفضل العباس علمدار علیہ السلام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جشن میلاد سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کشتی نجات اور چراغ ہدایت ہیں۔ اسی لئے عصر حاضر کی انسانیت کو ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عصر حاضر کے یزیدیوں کو عبرت ناک شکست دینی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ میلاد امام حسین علیہ السلام کے موقع پر زمین و آسمان والے سبھی خوش ہیں۔ روایت ہے کہ تین شعبان المعظم کو امام حسین علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر جنت کو سجایا گیا۔ اس موقع پر تقریب جشن سے خطاب کرتے ہوئے انجمن سپاہ علی اکبر علیہ السلام کے چیئرمین سید احسان علی شاہ بخاری نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام پوری انسانیت کے رہبر اور رہنماء ہیں۔ اسی لئے ہر مذہب، رنگ اور نسل کے انسان آپ سے عقیدت رکھتے ہیں اور آپ کو اپنا رہبر اور رہنماء مانتے ہیں۔ تقریب میں معروف قصیدہ خوان عرفان علی درویش، غلام شبیر پنجتنی، وقار حسین، عشق علی لاہوتی و دیگر نے بارگاہ اہل بیت (ع) میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر میلاد امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علمدار علیہ السلام کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے لاہور میں کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کسی صورت بھی مظلوم کشمیریوں کی آزادی تحریک کو نہیں روک سکتا، وہ وقت دور نہیں جب مظلوم کشمیری عوام کیلئے آزادی کا سورج طلوع ہوگا، کیونکہ بھارت ایک ایسی ریاست ہے، جس نے ہمیشہ سے اقلیتوں پر ظلم ڈھایا اور مظلوم کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانا چاہا، لیکن مظلوم کشمیری مسلمانوں نے بھارت کی ہر کوشش کو ناکام بناتے ہوئے اپنی جدوجہد جاری رکھی اور کسی صورت بھی بھارت کے فارمولے کو قبول نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان شاءاللہ ہم اول وقت سے مظلوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔
 
علامہ علی اکبر کاظمی نے کہاکہ بھارت جیسی ناکام ریاست یہ بھول چکی ہے کہ حکومت کفر سے قائم رہ سکتی ہے لیکن ظلم سے نہیں اور ظلم جب بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے، ہمیں مولائے کائنات علی ابن ابی طالب علیہ السلام نے یہ درس دیا ہے، کہ ہم ہر مظلوم کے حمایتی اور ہر ظالم کیخلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل ان شاءاللہ  پنجاب بھر میں مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں ریلیاں اور سیمینار منعقد ہوں گے، ہم کشمیر کی آزادی تک مظلوم کشمیریوں کیساتھ ہیں اور اس وقت تک ان کیساتھ ہیں، جب تک کشمیر ایک آزاد ریاست کے طور پر نمودار نہیں ہوجاتا کیونکہ ہم کل بھی حق و صداقت کے امین تھے اور آج بھی انکار حقیقت نہ کریں گے۔

وحدت نیوز (جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ علماء کرام پیغام انبیاء کے وارث ہیں، اس لئے ان کے اوپر بڑی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ علماء کرام اور معلمین قرآن مجید کو اپنے کردار سے لوگوں کو دین کی طرف بلانا چاہئے۔ ان کی سیرت اور کردار سے کردار انبیاء اور آئمہ اہل البیت علیہم السلام کی خوشبو آنی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعۃ المصطفی خاتم النبیین صلی اللہ علیہ والہ وسلم جیکب آباد میں منعقدہ علمائے کرام اور معلمین قرآن کریم کے اجلاس میں "عصر حاضر میں علماء کرام اور معلمین قرآن مجید کی ذمہ داریاں" کے عنوان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تقریب میں مجلس علمائے مکتب اہل بیت ضلع جیکب آباد کے صدر علامہ سیف علی ڈومکی، نائب صدر مولانا ارشاد علی انقلابی اور مکاتب ولایت کے مولانا عبدالخالق منگی، مولانا منور حسین سولنگی، ملت جعفریہ عزاداری کونسل کے ضلعی جنرل سیکرٹری سید غلام شبیر نقوی اور ضلع بھر کے معلمین شریک ہوئے۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ نماز جمعہ ایک اجتماعی عبادت ہے، جس میں لوگوں کو تقویٰ الٰہی اور کردار سازی کی دعوت کے ساتھ ساتھ عصر حاضر میں امت مسلمہ کے مسائل مشکلات سے آگاہ کرنا چاہئے اور ساتھ ہی انہیں عصر حاضر میں اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کی طرف متوجہ کرنا چاہئے۔ نماز جمعہ کے خطبات کو بامقصد بنا کر ہم معاشرے کی اصلاح کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی مساجد کو آباد کرنا چاہئے۔ ہر امام جماعت کو مدیریت مسجد کا کورس کرنا چاہئے۔ مسجد عبادت و عبودیت الٰہی کا مرکز ہونے کے ساتھ ساتھ تعلیم و تربیت اور امت مسلمہ کے اجتماعی مسائل اور فلاحی کاموں کا مرکز ہونی چاہئے۔ جہاں لوگوں کی دین اور دنیا کو آباد کرنے کا جامع منصوبہ پیش کیا جائے۔

بعد ازاں علامہ مقصود علی ڈومکی سے چند روز قبل اغواء ہونیوالے نوجوان محمد مزمل سولنگی کے اہلخانہ نے ملاقات کی۔ مزمل سولنگی کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ مغوی ڈرائیور کی بازیابی کے موقع پر ان کے اہل خانہ نے مدرسہ المصطفٰی خاتم النبیین پہنچ کر علامہ مقصود علی ڈومکی کو ہار پہنائے اور ان کی بازیابی کے لئے مسلسل آواز اٹھانے اور مظلوموں کے لئے جدوجہد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے مغوی مزمل سولنگی کو پھولوں کے ہار پہنا کر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اغواء برائے تاوان اور بدامنی ناسور بن چکی ہے۔ سندھ کے عوام کو امن چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی عنایت، ایس ایس پی جیکب آباد پولیس اور دیگر دوستوں کی کوششوں کے نتیجے میں مغوی کی جلد بازیابی عمل میں آئی۔ جس پر ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ایکس پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تمام عالم اسلام کو شہنشاہ وفا سقائے حرم حضرت عباس علمدار علیہ السلام کی ولادت باسعادت مبارک ہو!‏آپؑ کی وفا، شجاعت اور ایثار کی روشن مثالیں آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ موجودہ دور میں، جب دنیا بے یقینی، انتشار اور مشکلات کا شکار ہے، حضرت عباسؑ کی زندگی ہمیں سکھاتی ہے کہ حق و انصاف کے لیے ڈٹ جانا، بے لوث خدمت کرنا اور اصولوں پر ثابت قدم رہنا ہی اصل کامیابی ہے۔‏آپؑ کی قربانی ہمیں یہ پیغام دیتی ہے کہ ظلم کے خلاف خاموشی بھی ایک ظلم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج، جب کمزوروں کی آواز دبائی جا رہی ہے، ہمیں حضرت عباسؑ کے کردار سے حوصلہ لیتے ہوئے عدل و انصاف کو فروغ دینا، ضرورت مندوں کا سہارا بننا اور انسانیت کی خدمت کے لیے اٹھ کھڑا ہونا ہوگا۔‏حضرت عباسؑ کی وفاداری اور بہادری صرف کربلا تک محدود نہیں، بلکہ ہر دور کے لیے ایک درس ہے۔ آئیں، ہم ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اتحاد، محبت اور ایثار کی روشنی پھیلائیں اور اپنے معاشرے میں حق و سچائی کا عَلَم بلند کریں۔

وحدت نیوز(فیصل آباد)عزداری ونگ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی جانب سے فیصل آباد پریس کلب میں 3 شعبان ولادت امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے حسینؑ  رب کا حسینؑ  سب کا کے عنوان سےصوبائی صدر ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی کی سربراہی میں عظیم الشان سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار کی صدارت مرکزی صدر عزاداری ونگ ملک اقرار حسین علوی نے کی۔مجلس وحدت مسلمین کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔مرکزی کوآرڈینیٹر برائے اجرائی امور ایڈوکیٹ آصف رضا نے خصوصی شرکت کی ۔

سیمینار میں آمد پرمہمانان گرامی کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔سیمینار سے مختلف مسالک و مکاتب فکر کے علماء کرام سکالرز اور سول سوسائٹی کی برجستہ شخصیات نے خطاب کیا۔سیمینار میں تمام شعبہ ھائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔جشن ولادت نواسہ رسول امام عالی مقام کی مناسبت سے انکی لازوال قربانی اور ان کےمقام ومنزلت پہ روشنی ڈالی گئی۔

مقررین نے قومی و ملی وحدت اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ پہ گفتگو کی اور کہا کہ اسوہ شبیری ہم حسینیت کے پرچم تلے جمع ہونے کی دعوت دیتا ہے۔مہمان خصوصی علامہ سید احمد اقبال رضوی نے اسوہ شبیری کے پہلو اجاگر کئے ۔سیمینار کے آخر میں ولادت امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا،میڈیا کے نمائندگان کی بڑی تعداد نے سیمینار کی کوریج کی۔

وحدت نیوز(شکارپور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر عوام کو شدید تشویش ہے۔ بدامنی کے سبب نظام زندگی مفلوج ہو چکا ہے اور تاجر مزدور کسان شہری سبھی پریشان ہیں۔ چوری ڈاکے اغوا برائے تاوان روز کا معمول بن چکا ہے۔ یہ بات انہوں نے ضلعی نائب صدر دولہا دریا خان جتوئی، تحصیل جنرل سیکرٹری سعید احمد خروس اور وحدت یوتھ ونگ کے رہنماء مستنصر مہدی کے ہمراہ گڑھی یاسین پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے، اور یوں لگتا ہے جیسے امن کا پرندہ یہاں سے اڑ چکا ہے۔ بڑھتی ہوئی بدامنی کے باعث شہری اور ہندو تاجر نقل مکانی پر مجبور ہو رہے ہیں۔ لوگوں کی جان و مال اور جائیداد غیر محفوظ ہو چکی ہے۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ چوری، ڈکیتی اور گھروں میں ڈاکے بڑھتے جا رہے ہیں، جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہاں جنگل کا قانون نافذ ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کہیں نظر نہیں آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شکار پور کے ضلع صدر ایم ڈبلیو ایم اور جنرل سیکرٹری کی کاریں چوری ہوئیں۔ نائب صدر کی بھینس اور موٹر سائیکل چوری ہوئی۔ جیکب آباد کے وسطی علاقے میں، سٹی تھانے کی حدود میں، سینما روڈ پر دن دہاڑے مسلح افراد نے دکاندار عطا محمد خارانی سے ایک لاکھ روپے نقد اور موبائل فون چھین لیا اور باآسانی فرار ہو گئے۔ روزانہ درجنوں ایسے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ جن میں مسلح افراد باآسانی واردات کرکے نکل جاتے ہیں اور پولیس کا کوئی کردار نظر نہیں آتا۔ آخر قانون نافذ کرنے والے ادارے کب حرکت میں آئیں گے؟ یہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سندھ، سندھ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ اپنی پالیسی درست کریں اور شہریوں کے جان و مال کو محفوظ بنائیں۔ ہم بار بار یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ ڈاکو راج کے خلاف فوج اور رینجرز کا آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے۔ شہروں میں CCTV کیمرے کا نیٹ ورک بحال کیا جائے اور پولیس کا گشت بڑھایا جائے۔ بصورت دیگر ہم شہریوں کے ساتھ مل کر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔

وحدت نیوز(سکردو) یوم ولادت باسعادت جگر گوشہ بتول حضرت امام حسین علیہ السلام کے سلسلے میں ایم ڈبلیو ایم سیکرٹریٹ سکردو میں ایک پروقار جشن ولادت کا اہتمام کیا گیا۔ جشن کے پروگرام میں بلتستان کے معروف منقبت خوانوں نے نذرانہ عقیدت پیش کیے۔

 جشن ولادت کی تقریب میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں کے ساتھ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور عوام کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر جشن ولادت حضرت امام حسین کا کیک بھی کاٹا گیا۔

وحدت نیوز(تہران) ایرانی پارلیمنٹ کی خصوصی دعوت پر اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی محمد کاظم میثم ،ممبر جی بی کونسل و پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری ،رکن اسمبلی سید سہیل عباس اور رکن اسمبلی وزیر محمد سلیم نے ایرانی پارلیمنٹ کے ادارہ برائے قانون سازی و تحقیق کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایرانی پارلیمنٹ کے ریسرچ انسٹیٹیوٹ برائے قانون سازی کے سربراہ موجود تھے۔ انہوں نے ایرانی پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی اور اس کے طریقہ کار پر مفصل بریفنگ دی۔

انہوں کہا کہ مذکورہ ادارہ پارلیمنٹ کا بنیادی اور مرکزی ادارہ ہے کسی بھی ایکٹ کو اسمبلی سے لانے سے مختلف ماہرین اس کی تکنیکی نوعیت کاجائزہ لیتا ہے۔ جائزہ لینے کے بعد اسمبلی میں قانون پیش کرنے سے قبل پائلٹ پروجیکٹ کیا جاتا ہے اور عوامی رائے بھی طلب کی جاتی ہے۔اسکے بعداسمبلی میں ٹیبل کرکے مختلف مراحل سے گزرنے کے بعد قانون کی شکل اختیار کیا جاتا ہے۔ ادارہ کے خصوصی دعوت پر آنے پر گلگت بلتستان کے پارلیمانی وفدکا خیرمقدم بھی کیا۔

اپوزیشن لیڈر اور اراکین اسمبلی نے کہا کہ ایران اور پاکستان کا ثقافتی و تاریخی ورثہ صدیوں پر محیط ہے۔ دونوں ممالک کے تعلقات کو بہتر بناکر خطے کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنائی جاسکتی ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ دونوں ممالک کے پارلیمانی تجربات و مشاہدات کی منتقلی کا آغاز مستحسن ہے۔ پارلیمنٹ کسی بھی ملک کا بنیادی ادارہ ہے جس پر عوام کا اعتماد ہوتا ہے۔ پاکستان میں پارلیمانی روایات ایران سے بھی قدیمی ہے۔ اس سلسلے میں دونوں ممالک مزید پارلیمانی تجربات کو ایکسچینج کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

وحدت نیوز(قم)جامعہ روحانیت گلگت بلتستان کے زیراہتمام ایک عظیم الشان محفل کا انعقاد ہوا جس میں پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم جی بی کاظم میثم و اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی،رکن جی بی کونسل و پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری ،رکن جی بی اسمبلی وزیر محمد سلیم اور رکن جی بی اسمبلی سید سہیل عباس نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔

 اس اجتماع میں قم میں زیرتعلیم گلگت بلتستان کے علماۓ کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جامعہ روحانیت نے اپوزیشن لیڈر اور دیگر رفقائے کرام کی سیاسی جدوجہد کو سراہا اور قومی سطح پر علاقائی حقوق کے لیے جاری کاوشوں کا خیرمقدم کیا۔ اپوزیشن لیڈر نے علمائے قم کی جانب سے عزت افزائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

 انہوں نے اپنی گفتگو میں کہا کہ معاشرہ کی تعمیر و ترقی کے لیے ضروری ہے کہ معاشرہ علم و منطق پر قائم ہو۔ معاشرہ میں علم و حکمت حاوی نہ ہو تو اس معاشرہ کا شیرازہ بکھرنے میں دیر نہیں لگتی۔

 انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کی سماجیات میں علماء کے کرادار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ تہذیب و ثقافت کو حفظ کرنا ہو یا حقوق کی جدوجہد کرنی ہو علمائے کرام کی سرپرستی قابل تحسین رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایران میں پاکستان کے نمائندہ ہیں۔ ہم جزیات پر یااندرونی معاملات پہ بات نہیں کریں گے۔ ملک کی حمیت و وقار کا خیال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ہمارا ملک کسی سے بھی انسانی و قدرتی وسائل کے اعتبار سے کم نہیں ہے۔ ہم میں سے ہر کوئی نظام کی بہتری کے اپنا حصہ ڈالیں تو اسلامی ممالک کو لیڈ کرنے کی صلاحیت ہم رکھتے ہیں۔ ہم اندرونی موضوعات کو ملک سے باہر ڈسکس ہی نہیں کریں گے۔ ہماری اپنی پہچان اور اپنا مقام ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں عوامی بیداری میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس معاشرہ پر علم و حکومت کو حاوی کرنی کی ضرورت ہے۔ نوجوانوں کے شعور کو جہت دینا وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ گلگت بلتستان کے علما نے پوری دنیا میں اپنا مقام بنایا ہوا ہے۔ علمی فکری طور پر علما کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ اسی طرح دیگر سماجی، اقتصادی، سیاسی اور دیگر میدانوں میں دنیا میں پہچان بنانے کی ضرورت ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ قم مشہد نجف اور دیگر حوزوں میں زیرتعلیم علمائے کرام گلگت بلتستان کی تہذیب و ثقافت اور فکر و شعور کے حفاظت کے ضامن ہیں۔ علما کا سماج میں نقش سب سے بین اور واضح ہے۔

Page 26 of 1554

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree