The Latest

kashmir desk pic 001وحدت نیوز (مظفر آباد ) رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خمینی اس صدی کے مجدد، اتحاد امت کے داعی اور مجاہد مبارز عالم دین تھے انہوں نے جو راستہ اختیار کیا وہ عالم اسلام اور مسلمانوں کی عزت، سربلندی اور افتخار کا راستہ ہے امام خمینیؒ اس شخصیت کا نام ہے کہ اہل دل کے ہزاروں قافلے کل بھی ان کے ہمرکاب تھے آج بھی ہیں اور ہمیشہ رہیں گے ان کی باتیں ان کی تحریریں ان کی تقریریں ان کی روشن فکر آہنی عزم،ثابت قدمی،شجاعت، غیرت، قوت فیصلہ ہر ہر پہلو میں امام حسین علیہ السلام کے کردار اور عزم صمیم کا عکس نظر آتا ہے امام خمینیؒ خود فرماتے ہیں ہم جو کچھ بھی ہیں اور ہماری کامیابیاں یہ سب حضرت امام حسین علیہ السلام اور کربلا کے واقعہ کا عکس و درس ہے۔

ان خیالات کا اظہار ریاستی سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے مظفرآباد میں مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کے زیر اہتمام امام خمینی کی چوبیسویں برسی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ہوئے انہوں نے کہاخود امام خمینیؒ نے فرمایاتھا کہ ملت اسلامیہ اس مکتب کی پیرو ہے جس کا خلاصہ ان دو کلمات میں ہے نہ ظلم کرتے ہیں نہ ظلم سہتے ہیں لہذا آپ کے نزدیک مسلمانوں کی وحدت بنیادی نکتہ تھی تا کہ مسلمان متحد ہو کر طاغوت اور استعمار کا مقابلہ کر سکیں اسی لئے آپ نے فرمایا کہ شیعہ اور سنی اسلام کے دو مضبوط بازو ہیں ان میں تفرقہ ڈالنے والے درحقیقت طاغوت کے ایجینٹ ہیں ۔

علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا کہ امام خمینی نے اتحاد و یکجہتی امت مسلمہ پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے پیغام دیا تھا کہ اے مسلمانو! طاغوت اور استعمار تمہارے ہاتھ کاٹنا چاہتا ہے جبکہ تم نماز میں ہاتھ کھولنے اور باندھنے پر الجھ رہے ہو۔ انہوں نے کہا کہ آج امت مسلمہ جن مشکل ترین حالات سے گزر رہی ہے ان سے نکلنے کا واحد راستہ تعلیمات اسلام پر عمل پیرا ہونے اور فکر امام خمینیؒ کے مطابق اسلام کو اپنی زندگی کے ہر شعبہ میں بطور نظام نافذ کرنے میں ہے جب ہم اسلام کو بطور نظام اپنائیں گے تو اس وقت پوری دنیا میں ایک ممتاز مقام حاصل ہے اور کسی بھی طرح کے حالات کو خاطر میں لائے بٖیر امام خمینیؒ کے فرمان لا شرقیہ ولا غربیہ جمہوریہ اسلامیہ پر عمل کرتے ہوئے وقت کے طاغوت امریکہ اور اس کے حواریوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کرکھڑا ہے اور ہزار طرح کے حربوں اور دھمکیوں سے مرعوب ہوئے بغیر اپنے امور کو بطریق احسن سر انجام دے رہا ہے یہ وقت بنیادی طور پر اسلامی انقلاب اور محبت آل محمد علیھم السلام کی طاقت ہے، انہوں نے کہا آج لوگ دین اور سیاست میں جدائی کی بات کرتے ہیں جبکہ امام خمینیؒ نے تعلیمات نبوی اور اسلام کے اولین دور کو سامنے رکھتے ہوئے اسلامی حکومت کی بنیاد رکھی اور آج دنیا میں کامیاب ترین تر حکومت جمہوری اسلامی ہے۔

امام خمینی کے انتقال پر وطن عزیز کے معروف سکالر علامہ کوثر نیازی نے کہا تھا کہ امام خمینی امت مسلمہ کی پیشانی کا جھومر تھے انہوں نے ملت اسلامیہ کی عظمت رفتہ کی بحالی کے لئے خاطر خواہ خدمات سرانجام دیں۔ برسی کی تقریب سے ، علامہ سید طالب حسین ہمدانی،مولانا لطیف جعفری،مولانا مجاہد حسین کاظمی، سید سجاد حسین جعفری،مولانا ثمر عباس رضوی،مولانا حمید حسین نقوی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

nasir abbas sheraziوحدت نیوز (اسلام آباد)الیکشن 2013کے نتائج کا اعلان کر تے ہوئے مرکزی سیکریٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیوایم کے امیدواروں نے انتخابات میں واضح برتری حاصل کی تھی ،لیکن مختلف حلقوں میں الیکشن کے دوران دھاندلی کے وہ رکارڈ قائم کیئے گئے جس کی مثالیں شاید آئندہ آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی ، جن کے ثبوت پوری دنیا نے اپنی ٹیلی وژن اسکرینز پر خوب ملاحظہ کیئے ،

اگر بات پولنگ اسٹیشن پر ہونے والے وسیاسی جماعتوں کی دھاندلی پر ہی ختم ہو جاتی تو کیا ہی بہتر تھا لیکن اس کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جس قدر جانبداری کا مظاہرہ کیا وہ بھی مثالی ہے ، تین دن تک نتائج روک کر بوگس نتائج جاری کیئے گئے ، ڈی جی خان ، جھنگ اور کراچی کے بعض حلقوں میں ہمارے مینڈیٹ کا استحصال کیا گیا ، الیکشن کمیشن آف پاکستان کی آفیشل ویب سائٹ پر آج تک بہت سے ایم ڈبلیو ایم کے امیدواروں کو آزاد ظاہر کیا جارہا ہے ، اور نتائج کو اس کمال مہا رت کے ساتھ مسخ کر کے پیش کیا گیا ہے کہ جن حلقوں میں مجلس وحدت کا امیدوار ٹاپ تھری پوزیشنز پر تھا وہ اب پانچویں اور آٹھویں پوزیشن پر پہنچا دیا گیا ہے، تاکہ ہمارے امیدواروں اور ووٹرز کو دل برداشتہ اور مایوس کیا جا سکے ،۔

ستم بالائے ستم یہ کے سیکریٹری الیکشن کمیشن انتخابات کے بعد پریس کانفرنس میں یہ کہتے سنے گئے کہ 94.6% الیکشن مکمل طور پر شفاف اور منصفانہ ہو ئے ہیں ، ان کے مطابق 5.94%دھاندلی ہو ئی ، مقام شرم ہے آزاد الیکشن کمیشن ، نگراں حکومت اور سکیورٹی ایجنسیس کے لیئے ، تمام تر زیادتیوں اور دھاندلیوں کے باوجود مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی الیکشن سیل نے انتہک کوششوں کے بعد پاکستان بھر کے ضلعی الیکشن سیل سے نتائج کی جمع آوری کا مرحلہ مکمل کیا ہے اور جو نتیجہ سامنے آیا وہ یہ ہے ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان :
ْقومی اسمبلی کل حاصل کردہ ووٹ 58561
مرکزی الیکشن سیل :
قومی اسمبلی کل حاصل کردہ ووٹ 124591

الیکشن کمیشن آف پاکستان :
صوبائی اسمبلی کل حاصل کردہ ووٹ 85068
مرکزی الیکشن سیل :
صوبائی اسمبلی کل حاصل کردہ ووٹ 227131

الیکشن کمیشن آف پاکستان :
قومی و صوبائی اسمبلی کل حاصل کردہ ووٹ 143629
مرکزی الیکشن سیل :
قومی و صوبائی اسمبلی کل حاصل کردہ ووٹ 351722

abdul khaliq asadiوحدت نیوز( لاہور)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے میانمار میں نہتے مسلمانوں پربربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل مسلمانوں کو باہم دست گریباں کر کے کافروں سے مسلمانوں کی نسل کْشی کروا رہا ہے میانمار کے مظلوم مسلمانوں کی نسل کْشی پر سیاسی ومذہبی جماعتوں کو مشترکہ لائحہ عمل اپنانا ہو گا عصر حاضر کی اس بد ترین بربریت پر خاموشی عذ اب الہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے صہونیت کا اصل ایجنڈا دنیا بھر کے مسلمانوں کو فرقے کی بنیاد پر لڑانا اور اصل مسائل سے مسلمانوں کی توجہ ہٹانا ہے۔

علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ میانمار میں مسلمانوں کی نسل کْشی ،شام،یمن،عراق،سعودی عرب،پاکستان میں مسلمانوں کو باہم لڑانا یہ گریٹر گیم کا حصہ ہے اس میں مادیت پرست کچھ مسلمان ممالک بھی صہونیت کے آلہ کار کے طور پر شامل ہیں ان جرائم میں وہ بھی برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے تمام آئمہ جمعہ سے اپیل کی ہے کہ وہ تمام مسلمانوں کو ان مظلوموں کے حالات سے جمعے کے خطبے میں آگاہ کریں اوراسلام کے اصل دشمنوں کے چہروں کو بے نقاب کریں۔انہوں نے اقوام متحدہ،ہیومن رائٹس۔ایمنسٹی انٹر نیشنل،کی اس بدترین مظالم پر خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا یہ ادارے فقط مغربی و صہیونی مفادات کے تحفظ کے لیئے ہیں ۔

علامہ اسدی نے لاہور میں تاجر برادری اور وکلا کی مظلوم برمی مسلمانوں کے لئے آواز اْٹھانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوے کہا تاجر برادری اور وکلا ہمیشہ سے ملک کے اندر اور بین اقوامی سطح پر جب بھی کوئی مظالم ہواہے تاجر اور وکلا نے ظلم کے خلاف ہمیشہ سے صف اول دستے کا کردار ادا کیا ہے اور ان کا یہ عمل تمام مذہبی وسیاسی جماعتوں کے لئے قابل تقلید ہے۔

mwm idوحدت نیوز (کوئٹہ ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ بلوچستان کادوسرا تنظیمی و تربیتی کنونشن 8جون بروز ہفتہ کوصوبائِی سیکریٹریٹ کوئٹہ میں منعقد کیا جا رہا ہے ،جسمیں صوبائی سیکریٹری جنرل برائے سال 2013-2016کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا ۔ کنونشن میں تمام اضلاع کے عہدیداران شرکت کریں گے ۔

جب کہ اراکین صوبائی شوریٰ اپنے حق رائے دہی کا اظہار کر تے ہوئے نئے صوبائی سیکریٹری جنرل کا انتخاب کر یں گے ، مرکز کی نمائندگی کر تے ہو ئے علامہ محمد امین شہیدی اجلاس میں شرکت کریں گے ، جب کے مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی علامہ شفقت عباس شیرازی انتخابی عمل کی نگرانی کریں گے ۔

mwm pak flagوحدت نیوز (کراچی ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کادوسرا تنظیمی و تربیتی کنونشن 9جون بروز اتوار کو منعقد کیا جا رہا ہے ،جسمیں ڈویژنل سیکریٹری جنرل برائے سال 2013-2016کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا ۔ کنونشن کا آغاز المحسن ہال میں صبح 11بجے ہو گاجسمیں تمام اضلاع اور یونٹس کے عہدیداران شرکت کریں گے ۔

جب کہ اراکین ڈویژنل شوریٰ اپنے حق رائے دہی کا اظہار کر تے ہوئے نئے ڈویژنل سیکریٹری جنرل کا انتخاب کر یں گے ، مرکز کی نمائندگی کر تے ہو ئے علامہ اعجاز بہشتی ، علامہ اقبال بہشتی اور محمد مہدی عابدی اجلاس میں شرکت کریں گے ، جب کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مختار احمد امامی انتخابی عمل کی نگرانی کریں گے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کا یہ اجلاس قبل از مغرب اختتام پزیر ہو گا۔

mwm logo officialوحدت نیوز (کوئٹہ ) مجلس وحد ت مسلمین پاکستان کوئٹہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ہے اور اسلام کے بنیادی اصولوں میں سے ایک اصل عدل و انصاف ہے ۔لیکن شیطانی طاقتوں کے بے جا مداخلت اور اسلامی تعلیمات سے دوری کی وجہ سے پاکستانی عوام عدل و انصاف کی فضیلت سے محروم رہے ہیں ۔جسکی وجہ سے ملک مسلسل مختلف قسم کی مشکلات سے دوچار رہا ہے ۔مشرقی پاکستان کی علیحدگی بھی اسی وجہ سے پیش آئی اور فی الحال بلوچستان کے گھمبیر مسائل عدل و انصاف کے نہ ہونے کی وجہ سے پیش آئی ہیں ۔

بیان میں کہا گیا کہ اگر کوئی بلوچستان کے مسائل کو حل کرنے کے سلسلے میں سنجیدہ ہے تو انہیں اسی عدل و انصاف کی طرف جانا چاہتے اور عدل و انصاف کے ذریعے زندگی کی سہولیات سمیت تمام و سایل کو عادلانہ انداز میں تمام صوبوں اور علاقوں کے درمیان تقسیم ہونا چاہئے ۔اور اسی سے ملک بچ سکتا ہے ۔قومی و صوبائی اسمبلیاں عادلانہ انداز میں قوانین پاس کریں ۔

بیان میں مزید کہا گیاکہ حضر ت علی علیہ السلام نے فرمایا کہ ملک کفر سے تو بچ سکتا ہے لیکن ظلم سے نہیں بچتا ۔اب جبکہ امریکہ اور اسرائیل مسلمانوں اور اسلام کے خلاف سخت ترین سازشوں اور دشمنوں میں مصروف ہیں ملک کو بچانے کیلئے صرف ایک راستہ باقی ہے اور وہ یہ کام ملک میں ہر اقدام عدل و انصاف کی بنیاد پر ہوں ۔

Mehdi Abidiوحدت نیوز ( لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید مہدی عابدی نے پرْامن انتقال اقتدار پر تمام جمہوری قوتوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ اب حکمرانوں کا امتحان شروع ہوا ہے عوام سے کیے گئے وعدے ،فقط الیکشن مہم کیلئے نہ ہوں۔نئی حکومت اور نومنتخب وزیر اعظم کو اپنی ترجیحات کا تعین کرنا ہو گا۔دہشت گردی،توانائی کا بحران،زبوں حال معیشت،بے روزگاری،کرپشن کا خاتمہ،احتساب کے ادارے کو خود مختار اور بلا تفریق سیاسی مصلحتوں سے بالا ہو کر بے رحمانہ احتساب،یکساں تعلیمی نظام تا کہ طبقاتی نظام کا خاتمہ ہو،صحت کے بنیادی سہولیات شہروں اور دیہاتوں میں برابری کی سطح پر مہیا کرنا،ایک چیلنج سے کم نہیں۔

سید مہدی کا کہنا تھا کہ توانائی کی بحران کیلئے جنگی بنیادوں پرکام کرنا ہوگا اور قرض پر تیل لے کر توانائی کے بحران کا حل کرنا رینٹل پاور سے زیادہ خطرناک ہوگا۔توانائی کے بحران کا واحد اور دیر پا حل صرف اور صرف پاک ایران گیس پائپ لائن ہے نو منتخب حکو مت کو امریکہ اور پاکستان دشمنوں کے دباوُ میں آئے بغیر ملکی مفادات مد نظر رکھنا ہو گا اور ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر فوری عمل درآمد کر کے ایک خود مختار ریاست کا ثبوت دینا ہو گا ورنہ تاریخ کبھی معاف نہیں کریگا۔

انہوں نے ڈروں حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا مجلس وحدت مسلمین ڈرون حملوں کو پاکستان کی سا لمیت پر حملہ سمجھتی ہیں ڈرون حملوں کا خاتمہ اْسی صورت ہو گا جب ہم خود مختار قوم ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ان طاغوتوں کے سامنے ڈٹ جائیں ۔دہشت گردوں کے خلاف موثر حکمت عملی اپنانا ہو گا مذاکرات سیاسی لوگوں سے کیے جائیں جو آئین پاکستان کو من وعن مانتے ہوں آئین سے انحراف کرنے والے معصوم عام شہریوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اْن سے مذاکرات کرناہزاروں شہدا کے خون سے غداری کے مترادف ہو گا۔

barsi imam rehber speachوحدت نیوز (مانٹرنگ ڈیسک)  انقلاب اسلامی ایران کے سربراہ آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران کے بیرونی دشمن اس فکر میں ہیں کہ موجودہ انتخابات کو ایران کے اسلامی نظام کے لئے انتباہ کے طور پر استعمال کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اسلامی کے دشمن یہ چاہتے ہیں کہ موجودہ انتخابات کے حوالے سے ایرانی عوام سرد مہری کا مظاہرہ کرِیں، یا وہ انتخابات کے بعد فتنہ ایجاد کرنے کی کوشش کریں گے، سید علی خامنہ ای کا کہنا تھا کہ وہ اشتباہ کر رہے ہیں، لگتا ہے کہ انہوں نے ابھی تک ملت ایران کو پہچانا نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تہران میں امام خمینی (ره) کی برسی کی مناسبت سے ہونے والے لاکھوں افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا کہنا تھا کہ امام راحل، خمینی کبیر کو خدا، عوام اور اپنی ذات پر مکمل اعتماد تھا، ان کا کہنا تھا کہ امام خمینی کا یہ اعتقاد ہم میں بھی موجود ہونا چاہیئے، اور موجود انتخابات ہمارے ان اعتقادات کا مظہر ہونے چاہیئں۔ رہبر انقلاب اسلامی کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام جہادی/ حماسی جذبہ سے ووٹ ڈالنے کے لئے نکلیں گے، ان کہ کہنا تھا کہ جس کام کو ذوق و شوق اور بھرپور جذبہ سے انجام دیا جائے اسے حماسہ کہتے ہیں۔آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کا مزید کہنا تھا کہ ہر وہ ووٹ جو آپ انتخابات میں موجود کسی بھی امیدوار کو دیتے ہیں، یہ دراصل جمہوری اسلامی کو ووٹ ہے، یہ ووٹ اسلامی نظام اور موجودہ انتخابات پر آپ کے اعتماد کا اظہار ہے۔ دوسرے مرحلے میں آپ اپنا ووٹ اس امیدوار کو دے رہے ہیں جسے آپ سمجھتے ہیں کہ وہ دوسرے امیدواروں کی نسبت اس ملک کے مستقبل کے لئے زیادہ مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جو یہ تصور کرتے ہیں کہ اس ملک میں ایک خاموش اکثریت ہے جو انقلاب اسلامی ایران کو قبول نہیں کرتی، لگتا ہے کہ وہ افراد 9 دی کو بھول گئے ہیں۔ وہ اس بات کو بھی بھول گئے ہیں کہ انقلاب اسلامی ایران کے گذشتہ 34 سالوں میں ملک بھر کے تمام شہروں میں 22 بھمن/ 11 فروری کو لاکھوں لوگ اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے دن انقلاب کی حمایت میں باہر نکلتے ہیں اور مردہ باد آمریکہ کے نعرے لگاتے ہیں۔

jawwad hadiوحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی شوریٰ عالی کے رکن اورسابق سینیٹرعلامہ سید جواد حسین ہادی نے کہا ہے کہ شام کا معرکہ اسرائیل کو تحفظ دینے اور حزب اللہ کو ختم کرنے کیلئے شروع کیا گیا ہے۔ امریکہ کا ساتھ دینے والے عرب ممالک کے اندر جمہوریت نہیں ہے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے امام خمینی (رح) کی 24ویں برسی کے موقع پر خانہ فرہنگ ایران پشاور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امام خمینی (رح) نے جو بھی قدم اٹھایا وہ امریکہ یا مغرب سے خوفزدہ ہوکر نہیں بلکہ اللہ کیلئے اٹھایا، ان کا ایمان تھا کہ ان کا اٹھنے والا ہر قدم اور کامیابی صرف اللہ کی مدد سے ممکن ہو ہے۔ اس کے برعکس آج کے حکمران دوسروں کے اشاروں پر چلتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ شہید مطہری فرماتے ہیں کہ امام خمینی (رح) کا اپنے مشن اور جدوجہد پر مکمل ایمان تھا۔ ان کو اپنی ہر کوشش اور ہدف پر یقین تھا۔ یہ وہ یقین کامل تھا جس کی بنیاد پر انسان دنیا کی بڑی سے بڑی طاقت سے ٹکرانے کو تیار ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام (رح) کا راستہ بالکل واضح تھا، اس میں کوئی ابہام نہیں تھا۔ ایک لمحہ کیلئے بھی انہیں آگے بڑھنے کے حوالے سے شک و شبہ نہیں تھا۔ علامہ سید جواد ہادی نے مزید کہا کہ شہید مطہری ایک اور جگہ فرماتے ہیں کہ امام خمینی (رح) جب یقین کی منزل پر پہنچتے تھے تب بات کیا کرتے تھے، وہ ہوا میں تیر نہیں چلاتے تھے۔ یہ ان کی روحانی اور سیاسی قیادت کا اظہار تھا، جس کی وجہ سے آج دنیا بھر کے مسلمان ان پر فخر کرتے ہین۔ اور تمام انسان انہیں نمونہ عمل سمجھتے ہیں۔

علامہ سید جواد ہادی کا کہنا تھا کہ آج مسلمان حکمرانوں کو اپنے رب پر بھروسہ نہیں، ان میں ذرہ بھر بھی ایمان موجود نہیں۔ آج ایک طرف ایران اور اسلامی تحریکیں ہیں اور دوسری طرف امریکہ ہے۔ اور امریکہ کی کوشش ہے کہ وہ اپنی ناجائز اولاد اسرائیل کو تحفظ دے۔

علامہ جواد ہادی نے کہا کہ آج شام میں جاری جنگ اندرونی معاملہ نہیں بلکہ اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے اور مزاحمتی قوتوں کو نیست و نابود کرنے کیلئے لڑی جا رہی ہے۔ وہ عرب ممالک جو امریکہ کیساتھ کھڑے ہیں، ان ممالک کے اندر حقوق کہاں ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ آج سعودیہ، قطر اور بحرین میں انسانی حقوق پامال کئے جا رہے ہیں۔ اگر وہ سوریہ میں جمہوریت کیلئے مدد کر رہے ہیں تو کیا ان عرب ممالک میں جمہوریت ہے؟ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کو ختم کرنے کیلئے یہ معرکہ شروع کیا گیا ہے۔ ایران کی مدد کرنے والوں کے گرد دائرہ تنگ کرنے کیلئے یہ سب کچھ کیا جا رہا ہے۔ شیطان بزرگ آج بھی انسانوں کے دلوں میں وسوسے ڈال رہا ہے۔ جیسے مجاہدین نے امریکہ کو افغانستان مین شکست دی ہے، اسی طرح شام میں بھی شکست ہوگی۔

jashan syriaوحدت نیوز (مانٹیرنگ ڈیسک) شام کا اہم شہر قصیر دہشتگردوں کے ہاتھوں سے نکل گیا سینکڑوں مارے گئے دہشتگردگروپوں میں قصیر کی شکست پر سخت اختلافات صبعۃ نامی قصبے کے قریب بیٹھے التوحید گروپ اور القاعدہ کا جبھۃ النصر گروپ میں قصیر کی شکست پر سخت اختلافات ایک دوسرے پر الزمات کی بارش ۔

دو سال سے زائد عرصے سے اہم ترین جنگجوں کا مرکز بناہوا شہر قصیراب مکمل طور پر سوریا کی آرمی کے کنٹرول میں ہے اس پر بیٹھے دہشتگردوں کو دئے گئے پلان میں ایک اہم پلان لبنان میں اسلامی تحریک مزاحمت حزب اللہ پر حملے کرکے انہیں اندرونی جنگ میں الجھانا تھا تاکہ عرب قوموں اور لبنان میں موجود حزب اللہ کی مقبولیت کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ اسے متنازعہ بھی بنادیں جس کی پچھلے کئی سالوں سے تیاری کی گئی تھی اور اسی اہم نکتے کی جانب سید حسن نصر اللہ نے بھی اپنے خطاب میں اشارہ کیا تھا ۔

قصیر پر اسرائیل سمیت قطر ،سعودی عرب اور ترکی کی نظریں جمی ہوئی تھیں کہ اور یہ ان کے پلان کی اہم ترین امیدتھی جو اب ختم ہوچکی ہے ۔
قصیر شہر دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کیا ہوا کہ اسرائیلی کے لئے شائد آج کی رات ماتم سے کم نہیں ترکی اندرونی عوامی احتجاجات سے پریشان تھا ہی تو اب اس پر قصیر تیل کا کام کرے گا ۔

اسرائیل حکومتی چینل دو نے کہا کہ قصیر کے جانے کے بعد اب شدت پسندوں کو اسلحے کی ترسیل مسئلے بن گیا‘‘لبنانی باڈر بھی اب پرامن رہے گا کیونکہ اب قبروں کو مسمار کرنے والے سنیوں کو چاک اور سروں کو کاٹنے والے وہاں سے فرار کرگئے ہیں لیکن ابھی پورے شام میں دہشتگردوں کا صفایا نہیں ہوا امید کی جارہی ہے کہ اب یہ کام آسان ہوگا کہا جارہا ہے کہ شام کی افواج کا اگلا ٹارگٹ حلب شہر ہوگا جہاں سے وہ ترکی کے باڈر کو مکمل کنٹرول کرینگے تاکہ دہشتگرد اندر داخل نہ ہوسکیں ۔

دوسری جانب لبنانی دروز کے سیاسی رہنما ولید جنبلاط نے قصیر سے چار سو کے قریب زخمی شدت پسندوں کو نکالنے کی درخواست کی حزب اللہ نے کہا کہ اس کا فیصلہ شام کی قیادت کرے گی۔۔۔۔لیکن وقت گذرچکا ہے اب یہ دہشتگرد شامی افواج کے قبضے میں جاچکے ہیں
قصیر اھم اسٹراٹیجیکل شہر کو دہشتگردوں سے پاک کردیا۔
 
اسی دوران دہشتگردوں کے حوصلے بڑھانے اورکئی ممالک کا دو سالہ پلان فیل ہونے کے سبب، دہشتگرد وں کے سربراہ(فری سیرین آرمی) کا کہنا ہے کہ وہ اب لبنان کے اندر جا کر حزب اللہ سے لڑ سکتے ہیں۔ان کا یہ بیان کھسیانی بلی گھمبا نوچے کے مترادف نظر آتا ہے۔
سید حسن نصر اللہ نے اپنی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ گذشتہ کی طرح اس معرکے میں بھی کامیاب ہونگے جو اسلامی تحریک مزاحمت اور اس کے پشتیبانوں کیخلاف کھڑا کیا گیا ہے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree