The Latest
مجلس وحدت مسلمین پنجاب سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے گزشتہ روز ملک بھر اور لاہور میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں یوم عشق رسول اللہ (ص) کے موقع پر کالعدم تنظیموں کے چند مٹھی بھر کارکنوں نے اپنے استعماری آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے بدامنی پھیلانے کی مذموم کوشش کی، ان کا ہدف اور مقصد صرف اور صرف انتشار پھیلانا، عوامی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا تھا۔
علامہ اسدی نے کہا یہ شرپسند عناصر اسلام کا لبادہ اوڑھ کر مغربی مفادات کیلئے کام کرتے ہیں اور وہ اسلام کو بدنام کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ریاستی اداروں کو چاہئے کہ ان شرپسند گروہوں کی سرکوبی کریں۔ علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس میڈیا کی فوٹیج موجود ہیں، وہ فوری طور پر ان شرپسندوں کو گرفتار کرکے ان کے مکروہ عزائم کو بےنقاب کرے۔
علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ اس دن کی حرمت کو پامال کرکے کالعدم تکفیری گروہ نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ اسلام کے زریں اصولوں سے کوسوں دور ہے، ان کا مقصد صرف فساد فی الارض ہے، سرور انبیاء (ص) کی تعلیمات سے ان کو کوئی سروکار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل کی پرامن ریلی نے یہ ثابت کر دیا کہ شدت پسندی ہم سے دور ہے اور محب وطن جماعتوں کی ریلیوں کو متاثر کرنے کیلئے کالعدم تکفیری گروہ کو امریکن قونصلیٹ کی طرف سے ٹاسک دیا گیا تھا، تاکہ لوگوں میں انتشار پیدا کریں اور اس دن کے اصل مقصد سے لوگوں کو دور رکھا جائے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی نے گزشتہ روز ملک بھر اور کراچی میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان میں یوم عشق رسول (ص) کے موقع پر کالعدم تنظیموں نے اپنے استعماری آقاؤں امریکہ و اسرائیل کو خوش کرنے کے لئے مذموم کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ دو روز قبل امریکی سفارت خانہ کی ہدایت پر کالعدم تنظیموں کے شرپسندوں نے یوم عشق رسول (ص) پر سرکاری اور نجی املاک کو نہ صرف نقصان پہنچایا، بلکہ لوٹ مار کرکے یوم عشق رسول (ص) کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی۔
ان کا کہنا تھا کہ شرپسند عناصر کا ہدف اور مقصد صرف اور صرف انتشار پھیلانا، عوامی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا تھا۔ علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ یہ شرپسند عناصر اسلام کا لبادہ اوڑھ کر مغربی مفادات کے لئے کام کرتے ہیں اور اسلام کو بدنام کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔ پاکستان کے ریاستی اداروں کو چاہئے کہ اس شرپسند گروہ کی سرکوبی کریں۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس میڈیا کی فوٹیج موجود ہیں، لہٰذا انہیں چاہیئے کہ فوری طور پر ان شرپسندوں کو گرفتار کرکے ان کے مکروہ عزائم کو بے نقاب کرے۔
ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور شہید ناموس رسالت علی رضا تقوی (ص) کے بھائی مولانا صادق رضا تقوی کا کہنا تھا کہ اس دن کی حرمت کو پامال کرکے کالعدم تکفیری گروہ نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ یہ لوگ اسلام کے زریں اصولوں سے کوسوں دور ہیں، ان کا مقصد صرف فسادالارض پھیلانا ہے۔ سرور انبیاء (ص) کی تعلیمات سے ان کو کوئی سروکار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل کی پرامن ریلی نے یہ ثابت کر دیا کہ شدت پسندی ہم سے دور ہے اور محب وطن جماعتوں کی ریلیوں کو متاثر کرنے کے لئے کالعدم تکفیری گروہ کو امریکن قونصلیٹ کی طرف سے ٹاسک دیا گیا تھا، تاکہ لوگوں میں انتشار پیدا کریں اور اس دن کے اصل مقصد سے لوگوں کو دور رکھا جائے۔
لاہور مجلس وحدت مسلمین کی ریلی میں تمام شیعہ اور سنی تنظیموں کی بھرپور شرکت ، علماء کی سرپرستی میں اسمبلی ہال تک پر امن مارچ ۔ جگہ جگہ خیر مقدمی پینرز آویزاں اور سنی تنظیموں کی طرف س بھرپور استقبال ۔ مولانا ابوزر مہدوی ، مولانا عبدالخالق اسدی ، مولانا احمد اقبال ، مولانا امتیاز کاظمی ، مولانا مظہر نقوی اور شیعہ شہریان کے وقارلحسنین اور دیگر علماء شامل تھے۔ ترانوں ، لبیک یا رسول اللہ ، شیعہ سنی بھائی بھائی ،امریکہ مردہ باد کے فلک شگاف نعرے ، نوجوانوں کا بھرپور جوش و جذبہ ، شہی
دِ ناموسِ رسالت رضا تقوی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے بینرز آویزاں۔ مختلف جماعتوں کے مائک سے ایک دوسرے کے لئے خیر مقدمی نعرے ، جماعتِ اسلامی کے فلوٹ کی طرف سے مجلسِ وحدت مسلمین کے جلوس کا استقبال ۔ وحدت کا عملی مظاہرہ ، لبیک یا رسول اللہ ۔ علماء نے خطاب میں کہا کی حکومت سن لے ہمارا مطالبہ ہے کہ امریکہ سے سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں اور اس گستاخی کا جواب مانگا جائے ، امریکی سفارتکاروں کو ملک بدر کیا جائے۔،ملت بیدار ہو چکی ہے اور اپنے دشمنوں کو پہچان چکی ہے ، آج وہ لوگ دیکھ لیں جو فرقہ واریت کا شور مچاتے ہیں ، تمام مسلمان ایک جگی ہیں ، ایک ساتھ ہیں ، ہم قدم اور ہم آواز ہیں۔ علماء نے کہا کی آج مسلمانانِ پاکستان ایک بات پر ایک مقصد پر متحد ہیں اور یہ امر طاغوتی طاقتوں پر بہت ناگوار ہے ، شیعہ سنی ، بھائی بھائی ہیں اور انشاللہ اسی طرح متحد ہو کر اندرونی اور بیرونی دشمنان کا مقابلہ کریں گے ، اس دنیا میں بدی کا محور امریکہ ہے ، اگر ہماری سرزمین سے ایک مظلوم عافیہ کو اُٹھا کر امریکہ میں کیس چل سکتا ہے تو گستاخؤں کو ہمارے حوالے کرو ہم ان پر یہاں کیس چلائیں گے
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی حکومت سے اپیل پر توہین آمیز امریکی فلم اور اہانت پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفی ( ص ) کے خلاف جمعہ کو ملک بھر میں سرکاری سطح پر تعطیل اور یوم احتجاج کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام ’’ لبیک یا محمد مصطفی ( ص ) مارچ ‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ احتجاجی مارچ مسجد و امام بارگاہ خراسان سے شروع ہوا جو نمائش چورنگی سے گزرتا ہوا بھوجانی ہال کے باہر اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر احتجاجی مارچ میں ہزاروں عاشقان رسول ( ص ) نے شرکت کی جبکہ شرکائے احتجاج نے سروں پر پٹیاں باندھ رکھی تھیں جن پر لبیک یا محمد ( ص ) لکھا ہوا تھا اور ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ مردہ باد، اسرائیل نامنظور، فرانس مردہ باد اور لبیک یا رسول اللہ سمیت فداک یا رسول اللہ، ہماری جانیں آپ ( ص ) پر قربان کے نعرے درج تھے جبکہ شرکائے لبیک یا محمد ( ص ) مارچ نے ہاتھوں میں پاکستان کے پہلے شہید تحفظ ناموس رسالت ( ص ) شہید علی رضا تقوی کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں، واضح رہے کہ شہید علی رضا تقوی گذشتہ اتوار کو اہانت پیغمبر اکرم ( ص ) کے خلاف نکالی جانے والی ’’ لبیک یا رسول اللہ ( ص ) ریلی ‘‘ میں شریک تھے اور امریکن قونصلیٹ پر امریکی قونصلیٹ اور پولیس انتظامیہ کی گولیوں کا نشانہ بنتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔
کراچی میں توہین رسالتؐ اور اسلام مخالف امریکی فلم کے خلاف نکالی جانے والی ’’ لبیک یا محمد ( ص ) مارچ ‘‘ کے شرکاء سے شہید ناموس رسالت علی رضا تقویؒ کے بھائی مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا صادق رضا تقوی، علامہ قاضی احمد نورانی، مولانا عقیل انجم اور شہید علی رضا تقویؒ کی ہمشیرہ نے خطاب کیا۔ اس موقع پر علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ مرزا یوسف حسین، مولانا حیدر عباس، علامہ آغا آفتاب حیدر جعفری، مولانا محمد حسین کریمی، مولانا شوکت مغل اور مولانا علی انور جعفری بھی موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہمارا خون، ہمارے گھر، ہماری ہر وہ چیز جو ہمیں اللہ تعالی نے عطا کی ہے ہم تیار ہیں کہ پیارے نبی کریم حضرت محمد مصطفی ( ص ) کی حرمت و ناموس پر قربان کردیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام مخالف توہین آمیز فلم اور اہانت پیغمبر اکرم ( ص ) ایک ناقابل معافی گناہ ہے جسے کسی صورت معاف نہیں کیا جا سکتا ہے۔
شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا امریکہ اور پوری دنیا کو یہ بات جان لینی چاہئیے کہ مسلمانوں کی پیغمبر اکرم ( ص ) سے وابستگی کوئی مادی نہیں بلکہ ایک ابدی تعلق ہے۔ انہوں نے مسلم دنیا سے مطالبہ کیا کہ وہ پیغمبر اکرم ( ص ) کی شان میں ہونے والی گستاخی کے خلاف سنجیدہ اقدامات کرے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مسلم دنیا پر اولین ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اہانت پیغمبر اکرم ( ص ) میں ملوث حکومتوں اور افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں اور اگر انہوں نے ایسا نہیں کیا تو اپنے فرائض سے کوتاہی کے مرتکب ہوں گے اور مستقبل میں صیہونزم اور امریکی دہشت گرد عناصر کو دوبارہ توہین رسالتؐ کا موقع فراہم کریں گے۔ مقررین نے کہا کہ امریکہ ہر سطح پر ملت اسلامیہ کے خلاف سازشوں کا حصہ ہے اس ہی لئے پاکستان کی حکومت اس وطن عزیز سے فی الفور امریکی سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر سرزمین خداداد کو امریکیوں کے وجود سے پاک کرے۔
شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مسلم دنیا کی عوام اور حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسی تمام انٹرنیٹ ویب سائٹس کا بائیکاٹ کریں جن پر توہین آمیز فلم موجود ہو۔ انہوں نے امریکہ کو متنبہ کیا کہ اگر فلم ریلیز کی گئی تو مسلم امہ امریکہ کے لئے زمین تنگ کردیں گے۔ انہوں نے امریکہ اور پوری دنیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا یہ بات جان لے کہ اگر توہین آمیز فلم کو ریلیز کیا گیا تو ہم سکون سے نہیں بیٹھیں گے اور سنگین حالات کی ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالتؐ کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور اسے ہمارا آخری اقدام نہ سمجھا جائے بلکہ یہ ناموس رسالتؐ کے تحفظ کا آغاز ہے جو اس وقت تک جاری رہے گا جب تک توہین کے مرتکب امریکی صیہونی فلم پروڈیوسر کو پھانسی نہیں دی جاتی۔ اس موقع پر شرکائے ریلی نے مردہ باد امریکہ، اسرائیل نا منظور، لبیک یا رسول اللہؐ ، لبیک یا محمدؐ، توہین رسالت کے مرتکب و پھانسی دو سمیت فرانس اور دیگر طاغوتی طاقتوں کے خلاف نعرے لگائے
یوم عشق رسول ص کے دن مجلس وحدت مسلمین کی ریلی جی سکس جامع مسجد سے برآمد ہوئی جو مختلف روٹ سے ہوتی ہوئی ڈپلومیٹک انکلو کی جانب بڑھی ریلی کی قیادت مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کررہے تھے جبکہ علامہ شیخ سخاوت قمی بھی موجودتھے ریلی کی رہنمائی کے لئے علامہ اصغر عسکری،علامہ اعجاز بہشتی اور علامہ فخر علوی کے علاہ مرکزی آفس ایم ڈبلیوایم اور ایم ڈبلیوایم اسلام آبادکے عہدہ دار بھی موجود تھے
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا۔۔۔خطاب کا متن۔۔
امریکہ کی ہیت حاکمہ اور اسرائیلوں نے مل کر دنیائے اسلام کو للکارا ہے، تاریخ اسلام کے چودہ سو سالوں میں اتنی توہین نہیں ہوئی ہوگی جتنی اس فلم کو بناکرہمارے آخری نبی ،امہات المؤمنین اور اصحاب رسول کی توہین کرنے کی کوشش کی گئی ہے پوراپاکستان اور پوری دنیا اس وقت سوگوار اور سراپا احتجاج ہے
آج کا دن پاکستان کی سرزمین پر پاکستانیوں کی وحدت اور یکجہتی کا دن ہے آج تمام پاکستانی جس مکتب فکر سے تعلق رکھتے ہوں جس سیاسی جماعت سے تعلق رکھتے ہوں ،جس قسم اور قبیلے سے تعلق رکھتے ہوں
سارے کے سارے احتجاج کر رہے ہیں
آج انہوں نے ثابت کیا کہ وہ ناموس رسالت کے پروانے اور رسول اللہ سے عشق کرنے والے ہیں
ہم انہیں بھی نہیں بھولینگے جنہیں انہی ریلیوں کے اندرشہید کیا گیا بالخصوص سید علی رضا تقوی کو جسے امریکی قونصل خانے کے باہر سرپر گولیاں مار کر شہید کیا گیا ،آج پیشاور میں اے آر وائی کے رپوٹر محمدعامر کو شہید کیا گیا اسی طرح دیر میں ایک شخص کو شہید کیا گیا ان تمام شہدائے ناموس رسالت کو سلام پیش کرتے ہیں
یہ تمام شہداء ملت اسلامیہ پاکستان کی جانب سے رسول اللہ کی بارگاہ میں ہدیہ ہیں
اگر ہمارے حکمران اور حکومت عقل سے کام لیتی تو اس طرح کا تشد د اور مشکلات پیش نہ آتی لیکن ہمارے حکمرانوں کی ناہلی اور بے عقلی کی وجہ سے یہ سب کچھ ہورہا ہے ،بے گناہ لوگوں پر شل برسائے جاینگے گولیاں ماری جاینگی تو پھر عوام توویسے بھی اس وقت امریکہ اور اسرائیل سے سخت نفرت کی حالت میں ہے ۔
دنیاوالے جان لیں کہ ہم امریکہ اور اسرائیل سے سخت نفرت کرتے ہیں اسی لئے ہرپاکستانی کہتا ہے مردہ باد امریکہ ۔۔۔
اگر آج کوئی امریکی قونصل خانہ یا سفارت خانہ جلتا ہے تو جلنے دو لیکن شمع رسالت کے پروانوں کو گولیاں مت مارو،امریکہ کے پاس دنیائے اسلام سے لوٹا ہوا مال موجود ہے یہ بلڈنگ پھر بن جاینگی
میں حکومت اوت انتظامیہ سے بھی کہتا ہوں کہ پاکستان کے عشق رسول میں ڈوبی ہوئی عوام کے غیض و غضب کا شکار مت بنولہذا اس قوم کی سختیوں اور تشدد کے ساتھ ان شمع رسالت کے پروانوں کے سامنے نہ آو۔
ہم یقین رکھتے ہیں کہ خالق کاینات نے شمع رسالت کے ان پروانوں کے زریعے امریکیوں سے انتقام لینا
حکومت صرف ناظم الامور کو بلانے پر اکتفاء نہ کرے بلکہ ان کے سفیر کو بھی بلائے اور اسے پاکستان سے نکالے
اگر سلالہ چیک پوسٹ پر حملہ کیوجہ سے امریکہ سے تعلقات معطل ہوسکتے ہیں تو پھر ناموس رسالت کی خاطر بھی تعلقات معطل ہوسکتے ہیں
آج ناموس رسالت کی اس گستاخی کے خلاف احتجاجی تحریک کا آغاز ہوا ہے اختتام نہیں
آج عشق رسول اللہ کا دن ہے امت اسلامیہ کی باہمی وحدت کا دن ہے امید ہے کہ اللہ تبارک و تعالی ہم سب کو توفیق دے
نبی کریم حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کے اظہار کا دن آج جمعہ کو منایا جا رہا ہے، آج پورے ملک میں عام تعطیل ہے، حکومت کی جانب سے چھٹی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اسلام مخالف فلم کے خلاف آج ملک بھر میں یوم عشق رسول (ص) منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں چاروں صوبوں کے علاوہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی عام تعطیل ہے، تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں نے بھی یوم عشق رسول (ص) منانے کی حمایت کر دی ہے، اور قوم سے پْرامن احتجاج کرنے کی اپیل کی ہے۔
عام تعطیل درحقیقت اس اپیل کے بعد کی گئی جو ایک نجی ٹی وی چینل پر ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ علامہ صاحبزادہ فضل کریم نے کی تھی
ادھر مجلس وحدت مسلمین کا کہنا ہے کہ یوم عشق رسول اللہ گستاخانہ فلم کے خلاف تحریک کا آغاز ہے اختتام نہیں کیونکہ جبتک اس سلسلے میں موثر عالمی اقدامات نہیں اٹھائے جاینگے پرامن احتجاج ختم نہیں کیا جائے گا
وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی جانب سے جمعہ کی صبح 10 بجے کنونشن سینٹر اسلام آباد میں عشق رسول (ص) کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے سربراہوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ عام تعطیل کی وجہ سے ملک بھر میں شٹرڈاوٴن رہے گا، بازار اور مارکیٹیں بند رہیں گی، سی این جی اسٹیشنز بھی نہ کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ پشاور میں پیٹرول پمپس بھی بند رہیں گے۔ یوم عشق رسول (ص) کے موقع پر ملک بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ بھی نہیں چلے گی، پورے ملک میں بینک اور تعلیمی اداروں میں بھی چھٹی ہوگی، جس کے باعث مختلف شہروں کے تعلیمی اداروں نے کل ہونے والے امتحانات ملتوی کر دیئے ہیں، پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
شہید ناموس رسالت ؐ سید علی رضا تقویؒ کی یاد کو تازہ کرنے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ان کے خانوادہ کی جانب سے شہید کے سوئم کے موقع پر امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی میں تعزیتی جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔ تعزیتی جلسہ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی، مرکزی سیکریٹری تربیت علامہ ابوذر
مہدوی، پنجاب کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ اصغر عسکری، صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار احمد امامی، رکن شوریٰ عالی مولانا حیدر عباس عابدی، لاہور کے ڈویژنل سیکریٹری جنرل علامہ حسن ہمدانی، رکن شوریٰ نظارت اور ملی یکجہتی کونسل کے رہنما مولانا مرزا یوسف حسین، چیئرمین شوریٰ عالی و ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کے صدر مولانا شیخ محمد حسن صلاح الدین، جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، جمعیت علمائے پاکستان سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ عقیل انجم اور مولانا شوکت مغل، جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کمیلی، شیعہ علماء کونسل کے رہنما مولانا شہنشاہ حسین نقوی، آئی ایس او کراچی کے صدر منہال رضوی اور کراچی بھر کی ملی تنظیموں کے ذمہ داران، علمائے کرام، ذاکرین عظام اور تنظیمی احباب کے علاوہ بڑی تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء سے خطاب جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری تربیت علامہ ابوذر مہدوی اور شہید سید علی رضا تقوی ؒ کے بھائی اور ایم ڈبلیو ایم کراچی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا صادق رضا تقوی نے کیا۔ سلام و منقبت پروفیسر سبط جعفر، شجاع رضوی، شادمان رضا اور ہاشم رضا نے پیش کی جبکہ نظامت کے فرائض برادر مبشر حیدر نے انجام دیئے
الحمد اللہ کہ آخر کار کسی حد تک حکومت نے عوامی ترجمانی کی کوشش کی اور علمائے کرام کی اپیل پر جمعہ کے دن کو عشق رسول اللہ کے نام پر منانے اور عام تعطیل کرنے کا اعلان کیا
اگرچہ اس اچھے حکومتی اقدام کے پیچھے نجی ٹی چینل جیوکے معروف پروگرام کپیٹل ٹاک میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور صاحب زادہ فضل کریم کی پروزور اپیل شامل تھی لیکن اس کے باوجود اس حکومتی اقدام کو ضرورسراہا جانا چاہیے ۔
لیکن یہ اقدامات اس بنیادی ،ایمانی اوراہم ترین مسئلے کی جانب ایک اچھا اور پہلا قدم تو ہوسکتا ہے آخری ہرگز نہیں کیونکہ جس قدر بڑا جرم ہے اس جرم کے مقابلے میں تو دنیا میں کچھ سے کچھ ہوجانا چاہیے تھا لیکن مسلم امہ کی موجودہ صورت حال خاص کر حکمرانوں کی امریکہ نواز سیاست کیوجہ سے ممکن نہیں
اب چونکہ جمعہ کے دن کو عشق رسول اللہ کا دن قرار دیا گیا ہے تو پھر اس کو بامعنی اور بامقصد ہونا چاہیے
اس لئے جمعہ کے دن مندرجہ ذیل قسم کے اقدامات کا آغاز کیا جاسکتا ہے ۔
۱۔جمعہ کا دن ناموس رسالت ص کی شان میں ہونے والی گستاخی کے خلاف احتجاج کی تحریک کے آغاز کا دن ہو نہ کہ اختتام کا
۲۔جمعہ کے دن عوام کی جانب سے مشترکہ مطالبہ کیا جائے کہ
الف:فلم بنانے والوں کو عالمی عدالت میں کیس چلایا جائے
ب:فلم کو مکمل ریلیز ہونے سے روکا جائے
ج:آیندہ کے لئے ایسے گناؤنے جرم کے راستے کو روکا جائے
اور اگر یہ اقدامات نہ ہوئے تو پھر مسلم ممالک مکمل طور پر ہر اس ملک کا بائیکاٹ کرے جو کسی بھی طور ایسے گناؤنے جرم میں شریک ہے
۳:پاکستانی عوام کو ملک میں امریکی کھلے عام رفت و آمد کے خلاف احتجاج کرنا چاہیے
۴:امریکی سفارت خانے کی کئی ایکڑ زمین پر ہونے والی توسیع کی روک تھام ہونی چاہیے
۵:امریکی پرائیویٹ مختلف کمپنیوں کی ملک میں آزادانہ رفت و آمد کو ختم ہونا چاہیے
۶:یو ایس ایڈ کی ایک ایک چیز پر سخت نظر اور چیک اینڈ بلینس ہونی چاہیے
۷:ڈرون حملوں کی مکمل روک تھام ہونی چاہیے
اگر ان مطالبات پر عمل در آمد نہیں ہوتا تو پھر عوام کو پھر سے مشترکہ طور پر سڑکوں میں آنا چاہیے
نیشنل لیبر فیڈریشن گوجرانوالہ کے صدر نے کراچی میں اسلامی جمعیت طلبہ اور وحدت المسلمین کے مظاہرین پر پولیس کے وحشیانہ لاٹھی چارج ، فائرنگ اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پرامن مظاہرین پر تشدد بدترین ریاستی دہشتگردی امریکی غلامی کا بدترین منہ بولتا ثبوت ہے ۔
اسلام ٹائمز۔ صدرنیشنل لیبر فیڈریشن جماعت اسلامی ضلع گوجرانوالہ محمد فرقان عزیز بٹ نے کراچی میں اسلامی جمعیت طلبہ اور وحدت المسلمین کے مظاہرین پر پولیس کے وحشیانہ لاٹھی چارج ، فائرنگ اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پرامن مظاہرین پر تشدد بدترین ریاستی دہشتگردی امریکی غلامی کا بدترین منہ بولتا ثبوت ہے ، فرقان عزیز بٹ نے کہا کہ پرسو ںکراچی میں وحدت المسلمین کے مظاہرے پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک کر دیا گیا اورکل اسلامی جمعیت طلبہ کے احتجاجی مظاہرے پر بدترین تشدد کیا گیا اور پچاس سے زائد طلبہ کو گرفتار کیاگیاہے ، حکومت امریکی خوشنودی کے لیے اپنے ہی مسلمان شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ایک یہودی پادری کی حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر توہین آمیز فلم کے خلاف ہر صاحب ایمان کا دل زخمی ہے ، انہوں نے کہا کہ اس فلم کے خلاف احتجاج اور جذبات کا اظہار ہر مسلمان کا حق ہے ، پوری دنیا میں اس پر سخت احتجاج ہورہاہے اور پاکستان میں بھی اس کے خلاف کئی روز سے مظاہرے جاری ہیں ، ان مظاہروں کو کچلنے کے لیے پاکستانی حکومت اور پولیس نے جو رویہ اختیار کیاہے ،نا قابل فہم اور قابل مذمت ہے ۔
خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر پرو فیسر افتخار چودھری نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور پولیس نے ان مظاہروں کو کچلنے کیلئے جو رویہ اور تشدد کا راستہ اختیار کیا ہے وہ انتہائی قابل مذمت ہے۔
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ضلع ملتان کا ایک خصوصی اجلاس ضلعی امیر پرو فیسر افتخار چودھری کی صدارت میں دفتر جماعت اسلامی میں منعقد ہوا ، جس میں ڈاکٹر حفیظ انور، ڈاکٹر اشرف علی عتیق، رانا طارق نعیم، عارف محمود سمرا ، چودھری اکرام الحق ، چودھری ظفر اقبال، میاں آصف محمود اخوانی، مولانا عبدالرحیم گجر، میاں طاہر بودلہ، کنور محمد صدیق و دیگر رہنمائوں نے شرکت کی، اجلاس میں جماعت اسلامی کراچی کے رہنما و سابق ٹائون ناظم ڈاکٹر پر ویز محمود کو ٹارگٹ کلنگ اور اسلامی جمعیت طلبہ کے مظاہرے اور وحدت المسلمین کی ریلی پر پولیس کا وحشیانہ تشدد و گرفتاریوں کی شدید مذمت کی گئی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر پرو فیسر افتخار چودھری نے کہا کہ ناموس رسالتۖ کا تحفظ ہر صاحب ایمان کا حصہ ہے ، یہودی پادری کی حضور اکرم ۖ پر تو ہین آمیز فلم کے خلاف ہر صاحب ایمان کا دل زخمی ہے، اس فلم کے خلاف احتجاج اور جذبات کا حق ہر مسلمان کا حق ہے، پاکستان سمیت پوری دنیا میں اس کے خلاف مظاہرے جاری ہیں، پاکستانی حکومت اور پولیس نے ان مظاہروں کو کچلنے کیلئے جو رویہ اور تشدد کا راستہ اختیار کیا ہے وہ انتہائی قابل مذمت ہے۔
اجلاس میں مزید کہا گیا کہ حکومت عوام کو جان و مال کا تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، کراچی کو بھتہ خوروں و ٹارگٹ کلرز کے حوالے کردیا گیا ہے پورا کراچی مقتل گاہ بنا ہوا ہے ہر روز درجنوں جنازے لاشیں گررہی ہیں جنازے اُٹھ رہے ہیں مگر حکمرانوں کو اس کا احساس ہی نہیں کہ کراچی میں کیا ہو رہا ہے وہ اپنے قتدار کے مزے لوٹنے میں مصروف ہیں ، ان مخدوش حالات کی تمام تر ذمہ داری پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور اے این پی پر عائد ہوتی ہے جب تک ایم کیو ایم اقتدار میں رہے گی کراچی امن قائم نہیں ہو سکتا ، لاشیں یونہی گرتی رہیں گی، اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ ڈاکٹر پر ویز محمود کے قاتلوں کو فوری گرفتار اور اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے۔