The Latest

وحدت نیوز(سبی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع سبی کے علاقے بختیار آباد ڈومکی کا دو روزہ دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بختیار آباد ڈومکی میں زیر تعمیر مسجد پہ منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ مسجد اللہ کا گھر اور عبادت و عبودیت الہی کا مرکز ہے۔ اسلامی معاشرے میں مسجد کو مرکزی حیثیت حاصل ہے جہاں انسانوں کو دین اور دنیا کی بھلائی کا راستہ دکھایا جاتا ہے۔ مسجد کی تعمیر میں حصہ لینا مسجد کو آباد رکھنا مسجد کی صفائی اور روشنی میں کردار ادا کرنا عظیم عبادت ہے۔ خادم مسجد کا اعزاز بہت بڑا اعزاز ہے۔

 انہوں نے کہا کہ آل محمد ﷺ سے محبت ایمان کی نشانی ہے۔ جبکہ آل رسول ﷺ سے بغض اور دشمنی کفر و نفاق کی علامت ہے۔علامہ مقصود علی ڈومکی نے بختیار آباد ڈومکی کے سابقہ چیئرمین میر سیف اللہ خان ڈومکی ،ڈاکٹر محمد اکبر سولنگی ،محمد رفیق اعوان، جاوید علی ڈومکی ،اقرار علی ڈومکی ،شیر علی لاشاری و دیگر سے ملاقات کی۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےعلامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی ابتر صورتحال پر تشویش ہے۔ مین شاہراہ پر دن دھاڑے صوبائی وزیر اور رکن صوبائی اسمبلی کے محافظوں سے اسلحہ چھینا گیا۔ گورنمنٹ کی رٹ کمزور ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ قائدوحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونا سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے۔ جعلی حکومت کی جانب سے ملک کے ایک جید عالم دین کے خلاف انتقامی کارروائی پر عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) وحدت یوتھ ونگ پاکستان کےزیر اہتمام دوسرےآٹی کورس کااسلام آباد میں انعقاد، کثیر تعداد میں نوجوانوں کی شرکت، وحدت یوتھ ونگ پاکستان کے مرکزی صدر علامہ تصور علی مہدی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ وحدت یوتھ ونگ پاکستان کا عزم ہے کہ اپنے نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر بے روزگاری کو ختم کیا جائے ہم نے کوشش کی ہے نوجوانوں کو ڈجیٹل مارکیٹنگ، اور گرافکس، ڈیزائننگ اور آئی ٹی کے مختلف کورسز کروا رہے ہیں اس سلسلے کو مزید وسیع کیا جائےگا،ہمارا ہدف ہے کہ آنے والی نسلوں کو وحدت یوتھ کے پلیٹ فارم سے باہنر بنایا جائے تاکہ نوجوانوں کی مایوسی دور ہوسکے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے ایک مذمتی بیان میںکہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آباد لیجنڈ ہوٹل میں منعقدہ قومی کانفرنس کو حکومتی دباؤ اور ہینڈلرز کی مداخلت کے باعث منسوخ کروانا جمہوری اقدار اور آئین پاکستان کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ یہ عمل ملک میں جاری غیر اعلانیہ مارشل لاء، جمہوری حقوق کی پامالی، اور آزادی اظہار پر قدغن کا واضح ثبوت ہے۔

ریاستی جبر کے ذریعے عوام کی آواز کو دبانے، چادر و چار دیواری کی حرمت کو پامال کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔ پاکستان میں اس وقت جنگل کا قانون نافذ کیا جا رہا ہے، لیکن  تحریک تحفظ آئین پاکستان کے قائدین نے یہ واضح کیا ہے کہ یہ قومی کانفرنس ہر حال میں منعقد ہو گی، چاہے ہمیں سڑکوں پر ہی کیوں نہ کرنا پڑے۔طاقت کے نشے میں مست عناصر ملکی صورتحال کی سنگینی کا ادراک کریں، ورنہ تاریخ ان کے ان جابرانہ اقدامات کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مرکزی صدر وحدت یوتھ پاکستان علامہ تصور علی مہدی نے اپنے اک بیان میں کہا کہ قائد وحدت سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ کے حق و سچ کا ساتھ دینے، آئین کی بالادستی، پارلیمان کی مضبوطی اور عوامی حقوق کی جدوجہد کے جرم میں ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔ ہم نااہل اور متعصب حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ وارنٹ گرفتاری کو فی الفور واپس لیا جائے۔

اگر حکومت نے ظلم و جبر کا راستہ نہ چھوڑا تو قائدین کے حکم پر عوامی اور جمہوری مزاحمت کا حق محفوظ رکھتے ہیں، نااہل حکمران یہ بات زہن نشین کر لیں کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ہماری ریڈ لائین ہیں، اگر اہل اقتدار اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آئے اور علامہ راجہ ناصر عباس کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو پھر حالات کی تمام تر زمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صدر سید علی رضوی نے کہا ہے کہ ہم سربراہ مجلس وحدت مسلمین، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے وارنٹ گرفتاری کو حکومت کی بوکھلاہٹ اور انتقامی سیاست کا واضح ثبوت قرار دیتے ہیں۔ یہ کارروائی حق و صداقت کی آواز کو دبانے کی ناکام کوشش ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ایک بے باک، نڈر اور اصول پسند رہنما ہیں، جو ہمیشہ مظلوموں کے حق میں اور ظالموں کے خلاف سینہ سپر رہے ہیں۔ ان کی شجاعت اور جرات مندانہ مؤقف کو اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے متزلزل نہیں کر سکتے۔

اگر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کو گرفتار کیا گیا تو سخت ردعمل دیں گے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پاکستان کے کروڑوں محب وطن محروموں اور مظلوموں کی آواز اور امید ہیں، انہیں گرفتار کیا گیا تو پھر حالات کی ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہو گی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما و صدر انجمن امامیہ کچورا سکردو بلتستان علامہ شیخ اعجاز حسین بہشتی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ ہم حکومت کی جانب سے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے خلاف جاری کردہ وارنٹ گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ یہ اقدام دراصل حکومت کی بوکھلاہٹ اور ایک گھناؤنی انتقامی کاروائی کا مظہر ہے، جسے پاکستانی قوم کسی بھی صورت قبول نہیں کرے گی۔علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نہ صرف ملت تشیع بلکہ پورے پاکستان کے ہر مظلوم اور محکوم طبقے کی آواز ہیں۔ ان کی قیادت میں ہمیشہ امن، اتحاد اور انصاف کا پیغام دیا گیا ہے۔ ان کے خلاف کوئی بھی انتقامی کاروائی نہ صرف حکومتی بدنیتی کو عیاں کرتی ہے بلکہ یہ اس کرپٹ نظام کی شکست خوردہ پالیسیوں کا کھلا ثبوت ہے۔ملت جعفریہ ایک پرامن اور مہذب قوم ہے، جس نے ہمیشہ قانون و انصاف کی پاسداری کی ہے۔ مگر ناجائز اور مسلط شدہ حکمرانوں کی یہ انتقامی کاروائیاں ان کے اقتدار کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوں گی۔ ہم حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے باز رہے، ورنہ اس کے بھیانک نتائج برآمد ہوں گے، جس کی تمام تر ذمہ داری خود حکومت پر عائد ہوگی۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے خلاف جاری کردہ وارنٹ فوری طور پر واپس لیے جائیں اور ہر قسم کی انتقامی سیاست کو ترک کیا جائے۔ پاکستانی قوم ہر ظالم کے خلاف اور ہر مظلوم کے ساتھ کھڑی ہےاور رہے گی۔ گلگت بلتستان سے لے کر بلوچستان تک اس کے شدید ردعمل آئیں گے اور عوام اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کریں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس علمائے مکتب اہل بیتؑ کے صدر علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے اپنے بیان کہا ہے کہ ہم حکومت کی جانب سے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے خلاف جاری کردہ وارنٹ گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ یہ اقدام دراصل حکومت کی بوکھلاہٹ اور ایک گھناؤنی انتقامی کاروائی کا مظہر ہے، جسے پاکستانی قوم کسی بھی صورت قبول نہیں کرے گی۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ہر مظلوم اور محکوم طبقے کی آواز ہیں۔ ان کی قیادت میں ہمیشہ امن، اتحاد اور انصاف کا پیغام دیا گیا ہے۔ ملت جعفریہ ایک پرامن اور مہذب قوم ہے، جس نے ہمیشہ قانون و انصاف کی پاسداری کی ہے۔ مگر ناجائز اور مسلط شدہ حکمرانوں کی یہ انتقامی کاروائیاں ان کے اقتدار کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوں گی۔

ہم حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے باز رہے، ورنہ اس کے بھیانک نتائج برآمد ہوں گے، جس کی تمام تر ذمہ داری خود حکومت پر عائدہوگی۔ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے خلاف جاری کردہ وارنٹ فوری طور پر واپس لیے جائیں اور ہر قسم کی انتقامی سیاست کو ترک کیا جائے۔ پاکستانی قوم ہر ظالم کے خلاف اور ہر مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے، اور رہے گی۔

وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان (MWM) کے امور خارجہ کے سیکرٹری علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے پارٹی کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی گرفتاری کے وارنٹ پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کو سیاسی انتقام اور جمہوری اقدار کے خلاف قرار دیا ہے۔

علامہ ڈاکٹر سید شفقت شیرازی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ اقدام حکومت کی جانب سے سیاسی مخالفین کو دبانے کی کوشش ہے اور اس سے ملک میں جمہوری فضا کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ہمیشہ امن و عدل و آئین کی بالا دستی کے لیے کوشاں رہے ہیں اور ان کے خلاف یہ مقدمہ بے بنیاد اور سیاسی محرکات وانتقام پر مبنی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اس اقدام کے خلاف قانونی اور سیاسی سطح پر ہر ممکن جدوجہد کرے گی اور عوام کو اس ناانصافی کے خلاف آواز اٹھانے کی اپیل کرتے ہیں ۔یاد رہے کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے خلاف حال ہی میں گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا تھا، جس کے بعد سے سیاسی حلقوں میں اس اقدام پر تنقید کی جا رہی ہے۔ اس واقعے نے سیاسی صورتحال کو مزید گرم کر دیا ہے اور اس انتقامی اقدام سے ملک کے سیاسی استحکام پر دور رس اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ ہم سربراہ مجلس وحدت مسلمین، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے وارنٹ گرفتاری کو حکومت کی بوکھلاہٹ اور انتقامی سیاست کا واضح ثبوت قرار دیتے ہیں۔ یہ کارروائی حق و صداقت کی آواز کو دبانے کی ناکام کوشش ہے۔علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ایک بے باک، نڈر اور اصول پسند رہنما ہیں، جو ہمیشہ مظلوموں کے حق میں اور ظالموں کے خلاف سینہ سپر رہے ہیں۔ ان کی شجاعت اور جرات مندانہ مؤقف کو اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے متزلزل نہیں کر سکتے۔

ہم واضح طور پر اعلان کرتے ہیں کہ کسی بھی جبر، دھمکی یا غیر آئینی ہتھکنڈے سے ہمیں مرعوب نہیں کیا جا سکتا۔ مجلس وحدت مسلمین ہر حال میں اپنے اصولی اور عوامی جدوجہد کو جاری رکھے گی۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ غیر جمہوری ہتھکنڈوں کے بجائے عوامی مسائل کے حل پر توجہ دے اور سیاسی انتقام کی روش کو ترک کرے۔ہم اس غیر قانونی اور انتقامی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ وارنٹ گرفتاری کو فی الفور واپس لیا جائے۔ اگر حکومت نے ظلم و جبر کا راستہ نہ چھوڑا تو ہم اپنی عوامی اور جمہوری مزاحمت کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

وحدت نیوز (سکردو) شہید ومقاومت شہید حسن نصراللہ، شہید ہاشم صفی الدین ودیگر شہدائے القدس کی لبنان میں تدفین اور نماز جنازہ کے موقع پر سکردو میں ایک عوامی اجتماع منعقد کیا گیاجس میں ہزاروں عاشقان شہید نے بھرپور جوش وجذبے کے ساتھ شرکت کی، یہ شہید سید مقاومت کی یاد میں پاکستانن کا سب بڑا عوامی اجتماع تھا ۔

 اس عوامی اجتماع کی میزبانی ایم ڈبلیو ایم نے کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےانجمن امامیہ بلتستان کے صدر آغاباقر حسین الحسینی، ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر آغا سید علی رضوی، اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم،سید مظاہر الحسینی، شیخ جواد حافظی، شیخ رضا بہشتی،علامہ شیخ اعجازحسین بہشتی ودیگر نے کہاہے کہ شہید مقاومت شہید حسن نصراللہ، شہید سید ہاشم سفی الدین ودیگر شہدائے مقاومت اسلامی نے اپنی جانوں کوقربان کر کے ثابت کرتے کہ محمد واآل محمد  کے ماننے والے ظالم کے ماننے والے ظالم کے سامنے جھکنے سے شہادت کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ ظالم، جابر طاقتوں کے سامنے جھکنے سے بہتر ہے کہ امام حسین ؑ کی طرح شہیدہو جاوں آج ہمیں چاہئے کہ ہم ان شہداء کو سمجھیں کہ انہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ کیوں پیش کیا جو ہمیشہ زندہ رہنا چاہتے ہیں وہ اپنی جانیں قربان کرکے زندہ رہ جاتے ہیں باقی جو زلت وخواری کے ساتھ زندہ رہتاہے ان کا نام نشان مٹ جاتا ہے ان کے اپنے انہیں یاد نہیں رکھتے شہید حسن نصراللہ اور دیگر شہداء القدس سے دشمن ان کی شہادت کے بعد جتنا خوف زدہ ہوئے جتنا ان کی زندگی میں خوف نہیں کھایا تھا ہم بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہمارے اور ہونے والے زیادتیوں پر خاموش نہیں رہیں گے سیاچن سے لے کر دیامر تک کے ایک ایک انچ زمینوں کا ہم حفاظت کریں گے کسی کو عوام پر ظلم ڈھانے کی اجازت نہیں دیں گے ظالم کے سامنے ہم سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہوجائیں گے۔

 اس موقع پر مختلف ایریاز سے لوگ ریلیوں کی شکل میں جلسے میں پہنچے سب سے بڑی ریلی علامہ شیخ اعجازحسین بہشتی کی قیادت میں کچورا سے برآمد ہوئی ،سینکڑوں گاڑیوں میں ہزاروں کی تعداد میں ریلی میں شریک ہوئے، ریلی میں شرکاء ہاتھوں میں شہید حسن نصراللہ ودیگر شہداء کی تصاویر بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر امریکہ ، اسرائیل اور دیگر صہیونی طاقتوں کے خلاف نعرے درج تھے یادگار شہداء لبیک یاحسین ؑ ، لبیک خامنہ، لبیک یانصراللہ کے نعروں سے گونج اٹھے۔

Page 20 of 1554

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree